بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کےلیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام نئے بجلی کے کنکشن اور دوبارہ کنکشن حاصل کرنے والے افراد کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
نادرا ٹیکنالوجیز کے ساتھ دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا کہ آئیسکو صارف دوست اقدامات اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کسٹمر سروس کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
نئے بائیو میٹرک تصدیقی نظام کا مقصد جعلی اور غیرقانونی کنکشنز کو ختم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میٹر کنکشن فراہم کرنے سے پہلے تمام صارفین کی شناخت کی درستگی سے تصدیق کی جائے۔ بائیومیٹرک تصدیق سے صارفین کے تازہ ترین ریکارڈ کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی کے لیے ادائیگی کی تاریخوں کو ٹریک کرنا اور بقایا واجبات کو کم کرنےکا عمل بھی آسان ہوگا۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش
یاد رہے کہ نئے سسٹم کے نافذالعمل ہونے کے بعد نادہندگان اپنی بقایاجات کی ادائیگی کے بغیر نئے کنکشن حاصل نہیں کرپائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گھنٹوں انتظار کی اذیت ختم ،نادرا نے عوام کو خوشخبری سنا دی
ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو طویل قطاروں اور گھنٹوں کے انتظار سے بچانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ اب شہری ملک کے کسی بھی حصے سے نادرا دفاتر میں جانے سے پہلے "پاک آئی ڈی ایپ" کے ذریعے گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نادرا دفاتر میں شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے شہریوں کو طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن اب اس مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے۔ نادرا نے اعلان کیا ہے کہ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کرکے مقررہ وقت پر نادرا دفتر پہنچیں، تو انہیں ترجیحی بنیادوں پر سروس فراہم کی جائے گی۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
نئی سہولت کے اہم نکات کے مطابق پاکستان بھر میں دستیاب سہولت، گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لینے کی سہولت، اپائنٹمنٹ لینے والے شہریوں کو ترجیحی پروسیسنگ، وقت اور محنت کی بچت ہوگی اور دفاتر میں ہجوم کم کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ نادرا اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ، اسمارٹ کارڈ اور دیگر رجسٹریشن خدمات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔
44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے