شاہین آفریدی کی بیٹے کے ساتھ کرکٹ پریکٹس
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے ننھے بیٹے عالیار کے ساتھ بھی پریکٹس شروع کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 25 سالہ کھلاڑی نے ایک خوبصورت اور دل چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں 1 سالہ بیٹے عالیار کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں ننھا بولر اپنے والد کو آؤٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمم… اپنے والد کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین کھلاڑی کو اپنے بیٹے کے ساتھ معیاری وقت گرارتا دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی 3 فرورری 2023 کو ہوئی تھی اور ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش اگست 2024 میں ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔