مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی وفود کی اسیپکرقومی اسمبلی کےچیمبر میں جاری ملاقات ختم ہوگئی۔ ملاقات میں اتحادیوں نے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا جبکہ ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال نہ کرنے کی بھی یقین دہانی بھی کروا دی گئی۔
ملاقات میں اسپیکر ایازصادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری اوررانا مبشر شریک تھے۔ پیپلز پارٹی وفد میں سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل تھے۔قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات میں پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔پیپلزپارٹی کا مؤقف تھا کہ ہمارے کسی لیڈر، کارکن نے پنجاب سے متعلق کوئی متنازعہ گفتگو نہیں کی۔ پی پی رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے کسی کارکن، پارٹی عہدیدار، رہنما نے پنجاب پر تنقید یا سوشل میڈیا پرلکھا ہے تو ثبوت دیں۔ اگرثبوت نہیں تو مریم نواز اپنے بیان واپس لے۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی الوداعی ملاقات
قبل ازیں وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ناراضگی دور کرنے کا فیصلہ کیا، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےاسحاق ڈار سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کردیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیپلزپارٹی نے
پڑھیں:
ن لیگ سے لفظی جنگ:پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا
حسن علی :پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا.
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی جنگ کے بعد پی پی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی ایوان میں پیپلز پارٹی کے خلاف ن لیگ کی مسلسل تنقید پر آواز اٹھائیں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان ایوان میں آواز اٹھانے کے بعد اجلاس سے واک آوٹ کریں گے اور ن لیگ کے خلاف ایوان اور ایوان سے باہر احتجاج کیا جائے گا .