اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز

یروشلم(آئی پی ایس )اسرائیل نے قید میں رکھے گئے مزید 45 بے گناہ فلسطینیوں کی لاشیں غزہ میں حکام کو واپس کر دیں ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد واپس کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ طبی ٹیمیں لاشوں کے معائنے، قانونی کارروائی اور اہلخانہ کے حوالے کرنے کی تیاری کے عمل کو طے شدہ طبی پروٹوکول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہیں۔طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ 14 اکتوبر کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے واپس کی گئی کچھ فلسطینی لاشوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور ہاتھ باندھے ہوئے تھے، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ ممکنہ طور پر ان افراد کو شہید کیا گیا۔

دریں اثنا، امن معاہدے کے باوجود اسرائیل غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے، الجزیرہ کے مطابق غزہ میں 600 ٹرکوں کے ہدف کے باوجود امدادی قافلے محدود تعداد میں داخل ہو رہے ہیں۔اسرائیلی فوج اب بھی غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کی ترسیل پر پابندیاں عائد کیے ہوئے ہے، معاہدے کے تحت روزانہ کم از کم 600 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ انسانی بحران کو کم کیا جا سکے۔

تاہم، فی الحال امداد انتہائی معمولی مقدار میں متاثرہ پٹی میں پہنچ رہی ہے، آج صبح سے اب تک صرف 12 امدادی ٹرک وسطی علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق ہم اس پیشرفت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہمیں ذرائع سے پتا چلا کہ غزہ کے لوگوں کو صرف زندہ رہنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی تباہ شدہ مقامی کمیونٹی کو دوبارہ سنبھالنے کے لیے بھی امداد کی ضرورت ہے۔کئی خاندانوں نے ہمیں بتایا ہے کہ لوگوں کو ہسپتالوں کی بحالی کے لیے ایندھن، زخمیوں کے علاج کے لیے ادویات اور تباہ شدہ گھروں کی تعمیرِ نو کے لیے تعمیراتی سامان کی اشد ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی.

.. چالیس سالہ افغان بلے باز محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن کے دعوے مسترد پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان جاری، 2500 سے زائد افراد زیرحراست کراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار نوجوانوں میں بے چینی،جین زی اور فوج کی خاموش حمایت ،دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں کی چھٹی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیل نے

پڑھیں:

اسرائیل نے مزید 45 فلسطینی شہدا کی لاشیں غزہ کے حوالے کردیں؛ مجموعی تعداد 90 ہوگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت گزشتہ کل کی طرح آج بھی حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جس کے بدلے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیجی گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ کل اور آج حماس نے چار چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جب کہ اب بھی ممکنہ طور پر 20 یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔

بدلے میں اسرائیل نے بھی کل 45 اور آج بھی 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی گئی ہیں جس سے مجموعی تعداد 90 ہوگئی۔

اسرائیل نے جو لاشیں غزہ کے حوالے کیں ان میں سے اکثر مسخ شدہ ہیں۔ کئی کے ہاتھ ہتھکڑی میں بندھے تھے اور کچھ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

لاشوں کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ قتل سے قبل بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد روز سے بھوکا رکھا گیا تھا۔

غزہ کی انتظامیہ نے بتایا کہ لاشوں کو شناخت اور ضروری کاغذی کارروائیوں کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

جن فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کی گئی ہیں ان میں سے اکثر قیدی تھے اور غیر قانونی طور پر اسرائیل کے ٹارچر سیلوں میں رکھے گئے تھے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ مزید اور کتنی لاشیں اسرائیل کے پاس موجود ہیں اور ان کی واپسی کب تک ممکن ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے مزید 45 فلسطینی شہدا کی لاشیں غزہ کے حوالے کردیں؛ مجموعی تعداد 90 ہوگئی
  • اسرائیل نے مزید 45 فلسطینی شہداء کی میتیں غزہ کے حوالے کر دیں، مجموعی تعداد 90 ہوگئی
  • اسرائیل نے مزید 45 فلسطینی شہدا کی میتیں غزہ کے حوالے کردیں؛ مجموعی تعداد 90 ہوگئی
  • مزید یرغمالیوں کی لاشیں واپس ملنے کے بعد اسرائیل غزہ میں امداد کی اجازت دے گا
  • حماس نے ریڈکراس کی نگرانی میں مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں
  • مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے سپرد، غزہ میں امدادی قافلوں کیلئے رفح بارڈر آج کھولا جائیگا
  • حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں
  • اسرائیل نے 45 فلسطینی شہداء کی میتیں غزہ کے حوالے کر دیں
  • ٹرمپ امن معاہدے پر دستخط کے بعد بھی غزہ میں صیہونی بربریت جاری، 9 فلسطینی شہید