غزہ امن اجلاس میں اردوان اور اطالوی وزیراعظم میلونی کے درمیان دلچسپ مکالمہ وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شرم الشیخ :مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے غزہ امن اجلاس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں اردوان مزاحیہ انداز میں میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے نظر آتے ہیں، جس پر اطالوی وزیراعظم بھی مسکراتے ہوئے برجستہ جواب دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مصافحے کے دوران ترک صدر نے اطالوی وزیراعظم سے کہا کہ آپ اچھی لگ رہی ہیں لیکن اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں، لہٰذا مجھے آپ کو سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑے گا، اس پر جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں جانتی ہوں لیکن میں کسی کو بھی قتل کرنا نہیں چاہتی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مکالمہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں ہوا جو گفتگو کے دوران مسکراتے رہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلونی کے جانے کے بعد میکرون نے اردوان سے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ ناممکن ہے۔
واضح رہے کہ جارجیا میلونی نے چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 13 سال بعد دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کر چکی ہیں، انہوں نے مذاقاً کہا تھا کہ سگریٹ نوشی نے انہیں کئی عالمی رہنماؤں، بشمول تیونس کے صدر قیس سعید سے قریب لانے میں مدد دی۔
یہ ویڈیو اب دنیا بھر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موضوعِ بحث بن گئی ہے، صارفین اردوان اور میلونی کے درمیان ہونے والے اس دوستانہ اور مزاحیہ مکالمے پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی افراد نے اردوان کے اس منفرد اندازِ گفتگو کودل جیت لینے والا لمحہ قرار دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اطالوی وزیراعظم سگریٹ نوشی میلونی کے
پڑھیں:
’گھر میں آنے والے الیکٹریشن اور پلمبر سے بھی پردہ کرتی ہوں‘، ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی ویڈیو وائرل
معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھر کام کرنے والے الیکٹریشن اور پلمبر سے بھی پردہ رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں میڈیا پر آتی ہوں تو میرے سامنے صرف کیمرہ یا میزبان ہوتا ہے۔ میرے گھر میں صرف میرا خاندان مجھے دیکھ سکتا ہے اور باہر کے کسی فرد کو آنے کی اجازت نہیں، حتیٰ کہ اپنے بہنوئی کے سامنے بھی نہیں جاتی۔
میں اپنے گھر میں آنے والے الیکٹریشن پلمبر اور بہن بھائیوں سے بھی پردہ کرتی ہوں ۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر نبیہہ ???? pic.twitter.com/fRhjsuUiKJ
— Fatima PTI (@FatimaPTI_IK) November 27, 2025
ان کے اس بیان کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے کہا کہ محترمہ کیمرے کے سامنے سج سنور کر اور بغیر پردہ کے پورے معاشرے کو بتا رہی ہیں کہ وہ بہت بڑی پردے دار خاتون ہیں۔ صارفین کا موقف ہے کہ گھر میں پردہ رکھنے اور میڈیا پر ظاہر ہونے کے رویے میں تضاد ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکٹر نبیہہ علی خان ویڈیو وائرل