پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے افغانستان کی سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو سراہا ہے۔
شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کی سرحدی جارحیت کی شدید مذمت اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو جرات، مہارت اور عزم کے ساتھ جواب دیا ہے جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر حملہ دراصل ہمارے قومی وقار اور خودمختاری پر حملہ ہے۔ اور بنیاںن مرصوص اس بات کی گواہی ہیں کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے۔
شرجيل انعام میمن نے کہا کہ سپاہی ہماری شان، فخر اور سلامتی کی ضمانت ہیں اور قوم اُن کے ساتھ یک جان و یک دل کے طور پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے؛ اگر کسی نے ہماری سالمیت یا شہریوں کے تحفظ کو چیلنج کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خیرسگالی اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے مگر قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔