Jasarat News:
2025-12-01@00:02:14 GMT

جنّت اور اس کی نعمتیں

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یوں تو جنت اور اہل جنت کے متعلق قرآن مجید میں بہت کچھ بیان فرمایا گیا ہے۔ لیکن ایک بات کئی جگہ قرآن مجید میں ایسی کہی گئی ہے کہ جنت کے متعلق کچھ اندازہ کرنے کے لیے بس وہی کافی ہے۔ فرمایا گیا ہے کہ انسان کے دل اور اس کی طبیعت میں جو بھی خواہشیں اور جو بھی اُمنگیں اور آرزوئیں ہیں اور ہو سکتی ہیں جنت میں ان سب کے پورا ہونے کا پورا سامان ہے اور وہ سب پوری کی جائیں گی۔ ارشاد ہے: ’’وہاں جو کچھ تم چاہو گے تمھیں ملے گا اور ہر چیز جس کی تم تمنا کرو گے وہ تمھاری ہوگی‘‘ (حم السجدہ: 31)۔ ایک جگہ فرمایا گیا ہے: جنت میں تمھارے لیے وہ سب کچھ ہے جس کو تمھارے جی چاہتے ہیں اور تمھاری آنکھوں کو جس کے دیکھنے سے لذت اور سرور حاصل ہوتا ہے (الزخرف: 71)۔
سوچیے اس کے بعد باقی کیا رہا؟ ہمارا جی عیش وراحت والی اور لذت ومسرت والی ایسی زندگی کو چاہتا ہے جو کبھی ختم نہ ہو، جنت میں وہ موجود ہے۔ ہمارا جی اچھے مکانات کو چاہتا ہے جن سے نکلنے کا کبھی اندیشہ نہ ہو، جنت میں وہ بھی موجود ہیں۔ ہمارا جی اچھے کھانوں اور اچھے لذیذ میووں اور پینے والی اچھی خوش ذائقہ خوش رنگ چیزوں کو چاہتا ہے، جنت میں وہ بھی موجود ہیں بلکہ ان کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ ہمارا جی اچھی حسین اور سلیقہ شعار اور خدا کو یاد کرنے والی بیویوں کو چاہتا ہے، جنت میں وہ بھی موجود ہیں۔
یہ تو عام انسانوں کی خواہش کی چند چیزوں کا ذکر ہے اور جنت میں بلاشبہہ یہ سب چیزیں بھرپور موجود ہیں۔ لیکن اس سے آگے اللہ تعالیٰ کی رضا، اللہ تعالیٰ کی وہ معرفت جس کا اس دنیا میں امکان نہیں، اور پھر سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی ملاقات اور اس کا دیدار۔۔۔ یہ جنت کی وہ نعمتیں اور لذّتیں ہیں جن کی چاہت سے اللہ کے خاص بندوں کے سینے بھرے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ یقیناً اپنے ان چاہنے والوں کی اس چاہت کو بھی وہاں پورا کرے گا۔

اس کے بعد اس سلسلے میں رسولؐ کی ایک حدیث بھی سن لیجیے۔ ارشاد فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک اور فرماںبردار بندوں کے لیے جنت میں جو نعمتیں اور لذت وراحت کے جو سامان تیار کیے ہیں وہ ایسے اچھوتے اور البیلے ہیں کہ کسی آنکھ والے کی آنکھ نے ان کی جھلک تک نہیں دیکھی، اور کسی کے کان میں ان کی بھنک تک نہیں پڑی، اور کسی کے دل میں ان کا خیال اور خطرہ بھی نہیں گزرا ہے (بخاری)۔
ایک حدیث اس سلسلے میں اور سن لیجیے، جس میں آپؐ نے جنت کے عیش اور دوزخ کے عذاب کی شدت کو ایک خاص عنوان سے سمجھانا چاہا۔
آپؐ نے فرمایا: آخرت میں اللہ تعالیٰ ایک ایسے شخص کو طلب فرمائے گا، جس نے دنیا میں خدا سے بے تعلق اور بے خوف ہو کر اور اس کے احکام سے بے پروا ہو کر کفر اور شرارت کی زندگی گزاری ہوگی اور دنیا میں ایسے عیش وآرام سے رہا ہوگا کہ کبھی کسی تکلیف کا اس نے منہ بھی نہ دیکھا ہوگا۔ پھر فرشتوں کو حکم ہوگا کہ اس کو دوزخ کی ہوا کھلا لائو۔ فرشتے حکم کی تعمیل کریں گے اور اس کو دوزخ کی ذرا آنچ دکھا کر نکال لائیں گے۔ اسی سے اس کا یہ حال ہو جائے گا کہ سر سے پائوں تک بس تکلیف اور بے چینی ہوگی، چیخے گا اور تڑپے گا۔ پوچھا جائے گا کیا حال ہے؟ بے چارہ اپنی تکلیف اور اپنے دکھ کا حال بیان کرے گا۔ پھر پوچھا جائے گا کچھ یاد ہے کہ اس سے پہلی زندگی میں، یعنی دنیا میں تُو کیسے عیش وآرام سے رہا تھا۔ وہ بندہ غالباً قسم کھا کر کہے گا کہ خداوندا میں نے عیش وآرام کی کبھی صورت بھی نہیں دیکھی، میں تو بس اس تکلیف ہی کو جانتا ہوں جس میں اس وقت مبتلا ہوں۔ گویا دوزخ کی آگ کی صرف ہوا لگ جانے سے آدمی اس دنیا کی پوری زندگی کے عیش وراحت کو بالکل بھول جائے گا۔

حضوؐر فرماتے ہیں کہ پھر ایک ایسے نیک بندے کو بلایا جائے گا جو دنیا کی زندگی میں ہمیشہ تکلیف اور پریشانی ہی میں رہا تھا اور فرشتوں کو حکم ہوگا کہ جائو ہمارے اس بندے کو ذرا جنت کی ہوا کھلا لائو۔ فرشتے اس حکم کی بھی تعمیل کریں گے اور اس کو جنت کی فضا میں سے گزار کر لے آئیں گے۔ بس جنت کی ہوا لگنے اور اس کی فضا میں سے صرف گزر جانے سے اس بندے کو ایسا چین وسکون اور ایسا عیش و سُرور حاصل ہوگا کہ پہلی زندگی کی ساری عمر کی تکلیف بھول جائے گا، اور جب اللہ تعالیٰ اس سے دریافت فرمائے گا کہ بندے کچھ یاد ہے کہ پہلی زندگی کیسی تکلیف سے گزری تھی، تو وہ عرض کرے گا کہ میرے پیارے پروردگار! مجھے تو کسی تکلیف کی صورت دیکھنا بھی یاد نہیں۔
رسولؐ کے اس پورے بیان کا حاصل یہی ہے کہ آخرت کی تکلیفیں اور وہاں کا عذاب اتنا سخت ہے کہ اس کا ایک لمحہ اس دنیا کے عمر بھر کے عیش کو بھلا دے گا۔ اور اسی طرح وہاں کا عیش وآرام اور وہاں کی لذتیں ایسی ہیں کہ انھیں صرف دیکھ کر بندہ ساری عمر کی تکلیفیں بھول جائے گا۔

مولانا محمد منظور نعمانیؒ گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو چاہتا ہے اللہ تعالی جنت میں وہ عیش وا رام موجود ہیں دنیا میں جائے گا ہوگا کہ ہے کہ ا جنت کی اور اس

پڑھیں:

60 لاکھ کی نوکری چھوڑ کر نینی بننے والی خاتون کتنے کروڑ کما رہی ہیں؟

28 سالہ امریکی خاتون ان دنوں غیر معمولی طرزِ زندگی کی وجہ سے خبروں میں ہے جو اپنی 60 لاکھ سالانہ کی نوکری چھوڑ کر اب 1 کروڑ روپے کما رہی ہے۔

اوہیگان ایک ارب پتی خاندان کی نینی کے طور پر کام کرتی ہیں، اور وہ مالدیپ اور دبئی سمیت دیگر خوبصورت مقامات کی سیر بھی کر چکی ہیں انہیں دنیا دیکھنے کے علاوہ اور بھی کئی فوائد حاصل ہیں۔ جیسے کے ہیلتھ کیئر اور رہائش وغیرہ۔ ان کے کھانے نجی شیف تیار کرتے ہیں اور انہیں ’نینی وارڈروب‘ جیسی سہولیات بھی حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے سابق صدر کی بیٹی کا اپنے ہی خاندان کے مردوں سے انوکھا فراڈ

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پچھلی آرٹھوپیڈک میڈیکل سیلز کی نوکری اس زندگی کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں تھی۔ 2019 میں ایم سی اے ٹی کی تیاری کے دوران اضافی آمدنی کی تلاش میں انہوں نے نینی کے طور پر کام شروع کیا اور جلد ہی ایک مختلف دنیا میں قدم رکھنے کا احساس ہوا۔

اوہیگان نے تھوڑی مدت کے لیے نیو یارک میں میڈیکل سیلز میں کارپوریٹ کیریئر اپنانے کی کوشش بھی کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 65,000 امریکی ڈالر تھی۔ تاہم ایک سال کے اندر انہوں نے نوکری چھوڑ کر دوبارہ نانی بننے کا فیصلہ کیا، کیونکہ انہیں احساس ہوا کہ یہ پیشہ ان کی شخصیت اور صلاحیتوں کے عین مطابق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کروڑوں آمدن نینی

متعلقہ مضامین

  • ہماری زندگی کا مقصد دنیا میں اللہ کی رضاحاصل کرنا ہے، اورنگزیب بھٹو
  • شریک حیات کو خوش رکھنے سے زندگی طویل ہوتی ہے
  • ’پاکستان آئیڈل‘ نے زندگی یکسر تبدیل کر دی: رومیسہ طارق
  • شہر میں ٹریلر سے ایک اور جان لیوا حادثے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
  • عوام الناس کے مسائل
  • بھارت میں 36 سال بعد حیران کن گرفتاری: بھائی کے قاتل نے پولیس سے بچنے کے لیے مذہب، شناخت اور زندگی بدل لی
  • جیا بھٹاچاریہ کا شوبز کی ابتدائی زندگی کے بارے میں انکشاف
  • سعودی عرب میں عالمی یگانگت 2 کے تحت یمن کے ثقافتی دن کامیابی سے مکمل
  • سال نو پر بل گیٹس کا زندگی بدل دینے والی 5 کتب کو پڑھنے کا مشورہ
  • 60 لاکھ کی نوکری چھوڑ کر نینی بننے والی خاتون کتنے کروڑ کما رہی ہیں؟