بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے بانی اور بشریٰ بی بی کی 28اکتوبر تک متعلقہ کیسز میں گرفتاری روک دی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ضمانت قبل ازگرفتاری بانی پی ٹی ا ئی بی بی کی
پڑھیں:
ٹیکنالوجی کمپنی وائپر نے اپنی اسمبلنگ آپریشنز کو لاہور تک توسیع دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی وائپر ٹیکنالوجی نے اپنی اسمبلنگ آپریشنز کو لاہور تک توسیع دے دی ہے، جس سے ملکی سطح پر کمپیوٹرز کی پیداوار کی صلاحیت دگنی ہو گئی ہے۔ کمپنی کی یہ توسیع پاکستان کو علاقائی ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ کے میدان میں نمایاں مقام دلانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔وائپر جسے آئی ڈی سی 2025 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پی سی برانڈ قرار دیا گیا، اب لاہور کے نئے پلانٹ کے ذریعے شمالی علاقوں میں تیز تر مصنوعات کی فراہمی اور بہتر سروس کوریج فراہم کرے گی۔کمپنی کے مطابق یہ نیا پلانٹ نہ صرف ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور اے آئی پی سی کی مقامی پیداوار میں اضافہ کرے گا بلکہ سینکڑوں براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ اس کیساتھ ساتھ اسمبلنگ، تحقیق و ترقی (R&D)، مارکیٹنگ، پیکیجنگ اور سروس سپورٹ جیسے شعبے بھی مزید فروغ پائیں گے۔وائپر کی یہ توسیع پاکستان میں درآمدی انحصار کم کرنے، قیمتی زرمبادلہ بچانے اور مقامی صنعتی پیداوار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔اس موقع پر کمپنی کے سربراہ خوشنود آفتاب نے کہا ہے کہ لاہور پلانٹ کی شروعات پاکستان کے ڈیجیٹل خود انحصاری اور صنعتی ترقی کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک عملی قدم ہے، جو مستقبل میں ملک کو کمپیوٹر پیداوار اور برآمدات کا علاقائی مرکز بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔