پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے، سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے افغانستان کی سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو سراہا ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کی سرحدی جارحیت کی شدید مذمت اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو جرات، مہارت اور عزم کے ساتھ جواب دیا ہے جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر حملہ دراصل ہمارے قومی وقار اور خودمختاری پر حملہ ہے۔ اور بنیان مرصوص اس بات کی گواہی ہیں کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپاہی ہماری شان، فخر اور سلامتی کی ضمانت ہیں اور قوم ان کے ساتھ یک جان و یک دل کے طور پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے؛ اگر کسی نے ہماری سالمیت یا شہریوں کے تحفظ کو چیلنج کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خیرسگالی اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے مگر قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم افغان چوکی پر قبضہ کرنے والے پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا بھرپور جواب دینے

پڑھیں:

الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ‘شرجیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لئے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہائوسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے۔ اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی، 15لاکھ لوگوں کے اکائونٹس کھولے جا چکے، مزید 6.5 لاکھ گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے اب تک 10 لاکھ افراد کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا ہوئے ہیں جبکہ 9لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق دیے جاچکے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب کے لیے 85.5ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، شہریوں کو جلد سہولیات کی فراہمی کے لیے کے فور، حب، اسٹارم واٹر ڈرین اور KWSSIP-II جیسے اہم منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر پہلے سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ واٹر، سینی ٹیشن اور میونسپل سروسز کی 293اسکیمیں منظور ہو چکی ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام منصوبوں کی بروقت فنڈ ریلیز یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں اور رابطہ نظام کی بہتری پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ وزیراعلی سندھ اب تک 620 روڈ منصوبوں کا خود جائزہ لے چکے ہیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ کورنگی کاز وے برج، انڈر پاسز اور لیاری ٹرانسفارمیشن منصوبہ تکمیل کے قریب ہی، 970 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی بھی جاری ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی کومنصوبے کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیاگیا، شرجیل میمن
  • بھارت خواب دیکھنا چھوڑ دے، سندھ قیامت تک پاکستان کا حصہ رہے گا، شرجیل میمن
  • لندن والے بانی نے کراچی کو بوری بند لاشوں، بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہ دیا، شرجیل میمن
  • عظمی بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں بلاول ایسے نہیں آئیں گے ،شرجیل میمن
  • شرجیل میمن: لندن والے بانی نے کراچی کو بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا
  • عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں، بلاول ویسے نہیں آئیں گے: شرجیل میمن
  • سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا، بھارت کا خواب خواب ہی رہے گا: شرجیل انعام میمن
  • کراچی کومنصوبے کے تحت الطاف حسین کےحوالےکیاگیا، پھر ہیروئن، بھتہ، بوری بندلاشوں کادورآیا، شرجیل میمن
  • الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ‘شرجیل
  • شام کو اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق ہے، یمن