کراچی:

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ہوٹلوں اور مارکیٹوں میں رش کراچی میں امن کی علامت ہے، کرائم ریٹ میں واضح کمی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو شاباش دیتا ہوں۔

گارڈن ہیڈکوارٹر میں افسروں و جوانوں کے اعزازمیں منعقدہ شاندارعشائیہ " بڑا کھانا" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں امن آپ سب کی محنت کا نتیجہ ہے، آج اگر سندھ پولیس کامیاب ہے تو میں بھی کامیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمارا کام انصاف سے جڑا ہوا ہے، ایسے فیصلے بھی زیربحث ہیں جو بظاہر لگتے تھے کہ کسی انفرادی افسرکے خلاف تھے، کیا ہمیں ذہنی سکون مل سکتا ہے کہ اگر ہمارے علاقے میں منشیات فروشی ہورہی ہو ، ہم وہ محکمہ ہیں جہاں سے انصاف شروع ہوتا ہے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ اخلاق، مذہب اور قانون کے خلاف سرگرمیاں ذہنی سکون نہیں دی سکتیں، کچھ مشکل فیصلے کیے جو پولیس کیلئے مفید ثابت ہوئے، غلط کام پر سزا اور اچھے کام پر ریوارڈ سے ہی ڈسپلن قائم ہوتا ہے، صوبے کے 2576 شہداء میں 1072 کا تعلق کراچی سے ہے، شہداء کے خون کی بدولت آج امن قائم ہے، سندھ پولیس کی محنت پر سب کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اہم قدم ہے۔ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، موجودہ ٹریفک نظام سے ٹریفک پولیس کی عزت میں مزید اضافہ ہوا، حکومت سندھ نے ہمارے تمام پروپوزل منظور کیے۔

 اس موقع پر ایڈیشنل آئی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ آئی جی سندھ کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرنا ہے، غلام نبی میمن کے کارنامے محکمہ کبھی فراموش نہیں کرے گا زجو اپنے پورے کریئرمیں بہت متحرک رہے اور اصلاحات متعارف کروائیں۔

تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی تعلیمی، پیشہ ورانہ خدمات اور کارہائے نمایا پر مبنی تفصیلی دستاویزی فلم بھی نشرکی گئی، اے ایس آئی افتخار سواتی نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی خدمات پر انہیں اپنی شاعری سے خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن