اسرائیل خونی بھیڑیا ہے اور دنیا خصوصا عالم اسلام کے حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں، محمد ایوب مغل
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی ظلم پر بین الاقوامی طاقتوں کی خاموشی اور عالم اسلام کی طرف سے عملی اقدامات نہ کرنا معنی خیز اور شرمناک ہے، امریکی صدر کا حماس کو بار بار جارہانہ انداز میں حکم دینا جدید دور میں ظلم کی انتہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی ضلع ملتان کے زیراہتمام پریس کلب ملتان میں غزہ کی پکار اسرائیل مردہ باد سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت جمعیت جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کی، جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صاحزادہ معصوم میاں نقشبندی اور یونس غازی کی خصوصی شرکت، مفتی عثمان پسروری نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ پر اسرائیلی ظلم پر بین الاقوامی طاقتوں کی خاموشی اور عالم اسلام کی طرف سے عملی اقدامات نہ کرنا معنی خیز اور شرمناک ہے، امریکی صدر کا حماس کو بار بار جارہانہ انداز میں حکم دینا جدید دور میں ظلم کی انتہا ہے، اسرائیل خونی بھیڑیا ہے اور دنیا خصوصا عالم اسلام کے حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں، جس پر پوری دنیا کی عوام سڑکوں پر نکل کر سراپا احتجاج ہیں، اگر امریکہ اور اسرائیل کو غزہ میں مسلمانوں کے خون سے عملی طور پر نہ روکا گیا تو یہ جنگی جنون کی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے کر دم لے گی۔ حکومت پاکستان سابق سینٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی ظالمانہ حراست سے رہائی دلا کر پاکستان لائے، حماس کی ہمت اور استقامت کو بھی سلام ہے، دو سالہ امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیلی ظلم و جبر کے باوجود تنہا اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر بین الاقوامی قوت کے مقابلے پر ہے، یہ بھی حقیقت ہے کہ موجودہ ظلم کو روکنے کا واحد حل جذبہ جہاد کے زندہ ہونے میں ہے۔
رہنمائوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو دیگر اقوام کی طرح سڑکوں پر نکل کر دنیا کے سامنے بھرپور طریقے سے احتجاج کرنا چاہیے، اس جدید دور میں بھی مسلمانوں کو علاج معالجہ اور خوراک سے محروم کرنا ظلم و بربریت کی انتہا ہے، اس پر دنیا کی خاموشی بڑا ظلم ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے، مذہبی جماعتوں کو متحد ہوکر بھرپور طریقے سے صدائے احتجاج کو بلند کرنا وقت کا تقاضا ہے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے جو یورپ اور امریکہ نے مل کر مسلمانوں کے قتل عام کرنے کے لئے بنائی، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، غزہ فلسطین انبیا کرام علیہم السلام کی سرزمین ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عالم اسلام
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔