لاہور ٹیسٹ: اسپنر نعمان علی کا نیا کارنامہ، عبدالقادر کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے سابق لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے گزشتہ 5 ٹیسٹ میچوں کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے
انہوں نے اپنے 16ویں سے 20ویں ٹیسٹ میچ تک کے دوران 46 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل عبدالقادر نے 1987 سے 1988 کے درمیان اپنے 48ویں سے 52ویں ٹیسٹ میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
نعمان علی گزشتہ 12 ماہ کے دوران دنیا کے سب سے کامیاب اسپنر بھی قرار پائے ہیں۔ انہوں نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 6 اور دوسری میں 4 یعنی کل10 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 6 اور دوسرے میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں 11 اور راولپنڈی ٹیسٹ میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یہ بھی پڑھیے: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ نعمان علی نے گزشتہ روز میچ کے تیسرے دن ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیا جب انہوں نے سابق اسپنر اقبال قاسم کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
39 سالہ نعمان علی نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کر کے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 9یں مرتبہ 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، یوں وہ پاکستان کے کامیاب ترین لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ مرتبہ ایک اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں حاصل کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وکٹیں حاصل کی جنوبی افریقہ نعمان علی نے ٹیسٹ میں انہوں نے کے خلاف
پڑھیں:
لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کے دس شکار، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی
لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کے دس شکار، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلی اننگز کے سنچورین ٹونی ڈی زورزی (16) تیسری ہی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔ 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے۔رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی پارٹنرشپ کرکے اپنی ٹیم کو جیت کی کچھ امید دلائی تاہم ڈیوالڈ بریوس 54 رنز پر نعمان علی کی شاندار گیند پر بولڈ ہوگئے۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مجموعی اسکور میں صرف 6 رنز کے اضافے کے بعد رائن ریکلٹن (45) بھی پویلین لوٹ گئے۔کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین آفریدی نے چار، چار جبکہ ساجد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے نے بحریہ ٹاؤن کو 18 کروڑ روپے واجبات پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا،کاپی سب نیوز پر سی ڈی اے نے بحریہ ٹاؤن کو 18 کروڑ روپے واجبات پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا،کاپی سب نیوز پر اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال، نئی سیاسی جماعت میدان میں آگئی پاک فوج نے چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا، 20 طالبان ہلاک دنیا بھارت کو سرحد پار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں ایلبرس میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم