امریکا میں جاسوسی کرنے پر بھارتی نژاد گرفتار:حساس دستاویزات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ورجینا: امریکا میں چین کیلیے جاسوسی پر بھارتی نژاد شہری کوگرفتارکرلیا گیا جسے 10 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
امریکا میں خارجہ پالیسی کے ماہر 64 سالہ بھارتی نژاد کو امریکی دفاعی خفیہ معلومات مبینہ طور پر چین کو دینے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ورجینا میں بھارتی نژاد ایشلے ٹیلس کو حراست میں لے لیا گیا جن کے گھر سے خفیہ دفاعی دستاویز برآمد ہوئی تھیں۔یہ حساس دستاویزات بھارتی شہری اس وقت سے جمع کر رہا تھا جب وہ امریکی حکومتی اداروں میں ملازمت کرتا تھا اور اس وقت بھی محکمہ خارجہ میں مشیر تھے۔
امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی نوعیت کے یہ حساس دستاوایزت گھر پر رکھنا سنگین جرم ہے۔بھارتی نژاد شہری کے گھر سے ایک ہزار سے زائد ٹاپ سیکرٹ دستاویزات ملی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر امریکی فوجی طیاروں کی صلاحیتوں سے متعلق معلومات بھی جمع کر رکھی تھیں۔جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری نے نے حالیہ برسوں میں چینی حکام سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی نژاد
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کارروائی ، غیر قانونی طور پر ایران جانیکی کوشش کرنیوالے 13افراد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 13 افراد کو کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے، جن میں رحیم یار خان کے 2، قمبر شہدادکوٹ کے 5، جبکہ کشمور، لاڑکانہ اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 6 افرادشامل ہیں۔ تمام افراد کوجیوانی کے ساحلی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان ایران کے راستے دیگر ممالک جانے کی کوشش میں تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حرکت کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے کے بیان کے مطابق ملک سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ ایسے عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ادارہ بلوچستان کے ساحلی راستوں پر نگرانی مزید سخت کرنے کے لیے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں تیز کر رہا ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو مستقل طور پر روکا جا سکے۔