ٹرمپ کی ناقد خاتون جج کے گھر میں پُراَسرار آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-10
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف فیصلہ دینے والی خاتون جج کو موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد ان کے گھر میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق 69 سالہ ڈیان گڈسٹین کے جنوبی کیرولائنا میں ایڈسٹو بیچ پر واقع گھر میں پراسرار طور پر گھر میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے وقت گھر میں ان کے شوہر سابق سینیٹر آرنلڈ گڈسٹین اور ان کا بیٹا موجود تھے جو جھلس کر زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ خاتون جج نے گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ دیا تھا، جس کے بعد انہیں کئی بار قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے محکمہ انصاف نے جنوبی کیرولائنا کے عہدیداروں سے درخواست کی تھی کہ وہ 3کروڑ 30لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کے ذاتی اعداد و شمار کو تبدیل کریں۔ جن میں نام ، پتے ، پیدائش کی تاریخیں ، ڈرائیور کے لائسنس نمبر اور ان کے سوشل سیکورٹی نمبروں کے آخری 4ہندسے شامل ہیں۔ انتظامیہ اس کے بعد اعداد و شمار کا موازنہ ایک مختلف ڈیٹا بیس سے کرے گی، جس کو محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے برقرار رکھا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اس فہرست میں کتنے رجسٹرڈ ووٹرز امیگریشن ایجنٹوں کے ذریعہ درج نان سیٹیزینز کے ساتھ ملتے ہیں۔ جنوبی کیرولائنا کے ایک ووٹر این کروک نے جنوبی کیرولائنا الیکشن کمیشن کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا تھا، جس کی سماعت کرتے ہوئے جج ڈیان گڈسٹین نے گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن کو ووٹر فائلیں محکمہ انصاف کو جاری کرنے سے روک دیا تھا۔ان کے اس فیصلے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے شہری حقوق ہرمیت ڈھلون نے تنقید بھی کی تھی۔ بعد ازاں گڈسٹین کے فیصلے کو ریاستی سپریم کورٹ نے تبدیل کر دیا تھا۔ذرائع نے کہا ہے کہ سرکٹ کورٹ کے جج کو ریاست کو ووٹروں کے رجسٹریشن کے حساس دستاویزات کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنے سے روکنے کے ان کے متنازع فیصلے کے بعد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موت کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی کیرولائنا گھر میں دیا تھا کے بعد
پڑھیں:
خاتون اوّل آصفہ زرداری کا ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اوّل آصفہ زرداری نے ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ خاتون اوّل نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔ اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے، ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کا موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کیے جاتے ہیں۔