شعیب ملک نے ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
سابق کرکٹر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا، لیکن حالیہ دنوں ان کے درمیان علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔
ان افواہوں کی وجہ دونوں کی سوشل میڈیا سرگرمیاں بنیں، جن میں وہ ایک دوسرے سے الگ دکھائی دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی ہونے والی ہے؟
سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی محسوس کیا کہ حالیہ دنوں میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان وہ قریبی تعلق اور باہمی کیمسٹری نظر نہیں آئی، جو ماضی میں ان کا خاصا تھی۔
دونوں کے درمیان اس خاموشی اور فاصلے نے مختلف چہ مگوئیوں کو جنم دیا، اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگیں۔
تاہم اب شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ساتھ کیلیفورنیا میں چھٹیاں گزارتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس پوسٹ میں شعیب ملک نے لکھا ’ان کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے‘ جس کے بعد ان کے درمیان علیحدگی کی تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)
اس دلکش تصویر پر مداحوں نے جوڑے کو خوب سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا، اور دونوں کی یہ دوسری شادی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی حمایت میں متنازعہ پوسٹس، ثنا جاوید نے خاموشی توڑ دی
شعیب ملک اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شریکِ حیات تھے، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے جو اب اپنی ماں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔
دوسری جانب ثنا جاوید نے 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے نکاح کیا تھا، تاہم بعد میں دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداکارہ ثانیہ مرزا ثنا جاوید سابق کرکٹر شعیب ملک علیحدگی کی خبریں وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ ثانیہ مرزا ثنا جاوید سابق کرکٹر شعیب ملک علیحدگی کی خبریں وی نیوز شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دینا چاہیئے، سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ سیاسی بے چینی اس بات کی غماز ہے کہ اسے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کا واضح خدشہ ہے، اسی لیے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی محاذ آرائی کو ہوا دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے رانا ثناءاللہ کو ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دینا چاہیئے۔ اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے عناصر کو اخلاقیات، دیانت داری اور شفافیت پر بات کرنے کا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ہوش کے ناخن لیں اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے بے بنیاد بیانات دینے سے گریز کریں کیونکہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہر الزام اور ہر بیان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ کے خلاف زہر اگلنے والوں کو پہلے شریف خاندان کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں، بیرون ملک جائیدادوں اور دیگر معاملات کا جواب دینا چاہیئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض سیاسی رہنما اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بے بنیاد کہانیاں گھڑ رہے ہیں، جبکہ ان کی سیاست ہمیشہ سہاروں، ڈیلز اور مفاہمت پر قائم رہی ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ سیاسی بے چینی اس بات کی غماز ہے کہ اسے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کا واضح خدشہ ہے، اسی لیے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی محاذ آرائی کو ہوا دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے وسائل پر نظر رکھنے والے سیاسی عناصر پہلے اپنے طرزِ سیاست کا جائزہ لیں، جس جماعت کی بنیاد، ان کے بقول، جمہوری اقدار کی مخالفت پر استوار رہی ہو، وہ پیپلز پارٹی کو عوامی مینڈیٹ اور سیاسی شعور کا درس نہ دے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام اب سیاسی نعروں اور الزامات کی سیاست سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کو مسترد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعور میں اضافے کے بعد اس نوعیت کی سیاست مزید کامیاب نہیں ہو سکے گی۔