وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ وزیرِ اعلی نے مستقبل میں باہمی تعاون کے لیے سندھ حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ اکبر عیسی زادہ کے دورِ تعیناتی کے دوران دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے تعینات ہونے والے ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعلی نے اکبر عیسی زادہ کو سندھ آمد پر خوش آمدید کہا اور نئے عہدے کے لیے مبارکباد دی۔ وزیرِ اعلی نے کہا کہ ایران ایک برادر مسلم ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان، بالخصوص سندھ کے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ قونصل جنرل نے وزیرِ اعلی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جانب سے دی گئی گرمجوشی پر اظہارِ تشکر کیا۔ ملاقات کے دوران اکبر عیسی زادہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیرِ اعلی نے یقین دلایا کہ وہ یہ تعزیت ذاتی طور پر مرحوم کے اہلِ خانہ تک پہنچائیں گے۔ قونصل جنرل نے سندھ میں حالیہ سیلابی نقصانات پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ وزیرِ اعلی نے مستقبل میں باہمی تعاون کے لیے سندھ حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ اکبر عیسی زادہ کے دورِ تعیناتی کے دوران دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور پاکستان، خصوصاً کراچی کے درمیان تجارتی حجم کو 5 ارب روپے سے بڑھا کر 10 ارب روپے کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں نے مشترکہ تجارتی نمائشوں کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا تاکہ کاروباری مواقع کو فروغ دیا جا سکے اور کراچی کی تجارتی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ ملاقات میں ثقافتی تعاون کو میڈیا کے تبادلے کے ذریعے مزید مستحکم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ زراعت، مویشی پالنے اور ماہی گیری کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔
وزیرِ اعلی نے بتایا کہ صوبائی وزرا جلد ہی قونصل جنرل سے ملاقات کریں گے تاکہ ان منصوبوں پر مزید پیشرفت کی جا سکے۔ اس کے علاوہ کراچی سے تہران کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز پر بھی بات ہوئی۔ وزیرِ اعلی نے کہا کہ ایسی پروازیں زائرین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی اور نجی ایئر لائنز کو ان پروازوں کے آغاز کی ترغیب دی جائے گی۔ وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے وزیراعلی ہاؤس کے دورے کو سندھ کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔ قونصل جنرل نے ایرانی سفیر کی جانب سے وزیرِ اعلی سندھ کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی جسے وزیرِ اعلی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے اکبر عیسی زادہ اتفاق کیا اعلی نے کے لیے
پڑھیں:
سندھ میں آئندہ ہفتے سے نوکریاں دینے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سہون شریف: سندھ میں سرکاری نوکریاں دینے کا اعلان۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں آئندہ ہفتے سے نوکریاں میرٹ پر دینا شروع کریں گے۔
بھان سیدآباد پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مرادعلی نے کہاکہ نواز لیگ کے ساتھ الیکشن کے بعد اتحاد ہوا تھا، اس سلسلے میں ہم آگے چل رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 28ویں ترمیم آنے سے پہلے اس پر تبصرہ کیا کروں؟، پاکستان کے مفاد کے علاوہ کسی چیز پر بات نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کا بیان سنا ہے، گورنر لگانا وزیراعظم کا اختیار ہے، وزیراعظم صدر کو سفارش کرتا ہے جس کے بعد گورنر تعینات ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت کے ایشو پر تشویش ہے، چینی کے مسئلے پر صبح چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے، اقدامات کر رہے ہیں، چینی کی قیمتیں کنٹرول ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے صوبے میں نوکریاں دینے کا آغاز کرینگے،نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔