الیکشن کمیشن نے شبلی فراز کی نشست پر امیدواران کی فہرست جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینٹ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اس واحد نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی، نواز لیگ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے خرم ذیشان اور عرفان سلیم نے کاغذات جمع کرائے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے نثار خان اور جے یو آئی کے عابد خان یوسفزئی نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ان کے علاوہ ن لیگ کے تاج محمد آفریدی نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا
---فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 12 اکتوبر تک تمام انتظامی تیاریاں مکمل کی جائیں گی، ڈی لمیٹیشن کمیٹیاں 13سے31 اکتوبر تک حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست تیار کریں گی جبکہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز 2 سے 16 نومبر تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکیں گے جبکہ ڈی لمیٹیشن اتھارٹیز یکم دسمبر تک اعتراضات نمٹائیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسی طرح حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 8 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔