ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی،سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرسروسز اٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے جبکہ اُن کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع مطابق لفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے،اس کے علاوہ وہ نیشنل سییکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
سیکیورٹی ذرائع کے بیان سے لگتا ہے کہ حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کا حتمی اعلان یا نوٹی فکیشن فی الوقت جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کو اپریل 2025 میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی اضافی ذمے داری بھی دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس ا ئی سیکیورٹی ذرائع کی مدت ملازمت
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان