پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماوں نے ایک مشترکہ بیان میں مسلم لیگ (ن)، خصوصا وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو "احسان فراموش، شعبدہ باز اور جمہوریت دشمن قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری بہاولنگر رانا محمد انتظار اور ملتان سے ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری راو ساجد علی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید، صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے جانثار کارکن ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہے ہیں۔ چاہے جنرل ضیا کا مارشل لا ہو یا مشرف کی آمریت، ہم نے سر نہیں جھکایا۔ آج بھی اگر ہمیں انگلیاں توڑنے یا ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں تو یاد رکھیں کہ پیپلزپارٹی جھکنے والوں میں سے نہیں ہے۔ پی پی قیادت کا کہنا تھا کہ موجودہ پنجاب حکومت صرف نعروں، اشتہاروں اور سیاسی ڈرامے بازی میں مصروف ہے۔ مریم نواز اور ان کے ساتھی 90 کی دہائی کی انتقامی سیاست دوبارہ زندہ کرنے کے درپے ہیں، جو نہ صرف افسوسناک بلکہ جمہوریت کے لیے خطرناک بھی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہم سمجھتے ہیں کہ چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹوں کی سیکیورٹی واپس لینا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ اگر ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا تو اس کی مکمل ذمہ داری موجودہ پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی شدید کمی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا موسم سرما آ چکا ہے اور ہزاروں سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ نہ خوراک ہے، نہ طبی سہولیات، نہ پینے کا صاف پانی۔ جانور بیمار ہو رہے ہیں، بچے بیمار پڑ چکے ہیں، اور حکومت سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

گورنر ہاؤس پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کیلئے استعمال ہو رہا ہے، حفیظ الرحمن

نون لیگ گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ الیکشن مہم کیلئے سرکاری وسائل خرچ کئے جائیں مگر پیپلز پارٹی نے اس میں پہل کی ہے، اب ہم سے بھی شکایت نہیں کی جانی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کیلئے پوری طرح سے استعمال ہو رہا ہے، سرکاری وسائل پر پیپلز پارٹی جلسے کر رہی ہے، ریلیاں نکال رہی ہے جو ایک لحاظ سے کوڈ آف کنڈکٹ کے خلاف ہے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ الیکشن مہم کیلئے سرکاری وسائل خرچ کئے جائیں مگر پیپلز پارٹی نے اس میں پہل کی ہے، اب ہم سے بھی شکایت نہیں کی جانی چاہئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم میں گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کی بات ہوئی تھی مگر پیپلز پارٹی نے مخالفت کر دی۔ بتایا جائے کہ جی بی کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے میں پیپلز پارٹی رکاوٹ کیوں بنی؟ پیپلز پارٹی سیاست گلگت بلتستان میں کرتی ہے اور بات سندھ کی کرتی ہے جو منافقت نہیں تو اور کیا ہے؟ پیپلز پارٹی کی قیادت بتائے کہ اس نے سندھ کے میڈیکل کالجوں میں یہاں کے طلبہ کو کتنی نشستیں دلائی ہیں؟ پیپلز پارٹی کوئی ایک کام بتائے جس کی بنیاد پر یہاں کے عوام اس کو ووٹ دیں، مسلم لیگ نون کے انقلابی اقدامات سب کے سامنے ہیں، یہاں کا بچہ بچہ ہمارے انقلابی اقدامات سے اچھی طرح واقف ہے، ہم نے ابھی پتے شو نہیں کئے ہیں، ہم نے انتخابی مہم شروع ہی نہیں کی جب ہم انتخابی مہم شروع کریں گے تو پتہ چلے گا کہ ہم کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے میاں محمد نواز شریف جس کو ٹکٹ دیں گے پارٹی کے تمام لوگ ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ کھڑے ہونگے

متعلقہ مضامین

  • قومی و پنجاب اسمبلی، سینٹ سے جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد منظور کرائی: یوسف گیلانی 
  • پیپلز پارٹی صرف سیاسی جماعت نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد کی تحریک ہے، وقار مہدی
  • لیہ، محمد ارشد مجلس وحدت مسلمین راجن شاہ موڑ یونٹ کے صدر منتخب، علامہ ساجد اسدی نے حلف لیا 
  • گورنر ہاؤس پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کیلئے استعمال ہو رہا ہے، حفیظ الرحمن
  • پیپلزپارٹی بلتستان میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے
  • سیاسی کارکنان اور خواتین پر تشدد حکومتی فسطائیت ہے،ترجمان جےیوآئی
  • گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 21 نومبر کو طلب
  • پنجاب: تعلیمی بھرتیوں کیلئے جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھنے کی تجویز
  • پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی تعلیمی اداروں میں سیکس آفینڈرز ویریفکیشن کی تجویز
  • پنجاب: تعلیمی اداروں میں جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ