غزہ میں قتل عام پر انڈونیشیا کا ردِعمل، اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جکارتہ سے آنے والی خبروں کے مطابق انڈونیشیا نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کا یہ فیصلہ فلسطین کے حق میں یکجہتی کے اظہار کے طور پر سامنے آیا ہے۔
انڈونیشیا جمناسٹک فیڈریشن کی سربراہ ایٹا جولیاتی نے بتایا کہ اسرائیلی جمناسٹس کی عالمی جمناسٹک چیمپئن شپ میں شرکت اب یقینی طور پر منسوخ ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ حکومتی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔
ادھر اسرائیل جمناسٹکس فیڈریشن نے اس اقدام پر فوری طور پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ یاد رہے کہ اسرائیلی ٹیم نے 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹک چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔
انڈونیشیا کے اس مؤقف کو عالمی سطح پر فلسطینی عوام سے ہمدردی کے ایک مضبوط اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں انسانی جانوں کا نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے محنت کشوں کی جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے محنت کشوں کی بڑی تعداد کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، نوابشاہ، سکھر، میر پور ماتھیلو، گھوٹکی، ڈھرکی سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی دعوت پر اجتماع عام لاہور میں شرکت کے لیے روانہ ہو ئے۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے عہدیداران نے شرکاء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس اجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تنظیموں سے وابستہ قائدین شرکت کریں گے اور ان کے خطابات سے محنت کشوں میں ایک نیا جوش وجذبہ پیدا ہوگا۔ امیر کارواں امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید ، قیم حنیف شیخ کی قیادت میں یہ قافلہ اسپیشل ٹرین کے ذریعے روانہ ہوا۔