’’تمہیں بھی پھینٹ ڈالا‘‘ ،خواجہ آصف نے موجودہ صورتحال سے متعلق میم شیئرکردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر دفاع خواجہ آصف نے موجودہ صورتحال سے متعلق میم شیئر کردی۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ موبائل فون پر کسی سے بات کررہے ہیں۔
خواجہ آصف نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’’انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا‘‘۔
خیال رہےکہ گزشتہ شب افغان طالبان کی جانب سے سرحد پار پاکستانی علاقوں پر شدید حملے کیے گئے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔
افغان طالبان کی جانب سے یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب حملہ کیا، بزدلانہ اقدام میں فائرنگ اور چند مقامات پر دراندازی کی گئی، پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف حملے کو پسپا کیا بلکہ طالبان فورسز اور ان سے وابستہ خوارج کو سنگین جانی نقصان پہنچایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جوابی کارروائیوں میں سرحدی پٹی پر متعدد طالبان مقامات تباہ کیے، افغان طالبان کی 21 پوزیشنز پر وقتی طور پر قبضہ کیا گیا، انٹیلی جنس معلومات اور نقصان کے تخمینے کے مطابق پاکستانی افواج کی کارروائیوں میں 200 سے زائد طالبان اور وابستہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، بڑی تعداد میں طالبان اور وابستہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے افغان طالبان
پڑھیں:
پاکستان کی معیشت کو افغان مافیا سے آزاد کرانا ناگزیر ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حالات نے جو رخ اختیار کیا ہے، اس کے بعد پاکستان میں پچھلے 50 برس سے مقیم افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت کو افغان اثر سے آزاد کرانا ہوگا۔
مزید پڑھیں: بھارت، افغانستان کے ذریعے پاکستان سے بدلے کی کوشش کررہا ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
ان کے مطابق ’تنوروں سے لے کر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا اور کنسٹرکشن جیسے شعبے ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جن پر افغانوں نے قبضہ جما رکھا ہے‘۔
افغانستان کیساتھ حالات نے جو کروٹ لی ھے اسکا پاکستان کو 50سال سے ھماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ھو گا۔
ھمیں اپنی معیشت کو انکے قبضے چھڑانا ھو گا۔ تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا، کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارے شعبے ھماری معیشت کی ر یڑھ ھیں ۔
پاک…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 12, 2025
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کو دنیا کی دیگر سرحدوں کی طرح منظم ہونا چاہیے، جہاں کوئی شخص اپنی مرضی سے داخل یا خارج نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہو رہا ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
وزیرِ دفاع کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور حالیہ جھڑپوں میں متعدد فوجی شہید ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان مافیا پاکستان وزیر دفاع خواجہ آصف