قبائلی عوام نے افغانستان کی سرزمین سے آنے والے دہشت گردوں کے خلاف خود ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک پشتو آڈیو پیغام میں مقامی قبائلیوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور اگر دوبارہ ایسی حرکت کی گئی تو پھر سبق سکھانا ہمیں آتا ہے۔

قبائلی عوام نے مؤقف اختیار کیا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد مسلسل پاکستانی سرحدی علاقوں میں دراندازی کر رہے ہیں جس پر حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو بھرپور جواب دینا ہوگا۔

قبائلی عمائدین نے یہ بھی واضح کیا کہ امن قائم رکھنے کے لیے وہ سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقوں کا دفاع کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے دہشت گردوں کو واپس لایا اور نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی کی، وزیراعظم نواز شریف کے دور میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوا تھا۔ نواز شریف نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، نیشنل ایکشن پلان بنایا اور ایک متفقہ قومی بیانیہ تشکیل دیا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو امن و امان سے نہیں دہشتگردوں کو پناہ دینے سے غرض ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی بلکہ 2018 کے بعد خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو دوبارہ پناہ دی، رہائش دی، مالی مدد فراہم کی اور انہیں آباد کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج دہشت گردی سے شہید ہونے والے ہر پاکستانی کے لہو کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ ان کے بقول، دہشت گردی کی واپسی کا مجرم عمران خان ہے، اسے اس کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کا آغاز دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے ہونا چاہئے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی افواج، پولیس، رینجرز اور عوام کے ہر طبقے نے عظیم قربانیاں دی ہیں، لیکن عمران خان نے دہشت گردوں کا ساتھ دے کر ان قربانیوں کی توہین کی۔

یہ بھی پڑھیے: دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھتے، شہدا کیساتھ کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے عزم اور ہمت سے دہشت گردوں کے خلاف جامع اور مؤثر آپریشن شروع کیا تھا، جس سے پاکستان کو دہشت گردی سے محفوظ بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دہشتگردی عمران خان مریم اورنگزیب

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان کی جارحیت پر پاکستان کے عوام پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئے
  • افغانستان کے عوام اب طالبان حکومت کے پیچھے نہیں کھڑے، وفاقی وزیراطلاعات
  • اورکزئی قبائل کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیاراٹھانے کا اعلان
  • اورکزئی کے قبائل کا افغانستان سے دراندازی کرنیوالے دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان
  • قبائلی عوام کا افغانستان سے آنیوالے دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان
  • پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے عسکری نیٹ ورک اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں: اسحاق ڈار
  • قبائلی عوام کا افغانستان کےحمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانےکا اعلان
  • پاک افغان بارڈر پر جارحیت، بلوچستان کے قبائل پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے
  • پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب