data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تیز رفتار بس نے بچے کو کچل دیا،پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک، 2ساتھی فرار،حسین آباد سے موٹرسائیکل چور گروہ کے کارندے کو گرفتار کرکے 6مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کیمطابق خواجہ غریب نواز پل پر بے قابو بس بچے پر چڑھ دوڑی حادثے میں 10 سالہ ایان موقع پر ہی جاںبحق ہوگیاایان ولد راشد علی پانچویں کلاس کا طالب علم اور پہنور گوٹھ کا رہائشی تھا،ایان سودا لینے باہر نکلا تھا کہ تیز رفتار بس نے کچل ڈالا،حادثے کے بعد بس ڈرائیور گاڑی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگیالواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتار بس کو غلط سائیڈ سے لیجانے کی کوشش کررہا تھا بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔ادھرفورٹ پولیس سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق فورٹ اہلکارمعمول کے گشت پر تھے کہ فورٹ کے علاقے ٹائر مارکیٹ اسٹریٹ خالی پلاٹ کے قریب تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا، زخمی ملزم کو فوری طور پر ایل ایم سی اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ہلاک ملزم کی شناخت میزان ولد نورالحق برمی بنگالی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے دو ساتھی محمد علی قاضی اور نزاکت چوہان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرارہوگئے ہلاک وفرار ملزمان کئی وارداتوںمیں ملوث ہیں۔علاوہ ازیںحسین آباد پولیس نے موٹر سائیکل چور گروہ کے کارندے حارث پٹھان کو گرفتار کرلیا ، ملزم بچائو بند کے قریب مختلف چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کیلیے کھڑا تھا جہاں حسین آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 6عدد موٹر سائیکلوں اور ایک پستول سمیت گرفتار کرلیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تیز رفتار بس

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا