دودھ کی قیمت 300 روپے فی لیٹر مقرر کی،ڈیری فارمرز کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-22
کراچی( کامرس رپورٹر)کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر پیدا ہونے والا تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے، کیونکہ ڈیری فارمرز نے انتباہ دیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری نہ کیا تو وہ 11 اکتوبر سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 300 روپے تک بڑھا دیں گے۔ ڈیری فارمرز اور کراچی کی شہری انتظامیہ کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے دھمکی دی ہے کہ وہ 11 اکتوبر سے دودھ کی قیمت فی لیٹر 300 روپے مقرر کر دیں گے، جب کہ انتظامیہ نے اصرار کیا ہے کہ نئی قیمت مقرر کرنے سے قبل دودھ کے معیار کا جائزہ لیا جائے گا۔دودھ کے ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے فوری طور پر نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری نہ کیا تو 11 اکتوبر سے دودھ کی قیمت فی لیٹر 300 روپے مقرر کر دی جائے گی۔حالیہ اجلاس میں ڈیری فارمرز، ہول سیلرز، ریٹیلرز، صارفین اور متعلقہ محکموں کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں کراچی کے کمشنر سید حسن نقوی نے فیصلہ کیا کہ دودھ کی نئی قیمت اس کے معیار کی جانچ کے بعد طے کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں متعلقہ محکموں اور صارفین کے نمائندے شامل ہوں گے۔ہفتے کے اختتام پر جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر باسط عباسی، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ ظہیر، کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے صدر شکیل بیگ، صحافی غیاث الدین اور آل کراچی ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہوں گے۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں سے دودھ کے 50 نمونے جمع کرے ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے دھمکی دی ہے کہ وہ 11 اکتوبر سے دودھ کی قیمت فی لیٹر 300 روپے مقرر کر دیں گے، جب کہ انتظامیہ نے اصرار کیا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اکتوبر سے دودھ کی دودھ کی قیمت انتظامیہ نے ڈیری فارمرز ہول سیلرز فی لیٹر
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔