مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ سعد رفیق نے حالیہ انکشاف میں بتایا ہے کہ ان کی ایک سیاسی پیشگوئی، جو انہوں نے رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت سے متعلق کی تھی، حیران کن طور پر سچ ثابت ہوئی اور انہوں نے یہ بات شیر افضل مروت کو پہلے ہی بتا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کس کے کہنے پر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا، طارق فضل نے بتادیا

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر اسپیکر چیمبر میں ہوئی، اس وقت وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آرہا تھا۔ مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہدوں جس پر وہ بولے ضرور تو میں نے انہیں کہا کہ جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب سے پہلے پی ٹی آئی سے نکالیں گے وہ شخصیت آپ ہونگے۔

محترم شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ھوئ ، وھاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے
وہ جا رھے تھے اور میں آ رھا تھا
مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہدوں ، بولے ضرور !

عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں…

— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 15, 2025

انہوں نے بتایا کہ دو ماہ نہیں گزرے تھے کہ پارلیمنٹ لاجز میں گزرتے ہوئے پھرآمنا سامنا ہوگیا، عمران خان صاحب اس وقت تک شیر افضل صاحب کو پارٹی سے نکال چکے تھے۔ ہم نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی ہنسنا شروع کر دیا، شیر افضل بولے آپ کی پیش گوئی وقت سے پہلے ہی پوری ہو گئی، میں نے پوچھا اتنا جلدی کیسے ہوا تو انہوں نے بتایا کہ میرا اخراج خان صاحب کی ہمشیرہ اور اہلیہ کی باہمی گروپنگ نہ جوائن کرنی کا شاخسانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی مراد سعید کے قریب کیوں اور علی امین سے کیا غلطی ہوئی؟ عمران خان کی نئی چال

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے خیبر  پختونخواہ کے نئے وزیر اعلیٰ بھولے بادشاہ لگتے ہیں ، وہ بھی عشق ِعمران میں مبتلا ہیں، اور یہ مڈل کلاسیےسیاسی کارکن لیڈر اور جماعت کے عشق میں لڑتے لڑتے تنِ  تنہا تلوار سونت کرمخالف کی صفوں میں گھُس جاتےہیں   اور سب سے پہلے مارے جاتے ہیں۔ اور خوش قسمتی سے بچ کر واپس آ جائیں تو اپنے مار دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان غیر منظم اور نیم جمہوری  جماعتوں  میں سازشی جیتتے ہیں تلخ سچ بولنے والے نہیں۔ مڈل کلاسیوں کو تھپکی لڑنے کے لیے دی جاتی ہے حکمرانی  کے لیے نہیں، وقت آنے پر سہیل آفریدی صاحب کے عشق کا بھوت خود عمران خان صاحب ہی اتاریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبر پختونخوا سہیل آفریدی شیر افضل مروت علی امین گنڈا پور عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا سہیل ا فریدی شیر افضل مروت علی امین گنڈا پور شیر افضل مروت سے خواجہ سعد رفیق انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، ماہرین کی اہم پیشگوئی

ویب ڈیسک:رواں سال موسم سرما کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور خشک سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

موسم کے دروازے پر سردی نے آہستہ سی دستک دے دی لیکن اس سرما میں بارشوں کا کوئی خاص امکان نہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقے آئندہ ہفتوں اسموگ اور خراب فضائی معیارکی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

موسم کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس بار موسمِ سرما میں بارشیں کم اور ہوا خشک رہے گی۔ پہاڑوں پر برفباری بھی معمول سے کم ہونے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقے بھی بارش کی بوند بوند کو ترسیں گے۔

اسلام آباد کے کونسے راستے بند کون سے کھلے؟

ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ فاروق ڈار کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں ہمیں بارش دیتی ہیں مگر فی الحال ان کی آمد کا کوئی سلسلہ دکھائی نہیں دے رہا۔ موسم خشک رہے گا اور میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت کچھ زیادہ محسوس ہوگا۔

موسم خشک رہے گا تو ایئر کوالٹی متاثر ہوگی، خشک سردی کے ساتھ پنجاب کے میدانی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔ نومبر اور دسمبر میں فضائی آلودگی بڑھنے سے حدِ نگاہ متاثر اور صحت کے مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،ڈالر سستا

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال سردیاں خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت بھی نسبتاً  زیادہ رہے گا۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور یو اے ای کا دو طرفہ تجارت مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • سعد رفیق نے شیر افضل  مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا
  • ادویات اور ویکسین کا دیگر ممالک پر انحصار کم کرنے کے لئے محققین کو کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ عمران نذیر
  • ملک بھر میں سردموسم اور بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی
  • موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، ماہرین کی اہم پیشگوئی
  • ’’تمہیں بھی پھینٹ ڈالا‘‘ ،خواجہ آصف نے موجودہ صورتحال سے متعلق میم شیئرکردی
  • ’تمہیں بھی‘، خواجہ آصف نے موجودہ صورتحال سے متعلق میم شیئر کردی
  • خواجہ آصف نے موجودہ صورتحال سے متعلق میم شیئر کردی
  • کوئی امامہ پہنے نورانی چہرے والا شخص وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بنتا نظر آتا ہے، شیرافضل مروت کا دعویٰ