ہجومی تشدد کے ذریعے دلت خاندان کو ڈرایا جا رہا ہے، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے ضلع انتظامیہ کے ذریعے ہری اوم کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات نہ کرنے کی دھمکی دی، زبردستی ایک ویڈیو بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج رائے بریلی کے ہجومی تشدد میں مارے گئے ہری اوم والمیکی کے اہل خانہ سے ملنے فتح پور پہنچے۔ راہل گاندھی نے متاثرہ کے آبائی گاؤں تراب علی کا پوروا میں ہری اوم کے والدین، بھائی اور بہن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے اہل خانہ کو تسلی دی اور انصاف کا یقین دلایا۔ میٹنگ سے باہر نکلتے ہی راہل گاندھی کو میڈیا نے گھیر لیا۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہری اوم کے خاندان کو ڈرایا جا رہا ہے، انہیں ان کے گھر تک محدود رکھا جا رہا ہے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے ضلع انتظامیہ کے ذریعے ہری اوم کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات نہ کرنے کی دھمکی دی، زبردستی ایک ویڈیو بنایا گیا۔ ہری اوم کے اہل خانہ نے ملاقات کے دوران یہ معلومات شیئر کیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گھر والے مجھ سے ملتے ہیں یا نہیں یہ اہم نہیں ہے، اہم بات یہ ہے کہ قصورواروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
درحقیقت جمعہ کی صبح ہری اوم کے بھائی شیوم والمیکی کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو یہاں سیاست نہیں کرنا چاہیئے۔ ہم حکومت اور اس کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ راہل گاندھی جب ہری اوم کے گھر والوں سے بات کر رہے تھے، ہری اوم کی ماں اچانک رو پڑیں۔ راہل گاندھی نے ان کا ہاتھ پکڑ کر تسلی دی۔ راہل گاندھی نے جب ہری اوم کے والد کی خیریت دریافت کی تو وہ جذباتی ہو گئے اور راہل کے سامنے ہاتھ جوڑ کر رونے لگے۔ راہل گاندھی نے انہیں گلے لگایا اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
راہل گاندھی کے فتح پور دورے اور ہری اوم کے اہل خانہ سے ملنے کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ راہل گاندھی کے فتح پور دورے سے ایک دن قبل احتجاج کے طور پر شہر بھر میں پوسٹر لگائے گئے تھے۔ راہل گاندھی جمعہ کی صبح دہلی سے خصوصی پرواز سے کانپور ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں سے انہوں نے سڑک کے ذریعے فتح پور کے تراب علی کا پوروا گاؤں کا سفر کیا، جو ہری اوم والمیکی کا آبائی گاؤں ہے۔ ہری اوم والمیکی فتح پور کا رہنے والا تھا۔ 2 اکتوبر کی رات، رائے بریلی کے جمنا پور گاؤں کے قریب، لوگوں نے اسے چور سمجھ کر لاٹھیوں سے مارا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ہری اوم کو راہل گاندھی کا نام لیتے ہوئے سنا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہری اوم کے اہل خانہ راہل گاندھی نے ایک ویڈیو نے کہا کہ کے ذریعے فتح پور
پڑھیں:
محرابپور،خاندان کی کفالت کیلیے بیرون ملک گیا نوجوان حادثے میں جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-05-9
محراب پور(جسارت نیوز)خاندان کی کفالت کیلئے بیرون ملک گیا نوجوان حادثے میں جاں بحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود گاؤں حبیب اللہ بروھی سے کام کیلئے قطر جانے والا 33 سالہ نوجوان حسن بروھی ٹریفک حادثے میں گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا،نوجوان کی حادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ورثاء نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قطر سے نوجوان کی نعش پاکستان لانے کیلئے مدد کی جائے۔