اسلام آباد کے آبپارہ مارکیٹ کے اتوار بازار میں 55 سالہ خاتون شام کے وقت ایک چھوٹی سی اسٹال پر پکوڑے تلتی نظر آتی ہیں۔ ان کے ہاتھوں کی مہارت اور چہرے کی تھکن دونوں ان کی زندگی کی کہانی سناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں باہمت ماں، بیٹیوں کا پراٹھا اسٹال

ان خاتون کے شوہر ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ان کا بیٹا آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ان صدمات کے بعد وہ اسلام آباد آگئیں تاکہ کسی طرح زندگی کا پہیہ چلا سکیں۔

وہ ہفتے میں 3 دن کام کرتی ہیں کیونکہ باقی دنوں میں ان کی طبیعت اجازت نہیں دیتی۔ ذیابطیس کی مریض ہونے کے باوجود وہ ہمت نہیں ہارتیں۔ ان کے مطابق کچھ عرصہ قبل انہیں کینسر بھی لاحق ہوا تھا اور اس وقت ان کا علاج اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں جاری ہے۔

مزید پڑھیے: رحیم یار خان کی باہمت خاتون روایتی پابندیوں سے آزاد ہوکر گھر کی خود کفیل بن گئی

ان کا کہنا ہے کہ زندگی مشکل ضرور ہے مگر ہاتھ پھیلانے کے بجائے خود محنت کرنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری محنت سے میرا گھر چلے، کسی پر بوجھ نہ بنوں۔

بازار میں آنے والے اکثر لوگ ان کے پکوڑے کھائے بغیر نہیں جاتے۔

ایک گاہک نے بتایا کہ ان کے ہاتھ کے پکوڑے بہت مزیدار ہوتے ہیں اور ان کی ہمت دیکھ کر دل سے احترام پیدا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: شہید شوہر کے نقش قدم پر چلنے والی پرعزم اور باہمت خاتون ثمرین کوثر کون ہیں؟

یہ خاتون امید رکھتی ہیں کہ اگر حکومت یا کسی فلاحی ادارے کی مدد مل جائے تو وہ اپنا یہ چھوٹا کاروبار بہتر طریقے سے چلا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کیہ ’میں چاہتی ہوں کہ میرے جیسے لوگ ہمت نہ ہاریں کیونکہ زندگی تب ہی آگے بڑھتی ہے جب ہم کوشش جاری رکھتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ کی باہمت خاتون کی کہانی

یوں آبپارہ مارکیٹ کے اتوار بازار کا یہ چھوٹی سا اسٹال صرف پکوڑوں کی مہک سے نہیں بلکہ حوصلے، صبر اور قربانی کی خوشبو سے بھی بھرا ہوا ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آبپارہ مارکیٹ آبپارہ اتوار بازار اسلام اباد اے پی ایس پکوڑے والی خاتون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آبپارہ مارکیٹ ا بپارہ اتوار بازار اسلام اباد اے پی ایس

پڑھیں:

حماس اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا  ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں بمباری ختم کرنے پر رضامند ہے اب جلد معلوم ہو جائے گا کہ آیا حماس سنجیدہ ہے یا نہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل غزہ سے ابتدائی انخلا کی حد پر متفق ہو گیا اور اسرائیلی وفد مذاکرات کیلئے مصر روانہ ہو رہا ہے، امریکا جنگ بندی منصوبے کو آگے بڑھانےکی کوششیں کر رہا ہے امید ہے میرا جنگ بندی منصوبہ جلد حقیقت بنے گا۔

قبل ازیں‌ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں انکا کہنا ہے کہ اسرائیل نے عارضی طور پر بمباری روک دی ہے تاکہ امن معاہدے کو موقع مل سکے۔

امریکی صدر کے سوشل میڈیا بیان کو وائٹ ہاؤس نے ری ٹوئٹ کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ حماس اس معاملے میں تیزی دکھائے ورنہ تمام شرائط ختم ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کیلیے حماس کو تیز رفتاری سے اقدامات کرنا ہوں گے بصورت دیگر سب آپشنز خارج عمل ہوسکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ میں اس عمل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کروں گا، بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ تاخیر ہوگی، کسی بھی ایسے نتیجے کو قبول نہیں کیا جائے گا جہاں غزہ دوبارہ خطرہ بنے۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ عیدالقادر جیلانیؒ کی پوری زندگی اسلام کیلیے وقف تھی، مولانا احمد رضا عطاری
  • وائلڈ لائف کی خاتون افسر لاکھوں روپے بدعنوانی کا الزام، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا
  • چین میں 20 ویں منزل سے گرنے والی 4 سالہ بچی کرشماتی طور پر بچ گئی
  • پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟ لیاقت بلوچ
  • حماس اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا  ، ٹرمپ
  • اسلام آباد پولیس کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی آڈیو کی تردید، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • گریٹا تھنبرگ اور فلسطین
  • آزاد کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے
  • آزاد کشمیر کی وادیوں میں زندگی کی بحالی، موبائل سروس بحال اور بازار کھل گئے