لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑے اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری میں ہارٹ کے مریضوں کیلئے کارڈیک سرجری اور بائی پاس آپریشن شروع کرانے، پہلی صاف پانی سکیم لانے اور اربوں روپے سے مری کے تاریخی مال روڈ کی اپ گریڈیشن، بانسرا گلی میں پی آئی اے پارک، قرشی پارک اور بائیو ڈائیوسٹی پارک بنانے، راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین/ اے آر ٹی جلد چلانے، کوٹلی ستیاں میں 100بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنانے، سامبلی ہسپتال اور نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر تک شٹل بسیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں ڈویلپمنٹ اور ٹورازم کے منصوبے لانے اور مری میں جلد الیکٹرک بس پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیاست کبھی کبھی کٹھن اور مشکل عمل لگتا ہے لیکن اصل میں سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے۔ مری ہمارا گھر ہے اور میں نے بچپن بھی یہیں گزارا ہے۔ مری کے عوام نواز شریف کو اور نواز شریف مری کی عوام کو چاہنے والے ہیں۔ قائد محمد نواز شریف کا ایک گھر لاہور میں ہے تو دوسرا گھر مری میں بھی ہے۔ لاہور کی گلیوں کی طرح مری کی گلیوں کو بھی اچھی طرح جانتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 1930ء کے بعد پہلی مرتبہ سامبلی ہسپتال میں بطور وزیراعلیٰ اپ گریڈیشن کے لئے کام شروع کروایا ہے۔ سامبلی ہسپتال ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا۔ وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے بعد عہد کیا تھا کہ مری میں کارڈیالوجی ہسپتال بناؤں گی۔ الحمد للہ آج مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر نے 5مریضوں کا کامیاب علاج کیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت سلمان رفیق خدا کا خوف رکھنے والے انسان ہیں۔ صوبائی وزیر سلمان رفیق، صہیب بھرتھ، سیکرٹریز، مری کی ایڈمنسٹریشن اور سب کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ریکارڈ مدت میں نواز شریف کارڈیک سنٹر بنایا۔ نوازشریف کارڈیک سنٹر میں ڈاکٹرز اور ٹرینڈ سٹاف کام کررہا ہے۔ نواز شریف کارڈیک سنٹر میں دل کی ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے۔ مری اور گلیات کے لوگوں کو راولپنڈی جانے کی اب ضرورت نہیں۔ محمد نواز شریف نے سامبلی ہسپتال میں نواز شریف کارڈیک سنٹر بنانے پر شاباش دی۔ قائد محمد نواز شریف نے ہدایت کی کہ مری شہر کے اندر بھی ایک کارڈیک سنٹر بنانا چاہیے۔ مری شہر کے اندر کارڈیک سنٹرکے لئے جگہ کا انتخاب کر لیا ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع کر دیں گے۔ پچھلے 8ماہ میں مری میں ریکارڈ مدت میں سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت نے سڑک پہلے بنائی اور بعد میں اس کا اعلان کیا۔ مری میں سڑکیں ہی نہیں بلکہ جگہ جگہ مریم نواز ہیلتھ کلینک عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ مری کے عوام کو بڑے ہسپتال کے رش سے بچانے کیلئے بنیادی ہیلتھ یونٹ کو مریم نواز کلینک میں بدلا گیا ہے۔ کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال پورے پنجاب کی طرح مری میں بھی کام کررہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں مری کیلئے الگ ٹورازم فورس بنائی ہے۔ ٹورازم فورس سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔ مری شہر کیلئے پی ایچ اے، واسا اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ مری میں صفائی اور دیگر انتظامات دیکھ کر خیبرپی کے سے آنے والے سیاح حیران ہوجاتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ مری کی عوام سے جو وعدے نہیں بھی کیے وہ بھی پورے کر رہے ہیں۔ بھوربن میں بھی ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بن رہا ہے۔ مری کو تحصیل بنانے کا اعلان کسی اور نے کیا اور ترقیاتی کام نواز شریف کی بیٹی کروا رہی ہے۔  مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بس کا سفر طلبہ، خواتین، بزرگوں اور سپیشل افراد کیلئے فری ہے۔ خواتین کیخلاف اگر کوئی جرم ہوگا تو مریم نوازشریف چھوڑے گی نہیں۔ خواتین کیلئے ایک محفوظ پنجاب چھوڑ کر جانا چاہتی ہوں۔ مری میں کارڈیک سنٹر، سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر میں ایک سال کے اندر کام شروع ہوگیا ہے۔ لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ساہیوال ڈویژن میں ایک بھی سرکاری کارڈیک ہسپتال نہیں تھا۔ اب کارڈیالوجی سنٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے جھوٹے اعلانات کیے۔ اللہ کا شکر ہے شہباز شریف اور نواز شریف کی حکومت نے تمام وعدے نبھائے ہیں۔ پورے پنجاب میں تمام امراض کے مریضوں کیلئے ہسپتال بن رہے ہیں۔ اعلانات کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔ پنجاب میں بدترین سیلاب آیا، عوام کی خدمت کیلئے ہر شہر کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا فلڈ سروے جاری ہے۔ سیلاب متاثرین نے بروقت سروے شروع کرانے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر فرد تک نہ صرف پہنچیں گے بلکہ نقصان کا ازالہ بھی کریں گے۔ سیلاب متاثرین نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کر کے وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مثال قائم کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بزرگ افراد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس، حال کی روشنی اور مستقبل کے لیے ایک سبق ہیں۔ حکومت پنجاب بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ہومز کو مزید بہتر بنا رہی ہے۔ اولڈ ہومز میں مقیم بزرگ مرد وخواتین نے حج کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔ پنجاب حکومت الیکٹرک بسوں میں بزرگ افراد کو مفت سفر کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان میں ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ ماں بیٹی کو بہترین طبی سہولیات کی ہدایت کردی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے عوامی جمہوریہ چین کے 76 ویں قومی دن پر چین کی قیادت او عوام کو مبارک باد دی۔ صدرشی جن پنگ اوران کے رفقاء کار کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام برادر ملک چین کی 76ویں سالگرہ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ چین اور پاکستان مثالی ہمسائے، اچھے دوست اور قابل قدر شراکت دار ہیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مری آمد پر شاندار استقبال کیاگیا اور کارکنوں نے پھولوں سے گاڑی ڈھانپ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکو روم، پری کیتھ روم، ایس کے روم، کیتھ لیب کا دورہ کیا اور جدید ترین مشین کا معائنہ بھی کیا۔ مریضوں کو پھل اور تحائف پیش کئے۔ کنسلٹنٹ، ڈاکٹر اور سٹاف سے بات چیت کی۔ کہا کہ یہ سب مریض میرے اپنے ہیں، ان کا بہت خیال رکھنا۔ اب دل کے امراض میں مبتلا کسی فرد کو مری سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ اعلان کرنے والے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، ہم کام کرنے والے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر نواز شریف ہسپتال میں مریضوں کی آمدورفت کیلئے گاڑیاں بھی مختص کی گئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مریم نواز نے کہا کہ مریم نواز شریف نے سامبلی ہسپتال میں نواز شریف نواز شریف کا نواز شریف کی عوام کی خدمت وزیر اعلی کا اعلان کام شروع نے والے کیا اور مری کی

پڑھیں:

ٹریفک  قوانین کی خلاف  ورزی  پر سخت  جرمانے  ‘ پابندیاں  نافذ ‘ عوام  کی حفاظت  یقینی  بنارہے ہیں : مریم  نواز

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی یاد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں خاندانوں سے پیارے جدا ہو جاتے ہیں، یہ ہر دل کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ روڈز پر احتیاط کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں، رفتار کی حد کا خیال رکھیں۔ پیدل چلنے والوں کو ترجیح دیں اور ہمیشہ سڑک پر احتیاط سے گاڑی چلائیں۔ پنجاب حکومت روڈز کو محفوظ بنانے کے لیے جامع اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف مزید سخت جرمانے اور پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ حادثات سے بچاؤ کیلئے گاڑیوں کی فٹنس کے باقاعدہ ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔ مختلف اضلاع میں سیف سٹی اور جدید ٹریفک نظم و نسق کے اقدامات عوام کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اگر سب سڑک پر ذمہ داری سے چلیں تو حادثات کم ہوں گے اور پاکستان کے شہری محفوظ رہیں گے۔ دوسر جانب مریم نواز  نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی  مریم نواز نے کہا سری لنکن ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کا ہر کھلاڑی قابل تحسین۔ مہمان سری لنکن ٹیم نے پاکستانی قوم کے دل جیت لئے۔ پاکستانی قوم کو اپنی ٹیم سے ہر میچ میں شاندار کھیل کی توقع ہے۔ مریم نواز شریف نے ملتان ٹریفک حادثے میں موٹروے پولیس کے تین افسروں کے جاںبحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
  • ٹریفک  قوانین کی خلاف  ورزی  پر سخت  جرمانے  ‘ پابندیاں  نافذ ‘ عوام  کی حفاظت  یقینی  بنارہے ہیں : مریم  نواز
  • نفرت کا خاتمہ اتفاق سے ممکن، فیلڈ مارشل کی نئی تقرری بہت اچھی: مریم نواز
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز
  • جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے، مریم نواز
  • مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم
  • دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز