عوام ہو جائیں ہوشیار، دودھ کی قیمت 300 روپے لیٹر تک جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے شہریوں کے لیے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا تیار ہے کیونکہ دودھ 300 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کمشنر ہاؤس کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، جس کے بعد ڈیری فارمرز نے 11 اکتوبر سے قیمت بڑھانے کی دھمکی دے دی ہے۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ڈیری سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے، پیداواری لاگت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور وہ روزانہ 3 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔
فارمرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے، بصورتِ دیگر وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے اور دودھ کی قیمت 220 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دیں گے۔ اس ممکنہ اضافے سے شہری شدید پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر دودھ 300 روپے لیٹر ہوگیا تو عام آدمی کے لیے بچوں کو دودھ پلانا بھی مشکل ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ، خواجہ آصف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس متعلق یہ ضرورسوچیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سیاسی طور پر بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے، ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام ان سے پوچھ رہے ہیں ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے اور پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کچھ کرنے سے پہلے یہ سوچیں گے ضرور کہ مزید نقصان اٹھانا نہ پڑے، بھارت سمجھتا تھا ہمارا کوئی مقابلہ نہیں، یہ خطے کا لیڈرخود کو مانتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس متعلق یہ ضرورسوچیں گے۔
صمود فلوٹیلا کے ایک اطالوی رکن نے اسرائیل کی حراست کے دوران اسلام قبول کرلیا
مزید :