data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی  ہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرسروسز اٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے جبکہ اُن کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع مطابق لفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے،اس کے علاوہ وہ نیشنل سییکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

سیکیورٹی ذرائع کے بیان سے لگتا ہے کہ حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کا حتمی اعلان یا نوٹی فکیشن فی الوقت جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کو اپریل 2025 میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی اضافی ذمے داری بھی دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس ا ئی سیکیورٹی ذرائع کی مدت ملازمت

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی