2025-09-18@06:09:51 GMT
تلاش کی گنتی: 844
«ویڈیو لنک کے ذریعے»:
(نئی خبر)
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ٹکراکر سلپ ہوئی، ہلکی بوندا باندی سے سڑک بھی گیلی تھی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بہن بھائی گرے اور پیچھے سے آتے ڈمپر کا بریک نہیں لگا۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ کراچی: حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور تیز رفتاری سے جا رہا تھا، ابتدائی رپورٹکراچی میں گزشتہ رات راشد منہاس روڈ پر ہونے والے حادثے کا سبب بننے والا ڈمپر خالی تھا جو فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا...
میزبان و اداکار ساحر لودھی نے اپنی نقل کی ویڈیوز بنانے والوں سے متعلق پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے تبصرے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ساحر لودھی کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ہیں، ویڈیوز کی نقالی کا سلسلہ یاسر نواز نے شروع کیا تھا جس کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی ساحر لودھی کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔ان ویڈیوز پر اداکارہ مہوش حیات نے تبصرہ کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔گزشتہ ماہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ساحر لودھی نے اس انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد جگہ بنائی ہے اور وہ اب...
سٹی 42: ریگستانی علاقے میں نایاب نسل کے جانوروں کا غیر قانونی شکار جاری ہے ڈہرکی میں نیل گائے کے بعد نایاب ہرن کا بھی شکار کر لیا گیا،شکار کے بعد ہرن کی ذبح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی گئی ،ویڈیو میں واضح طور پر ہرن کو شکار کے بعد ذبح کرتے دیکھا جاسکتا ہے چند روز قبل نایاب نیل گائے کے شکار اور ذبح کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔محکمہ وائلڈ لائف تاحال ہرن کے شکاریوں کے خلاف کارروائی نہ کرسکا فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ان دنوں ہانیہ عامر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار عاصم اظہر ہیں۔اداکارہ نے رواں ہفتے ہی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہل چل مچی ہوئی ہے۔تاہم اداکارہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شہر کی سڑکوں پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں اداکارہ موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور ڈانس کر...
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع معروف فیشن برانڈ کے اسٹور میں داخلے سے روک دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے جینیفر لوپیز سے کہا کہ اندر جگہ موجود نہیں اور گلوکارہ کو اندر جانے سے روک دیا جس پر لوپیز نے پرسکون انداز میں جواب دیا، "ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں،” اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔ واقعے کی ویڈیو ایک مداح نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں جب اسٹور کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے لوپیز کو واپس اسٹو وزٹ کرنے کی دعوت دی، لیکن گلوکارہ نے...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ ایک بار پھر خبروں کی زد میں ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جس میں انہیں مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کا ہاتھ اداکارہ کو کھانا کھلاتا دکھائی دیتا ہے، تاہم اس کا چہرہ جان بوجھ کر چھپایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ وہی شخص ہو سکتا ہے جس کے ساتھ علیزے کی پہلے بھی تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی علیزے شاہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ وہ اب وہی معصوم دعا...
متنازع لباس اور بیانات کے باعث زیرِ بحث رہنے والی خوبرو اداکارہ علیزہ شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر آگ لگا دی۔ اداکارہ علیزہ شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر ان کے بوائے فرینڈ بھی موجود ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان ہاتھ اداکارہ علیزہ کو کھانا کھلا رہا ہے تاہم نوجوان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ہاتھ علیزہ شاہ کے بوائے فرینڈ ہو سکتا ہے جن کے ساتھ پہلے بھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا اور شدید تنقید دیکھنے میں آئی۔ ایک نے کمنٹ کیا کہ اب وہ معصوم دعا نہیں رہی جو ڈراما 'عہدِ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس اور ٹریفک وارڈنز کے بعد موٹروے پولیس بھی بدمعاش بن گئی، جس کو دل چاہا جب چاہا تشدد کیا، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹروے پولیس اہلکار ایک بچے کے سر پر جوتیاں ما رہاہے اور جب ایک صحافی یہ منظر اپنے کیمرے میں عکسبند کرتاہے تو یہ اہلکار اس کے بھی گلے پڑ جاتاہے ۔ ایک اور ظالم سامنے آ گیاموٹروے پولیس اہلکار غریب بچے کے سر میں جوتے مار رہا ہے ، تشدد کا نشانہ بنا رہا ہےجب صحافی اوپر پہنچا تو اس سے مائیک چھیننے کی کوشش کی گئی pic.twitter.com/fM5dEGG1dU — Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) August 7, 2025 تفصیلات کے...
راولپنڈی: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کا لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز کے فارم ہاؤس اور ڈیرے پر چھاپے کا معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے چھاپا انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے مارا اور اس دوران 3 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سی سی ڈی ٹیم نے چند افراد کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے بھی حراست میں لیا ۔ دوسری جانب ایم پی اے نعیم اعجاز کے ترجمان کا مؤقف بھی سامنے آگیا اور چھاپے کے وقت کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بنی ویڈیوز بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق سی سی ڈی نے بغیر تحقیق کیے فارم ہاؤس پر چھاپا مارا۔ بغیر...
کراچی: شہر قائد میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد خواتین و مرد ملازمین کے خطرناک طریقے سے نکلنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم فوری طور پر ملازمین کو نکالنے کے لیے کوئی خاطر خواہ نکلنے کے راستے یا انتظامات نظر نہیں آئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، جب کہ آگ لگنے کے دوران فیکٹری سے مرد و خواتین ملازمین کو کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین و مرد ملازمین فیکٹری کی کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔...
صحافیوں سے گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، صوبہ و وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے زائرین کے مسائل حل کرنے کی مکمل کوشش کروں گا، مجھے اس مسئلے میں کہیں سیاست نہیں نظر آئی، بلوچستان میں زائرین کا استقبال کرنے کیلئے کافی رہنما موجود تھے، اس بات کا علم ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفد کے ہمراہ سولجر بازار میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی آفس وحدت ہاؤس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور قائدین مارچ کے درمیان...
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا: ’’ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں‘‘۔ ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہے اور متعدد بھارتی صارفین اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ آڈیو میں جعلسازی کی گئی ہے۔ پاکستانی ادارے ’’آئی ویری فائی پاکستان’’ نے اس معاملے کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ویڈیو میں پیش کی گئی باتوں کا بلاول بھٹو کے اصل خطاب سے کوئی تعلق نہیں۔ تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا کہ ویڈیو...
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد تک اپنے یادگار سفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ ایئرپورٹ پر بتاتی ہیں کہ وہ کراچی سے اسلام آباد جا رہی ہیں، اور جلد ہی وہ پی آئی اے کے ذریعے براہِ راست برطانیہ کا سفر بھی کریں گی۔ ویڈیو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے برطانوی ہائی کمشنر کو طیارے کے کاک پٹ کا خصوصی دورہ کروایا اور انہیں پرواز سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ Come fly with me! Enjoyed my PIA flight from Karachi to Islamabad. The UK has lifted its air safety ban,...
اسلام ٹائمز: ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور قائدین مارچ کے درمیان زائرین اربعین حسینی مارچ اور زائرین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںگورنر سندھ کامران ٹیسوری وفد کے ہمراہ اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کیلئے کراچی کی نمائش چورنگی پہنچے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفد کے ہمراہ سولجر بازار میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی آفس وحدت ہاؤس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور قائدین مارچ کے درمیان زائرین اربعین حسینی مارچ اور زائرین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2025ء) پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے سے کاکروچ نکل آئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک رکن نے لنچ کے وقت کھانے میں روٹیوں پر رینگتے کاکروچ دیکھ کر ویڈیو بنا لی۔ ارکان نے کاکروچ نکلنے پر اظہار برہمی کیا اور معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا۔(جاری ہے) ایم این ایز نے پارلیمنٹ لابی میں صفائی کی ابتر صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کیٹرنگ کمپنی اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کو کھانا فراہم کرتی ہے، ارکان اسمبلی کے لیے ظہرانے میں بوفے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بھی کنٹریکٹ منسوخ کیے جانے کی تصدیق کر دی،اسمبلی حکام کے مطابق کھانے...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں قومی اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں کھانے کے برتن سے کاکروچ نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک برتن میں رکھی ہوئی روٹیوں پر کاکروچ گھوم رہے ہیں، جس نے پارلیمنٹ ہاؤس کی صفائی اور خوراک کے معیار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں کھانے پینے کی اشیا کے ریٹس کیا ہیں؟ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی کینٹین ہے جہاں سے ارکان قومی اسمبلی اور مختلف کمیٹیوں میں آنے والے سرکاری افسران کے لیے کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اسی کینٹین سے پی اے سی اجلاس کے دوران کھانا...
کراچی میں میں نجی ادارے امام حسینؓ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اسکول کے بچوں کے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 سے 14 برس کے بچوں نے اپنی دلچسپ ایجادات کے ذریعے سب کو حیران کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیو گیمز تو کام کے نکلے، دیکھیے یہ فالج کے مریضوں کی کیسے مدد کرسکتے ہیں؟ بچوں کی جانب سے نہ صرف موبائل اور ڈیسک ٹاپ گیمز بنائے گئے بلکہ واٹس ایپ جیسی ایپلیکشن بھی متعارف کی جو ہو بہو واٹس جیسی تو ہے لیکن اس کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ اس سے ڈیٹا لیک نہ ہو۔ گیمز بنانے والے بچوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو گیمز تو کھیلنے ہی ہوتے ہیں تو کیوں...
کیا ویڈیو گیمز فالج کے شکار افراد کو بازو اور ہاتھ کی حرکت دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہیں؟ شمالی آئرلینڈ کی کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ (کیو اے بی) میں جاری ایک منفرد تحقیق اسی سوال کا جواب تلاش کر رہی ہے جس کے ابتدائی نتائج امید افزا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی چپ سے فالج کا مریض شطرنج کھیلنے لگا بی بی سی کے مطابق67 سالہ راڈنی ہیملٹن، جو کبھی ایک پرجوش گٹارسٹ تھے، کو 46 سال کی عمر میں فالج ہوا جس سے ان کا بازو اور ہاتھ مفلوج ہو گئے۔ آج وہ کیو اے بی کی نئی تحقیق میں شامل ہیں اور ویڈیو گیمز کے ذریعے بازو کی حرکت واپس پانے کی اُمید رکھتے ہیں۔...
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کے ساتھ ویڈیو بنانے کے بجائے لاکھوں کارکن دکھاؤ۔ وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے دلی ہمدردی ہے بے چاری عالیہ حمزہ پر کہ 4٫5 گاڑیوں کے ساتھ ٹریفک روک کر کلپ بنانا پڑ رہا ہے اور مزے کی بات ہے اس کو تاریخی ریلی بھی کہہ رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ویسے عوام سائیڈوں سے راستہ نکال کر ان کو کراس کر رہے ہیں۔ عالیہ حمزہ کو مخاطب کرکے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہن ٹریفک کے ساتھ ویڈیو بنانے کے بجائے لاکھوں کارکن دکھاؤ، ٹریفک روک کر ہی...
ٹنڈو الہیار(نیوز ڈیسک)ٹنڈو الہیار میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر نہال لاشاری ایڈووکیٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔اور انصاف ہاؤس کو بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کےضلع صدر نہال لاشاری ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور انہیں پولیس موبائل میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی کےضلعی صدر کی گرفتاری کے بعد کارکنان میں بے چینی، انصاف ہاؤس ٹنڈو الہیار کے دروازے بند ہو گئےہیں۔گرفتاری سےقبل نہال لاشاری نے 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر احتجاج کی کال دی تھی۔ پی ٹی آئی صدر نے تاجروں سے شٹر بند ہڑتال کی کال کرتے ہوئے اپیل والی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی...
کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے مالک نے لائیو انٹرویو میں اینکر کو شادی کی پیشکش کردی۔ یہ غیر معمولی واقعہ پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے بعد پیش آیا، جب لیگ کے مالک ہرشت تومر نے براہِ راست نشریات کے دوران میزبان کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کرنے کا عندیہ دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کرشمہ کوٹک نے ہرشت تومر سے سوال کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کا جشن کس طرح منائیں گے؟ جواب میں ہرشت نے ہنستے ہوئے کہا "جیسے ہی یہ سب ختم ہوتا ہے، میں آپ کو پرپوز...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر 3 جولائی سےمتعدد بھارتی صارفین نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو شیئر کرنا شروع کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ۔ تاہم نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو کی آڈیو میں چھیڑ چھاڑ کی گئی اور اصل مواد کو مسخ کر کے پیش کیا گیا ہے۔ 31 جولائی کو ایک بھارتی صارف نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسکرین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا: ایک جانب بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں اور دوسری جانب بھارتی رکنِ پارلیمنٹ گورو گوگوئی لوک سبھا میں دکھائی دے رہے...
بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے سابق رکنِ پارلیمنٹ پرجوال ریوانّا کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ 34 سالہ ریوانّا بھارت کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں اور ان کا تعلق جنتا دل (سیکولر) جماعت سے ہے، جو اس وقت بی جے پی کی اتحادی ہے۔ ریوانّا پر الزامات کا آغاز 2023 میں ہوا، جب ان کی کئی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس وقت انہوں نے ان الزامات کو مسترد کیا، تاہم عدالت میں مجرم قرار پانے پر وہ آبدیدہ ہوگئے اور سزا میں نرمی کی اپیل کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اتنے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق...
جنیوا/غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )اقوامِ متحدہ میں انسانی امور کی رابطہ کاری کے دفتر (اوچا)نے غزہ میں امدادی سامان کے حصول کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے واقع کی ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک امدادی قافلہ غزہ کی جانب ایک سرحدی راستے سے داخل ہو رہا ہے جب کہ اسی دوران قافلے کے قریب گولیوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں.(جاری ہے) ادارے کی سنیئراہلکار اولگا شریفوکو نے بتایا کہ ہمیں راستے میں بھوک اور مایوسی کے شکار ہزاروں افراد نے گھیر لیا جنہوں نے ہمارے ٹرکوں سے سب کچھ اتار لیا انہوں نے کہا کہ 30 جولائی کی وڈیو میں دکھایا گیا کہ...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر ایک حیران کن لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لیگ کے اختتامی لمحات کے ساتھ ساتھ ہرشیت ٹومر کی جانب سے کرشمہ کوٹک کو دی گئی پرپوزل کا دلچسپ منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اختتامی تقریب میں ہرشیت ٹومر کا غیر متوقع اعلان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انٹرویو میں جب کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر سے پوچھا کہ وہ لیگ کے...
کراچی میں دو دریا میں باپ کی اپنے 2 بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں باپ کو بچوں سمیت سمندر میں ڈوبتے اور شہریوں کو ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں بچوں کو دریا میں بہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، موقع پر موجود افراد انھیں بچانے کی کوششیں کررہے ہیں، بچوں کا باپ بھی ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔ شہریوں نے قریب پڑا کھمبا بھی ان کی طرف پھینکا، ایک بچہ کافی دیر تک پانی میں تیرنے کی کوشش کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 4 روز قبل ایک شخص نے اپنی کمسن بیٹی اور بیٹے کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی، باپ اور اس کے دونوں بچوں کی...
پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ کو قتل کردیا جب کہ چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ جھنگ میں غیرت کے نام پر قتل 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے نکاح کیا تھا، اہلخانہ ناراض تھے، بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ ادھر تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ مسن کی حدود میں پیش آیا، نامعلوم شخص رات کے وقت گھر میں گھس آیا، سوئی ہوئی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ طالبہ جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دونوں کیسز پر ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کر...
راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر 19 سالہ شادی شدہ لڑکی سدرہ عرب کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے قتل میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق، سدرہ عرب کو اس کے 3 بھائیوں اور دیگر افراد نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں عرب گل (سدرہ کا بھائی)، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت، کپڑے اور اسلحہ برآمد تفتیشی ذرائع کے مطابق، تینوں ملزمان نے مانی گل کے کمرے میں لڑکی...
راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔مقتولہ سدرہ عرب کو 17 جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، اس کی لاش کو قبرستان لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ کو مل گئی۔ راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایاپولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔ فوٹیج میں مقتولہ کو لوڈر رکشہ میں قبرستان لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بارش...
حماس کے قیدی کی دہائی، ’ہم بھوکے ہیں، اپنی قبر خود کھود رہا ہوں‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے جاری کی گئی نئی ویڈیو نے دنیا بھر میں ایک بار پھر غزہ کی صورتحال اور یرغمالیوں کے حالات پر گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ ویڈیو میں 24 سالہ اسرائیلی یرغمالی ایویاتار ڈیوڈ ایک تنگ و تاریک سرنگ میں نڈھال حالت میں زمین کھودتا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کہتا ہے: ’یہ میری قبر ہے… میرے پاس وقت کم ہے‘۔ یہ منظر نہ صرف ایک قیدی کی کربناک حالت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس سرزمین پر جاری انسانی بحران کو بھی آشکار کرتا ہے جہاں غذائی قلت، بمباری...
چوری کے الزام پر نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے فتح گڑھ میں 3 ملزمان نے نوجوان پر موبائل چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کےبعد پولیس کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
نیو دہلی: بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا کی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی جنتا دل کے سابق رکن اسمبلی اور بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے رہنما کو گھریلو ملازمہ کے ریپ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن پراجوال ریوانا کرناٹکا کے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہیں سابق گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیے جانے کے ایک روز بعد سزا سنائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 34 سالہ سابق رکن اسمبلی پر الزام پہلی مرتبہ 2023 میں عائد ہوئے تھے اور اس...
اقوام متحدہ : یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیڈ چائبان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً ایک تہائی آبادی کو کئی دنوں سے خوراک میسر نہیں ، شدید غذائی قلت کی شرح 16.5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ3 لاکھ 20 ہزار سے زائد شیر خوار اور چھوٹے بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چائبان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی پروپیگنڈا ویڈیو کو بھی براہِ راست رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کہ “اسرائیل رات دن غزہ والوں کو خوراک، ادویات فراہم کر رہا ہے” بالکل جھوٹ ہے! ویڈیو میں دکھائے...
ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں مسلمان نوجوان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ واقعے کے دوران جہاز میں سفر کر رہے ایک مسلمان نوجوان کو گھبراہٹ کا دورہ پڑا، لیکن مدد کرنے کے بجائے ایک مسافر نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب نوجوان کو طبی مسئلہ درپیش تھا، ایک مسافر نے اس پر ہاتھ اٹھا دیا۔ اگرچہ ایئر ہوسٹس نے تشدد کرنے والے شخص کو روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ باز نہیں آیا۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار...
شادی سے متعلق ویڈیوز آئے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کی جوڑی اپنی شاندار رقص سے لوگوں کے دل جیت لیتی ہے اور کبھی کوئی رشتہ دار اپنی شاندار پرفارمنس سے شو چرا لیتا ہے۔ یہی نہیں کئی بار دولہے کے دوست شادی میں ایسے تحفے دیتے ہیں کہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھانے جارہے ہیں، جس میں ایک مذاق کی وجہ سے شادی تقریباً ٹوٹ گئی۔ اس ویڈیو میں دولہا شادی کے لیے دلہن کے ساتھ بیٹھا ہے، جب اس کا عاشق سرخ برقعے میں پہنچا۔ اس سے پہلے کہ دولہا کچھ سمجھ پاتا، دلہن اپنا دماغ کھو...
اسلام آباد،خواتین کی تصاویر، ویڈیوز ایڈٹ کر کے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز میں ترمیم کر کے انہیں بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کے دوران خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم اسد شیراز پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی سے شکایت کنندہ اور اس کی بہن کی تصاویر اور ویڈیوز میں جعلی انداز میں ترمیم کی اور انہیں ٹک ٹاک...
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد انڈیا چیمپینز نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس فیصلے کی وجہ ’عوامی جذبات‘ کو قرار دیا ہے لیکن دوسری طرف بھارتی شائقین کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لیتے اور ہاتھ ملاتے دیکھا گیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی فین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل سے دستانے مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر کھلاڑی میدان میں پڑے بیگ سے اپنے دستانے نکالتے ہیں اور وہ بھارتی فین کو...
رجب بٹ کے دوستوں کا موقف ہے کہ کسی نے ہمارے موبائل سے یہ ویڈیوز ہیک کرکے وائرل کی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستانی ٹک ٹاکر اور تنازعات کا شکار رہنے والے رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین خاتون ٹک ٹاکرز کے بعد اب مرد ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آنے پر ششدر ہیں۔ حال ہی میں رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مکمل برہنہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔نازیبا لیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ ویسے یہ لوگ بڑے مذہبی بنتے ہیں تو پھر مکمل برہنہ ویڈیوز...
اسلام ٹائمز: دورانِ پروگرام وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر علی حیدر کاظمی نے شرکاء کے ہمراہ رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت ﷲ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے یومِ علی اکبر علیہ السلام بعنوان ’’السنا علی الحق (کیا ہم حق پر نہیں ہیں)‘‘ کا انعقاد اسلامک ریسرچ سینٹر (آئی آر سی) میں کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز علی حمزہ نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، جبکہ معروف نوحہ خواں احمد رضا ناصری و تراب جعفری نے بارگاہ امامت میں ہدیہ سلام پیش کیا۔ شرکاء یومِ علی اکبرؑ سے جواں فکر خطیب مولانا ہادی ولایتی اور سیکرٹری تبلیغات ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن علامہ حیات عباس نجفی نے...
خیبر پختونخوا کے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مظاہرین کے جنازے کی ویڈیو کو آئی ویریفائی پاکستان ٹیم نے تحقیق کے بعد جھوٹا قرار دے دیا۔آئی ویریفائی پاکستان نے ویڈیو کے حوالے سے نتیجہ اخذ کرنے کے لیے ریورس امیج سرچ کیا اور اس دعوے کی تصدیق کے لیے خبروں کی چھان پھٹک کی۔27 جولائی 2025 سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی. جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس ویڈیو میں خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے تابوتوں نظر آرہے ہیں.تاہم حقیقت میں یہ ویڈیو جون 2025 کی ہے اور وسطی کرم کے علاقے تورغر میں مارٹر شیل...
سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بہار الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی رہنما راجیش رنجن عرف پپو یادو نے دوران انٹرویو ہی صحافی کو پیسے پکڑائے جس پر صحافی نے کہا کہ یہ تو ان کا پیار ہے اور اس دوران کیمرہ بھی آن رہا۔ پیسے لینے کے بعد صحافی نے کہا کہ پپو یادو غریبوں کے مسیحا ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کمیرہ مین پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر فوکس کرو۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ خرم اقبال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کا کانفیڈنس لیول چیک کریں، بہار الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی رہنما نے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی 2025) ٹک ٹاکر رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں،سوشل میڈیا صارفین خاتون ٹک ٹاکرز کے بعد اب مرد ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آنے پرحیران،نازیبا لیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ ویسے یہ لوگ بڑے مذہبی بنتے ہیں تو پھر مکمل برہنہ ویڈیوز کیوں بنائی گئیں؟۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مکمل برہنہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹس میں یہ تذکرہ بھی کیا جارہا ہے کہ رجب بٹ...
پاکستانی ٹک ٹاکر اور تنازعات کا شکار رہنے والے رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین خاتون ٹک ٹاکرز کے بعد اب مرد ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آنے پر ششدر ہیں۔ حال ہی میں رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مکمل برہنہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔ نازیبا لیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ ویسے یہ لوگ بڑے مذہبی بنتے ہیں تو پھر مکمل برہنہ ویڈیوز کیوں بنائی گئیں؟ رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا موقف ہے کہ ہمارا ڈیٹا ہیک ہوا ہے، کسی نے...
اسلام ٹائمز: عراق میں اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے عاشقان سید الشہداء کربلا معلیٰ کیلئے رخت سفر باندھ رہے ہیں۔ اس عارفانہ و عاشقانہ سفر کیلئے سب بے تاب ہیں۔ ادھر عراق میں سیاسی تبدیلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تفصیلات کیلئے اس ویڈیو کلپ کو ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی عراق میں اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے عاشقان سید الشہداء کربلا معلیٰ کے لیے رخت سفر باندھ رہے ہیں۔ اس عارفانہ و عاشقانہ سفر کے لئے سب بے تاب ہیں۔ ادھر عراق میں سیاسی تبدیلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تفصیلات کے لئے اس ویڈیو کلپ کو ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین...
اسلام ٹائمز: یوم حسینؑ کی صدارت شیح الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ علامہ شہنشاہ نقوی، مولانا سید احمد اقبال رضوی، علامہ منظر الحق تھانوی، مولانا عباس وزیری، خانم شازیہ امام و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ گزشتہ دنوں شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ کراچی میں دفتر مشیر امور طلبہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان یوم حسینؑ کا انعقاد پارکنگ گراؤنڈ نزد آرٹس لابی میں کیا گیا، سالانہ یوم حسینؑ میں اساتذہ، اسٹاف سمیت طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یوم حسینؑ کی صدارت شیح الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ شرکاء یوم حسینؑ سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی،...
مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم ایک دل گرفتہ ویڈیو پیغام میں اپنے داماد کے اچانک انتقال کی خبر دیتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں۔ اداکارہ نشو بیگم نے یوٹیوب پر جاری وی لاگ میں نم آنکھوں اور رندھی ہوئی آواز کے ساتھ بتایا کہ 22 جولائی کی رات اُن کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک رات قبل ہی میں اپنی چھوٹی بیٹی عائشہ کے شوہر علی رضا سے مل کر آئی تھی اور صبح اس کے انتقال کی اندوہناک خبر سنی ہے۔ نشو بیگم نے بتایا کہ علی رضا معروف اداکارہ میڈم فردوس کے صاحبزادے اور صرف 47 برس کے تھے۔ موت برحق ہے، لیکن جوان موت دل چیر دیتی ہے۔ اداکارہ نشو نے اپنے داماد کے لیے دعائے مغفرت کی...
کراچی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے ایک غریب سائیکل سوار پر 500 روپے کا چالان کر دیا۔ حقیقت: یہ ویڈیو اور واقعہ نیا نہیں بلکہ 5 سال پرانا ہے۔ واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن کا ہے جہاں ایک ٹریفک آفیسر غلام علی جمالی نے ون وے کی خلاف ورزی پر ایک سائیکل سوار کا چالان کیا۔ چونکہ سائیکل کے لیے الگ کوڈ موجود نہیں، اس لیے موٹر سائیکل والے کوڈ (70) کے تحت ای- چالان جاری کیا گیا۔ ویڈیو میں سائیکل سوار کی مالی حالت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے پولیس پر تنقید کی، لیکن بعد ازاں پولیس حکام نے وضاحت کی کہ چالان کی رقم...
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں غیرت کے نام پر جرگے کے زریعے 17 سالہ سدرہ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے تین گرفتار ملزمان قبرستان کمیٹی کے ممبر، گورکن اور رکشہ ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے قبرستان میں قبرستان کمیٹی کے دفتر پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ و ڈی وی آر تحویل میں لے لی، ذرائع نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں وقوعہ والے دن شدید بارش کے دوران جرگے کے شرکاء کو تدفین کے لیے وہاں نقل وحرکت دیکھا گیا۔ رکشے و سدرہ کی لاش کے حوالے سے پولیس کو فوٹیجز کے زریعے شواہد ملے، پولیس نے ڈی وی آر تحویل میں لیکر محفوظ کرلی۔...
بھارت کے شہر ممبئی میں گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون ڈرائیور اپنی گاڑی سمیت نالے میں جاگری۔ خوش قسمتی سے خاتون کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ بیلاپور کے علاقے میں پیش آیا، جب متاثرہ خاتون نے گوگل میپ پر انحصار کرتے ہوئے راستہ منتخب کیا۔ نقشے نے بے بریج (Bay Bridge) کے نیچے کا راستہ دکھایا، جبکہ اصل راستہ پل کے اوپر سے جاتا تھا۔ غلط رہنمائی کے نتیجے میں گاڑی نالے میں جاگری۔ یہ بھی پڑھیے گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کے فوری بعد وہاں...
اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنے مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔ شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں معمول کی بات ہیں اور ہانیہ عامر کے کئی فنکاروں سے دوستانہ تعلقات مشہور ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہانیہ نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں اور ان کی قریبی دوستی پر انڈسٹری میں بھی بات کی جاتی تھی۔ تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا گیا مگر ان کا یہ انداز مداحوں اور سوشل میڈیا...
تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گجر خان کے خواتین باتھ روم میں خفیہ طور پر ویڈیوز بنانے والے پنجاب پولیس کے حاضر سروس ہیڈ کانسٹیبل کو شہری کی بروقت کارروائی پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انگریزی اخبار سے وابستہ رپورٹر صالح مغل نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم عقیل عباس لاہور میں پولیس ٹریننگ ونگ سے وابستہ ہے اور وقوعہ کے وقت سول کپڑوں میں ملبوس تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق وہ اسپتال میں بھی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہا تھا۔ شہری کی ہوشیاری سے گرفتاری شہری بلال حسین نے اسپتال میں طبی معائنے کے دوران مشتبہ...
عطاءاللہ شاہین : سوشل میڈیا کے خطرناک رجحانات نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ کندیاں کے قریب علی والی اسکیپ چینل نہر میں 25 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والا احسن علی والی نہر کے ڈاؤن فال پوائنٹ پر ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں جا گرا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کندیاں وسیم خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری مقامی افراد نے فوری ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش نہر سے نکالی اور قریبی ہسپتال...
راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار پولیس کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار اہلکار ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں ہیں۔
قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔ مصری شہری کا کہنا ہے کہ مصر کے بچوں کی غزہ کے بچوں کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، امید ہے یہ کھانا ضرور پہنچے گا۔ View this post on Instagram A post shared by عبدالرحمٰن العباسی (@adujee388) وائرل ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے پیارے غزہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں۔ مصری...
ایرانی میڈیا کے مطابق یونانی جزیرے سائروس پر 150 سے زائد مظاہرین نے جزیرے کی بندرگاہ پر احتجاج کیا، فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر یونان میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے ایک اسرائیلی بحری جہاز کا محاصرہ کر لیا اور صہیونی کو بندرگاہ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یونانی جزیرے سائروس پر 150 سے زائد مظاہرین نے جزیرے کی بندرگاہ پر احتجاج کیا، فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جس کے بعد اسرائیلی سیاحوں کو لے جانے والا ایک کروز بحری جہاز اپنے مسافروں کو اتارے بغیر واپس روانہ ہو گیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھائے...
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے بانو بی بی کی والدہ گل جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ گل جان کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا انگریزی روزنامے میں شائع محمد ظفر بلوچ کی خبر کے مطابق گل جان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ قرآن پاک اٹھائے ہوئے اپنی بیٹی کے قتل کا اقرار کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ ویڈیو میں گل جان کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج کے قریب 21 جولائی کو پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک انسپکٹر نے ریسکیو 1122 کے ایمبولینس سٹاف کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایمبولینس کے عملے سے الجھ کر ہاتھا پائی کر رہا ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے حکام نے اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کے رویے اور ایمرجنسی کور کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج ہے۔ مراسلے کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آن وے ایمرجنسی کال موصول...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و خاتون کے قتل کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو ایک ویڈیو بیان جاری کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ گل جان نے ویڈیو بیان میں قتل کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق ”سزا“ قرار دیا تھا اور اس کی حمایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق گل جان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ گل جان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں قتل کی حمایت کی اور...
گیبرڈ نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اوباما دور کے اعلیٰ حکام نے دانستہ طور پر ٹرمپ کی جیت کو روسی مداخلت سے جوڑنے کے لیے جعلی انٹیلی جنس رپورٹس تیار کیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنے پیش رو باراک اوباما کو نشانے پر لے لیا ہے۔ چند روز قبل اپنی انتظامیہ کی جانب سے اوباما پر 2016 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے کے بعد، ٹرمپ نے اب ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایف بی آئی اہلکاروں کو اوباما کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں گرفتار کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر...
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ماضی کی طرح اب بھی اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں انہوں نے زبردست فیلڈنگ کرکے شائقین کو حیران کر دیا۔ لیجںڈز لیگ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یوسف پٹھان نے عمران طاہر کی گیند پر باؤنڈری کی طرف شارٹ کھیلا لیکن فیلڈنگ پر موجود ڈی ویلیئرز نے بھاگتے ہوئے کیچ تھامنے کی کوشش کی۔ ڈی ویلیئرز نے یوسف پٹھان کا کیچ تو پکڑ لیا لیکن ان کا جسم باؤنڈری سے ٹکرانے لگا تھا جس پر انہوں نے گیند اپنے ساتھی فیلڈر کی طرف اچھال دی۔ https://www.facebook.com/reel/1408068017083629?rdid=9WADs80LnSqsf7yC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1GCRo58yL1%2F سریل ایروی نے گیند کو ہوا میں بلند ہوتے دیکھ کر ڈائیو مار...

حسان نیازی پتلون لہرانے کے کیس میں جیل ہے تو علیمہ خان کا بیٹاکس طرح آزاد گھوم رہاہے ، وہ بھی اسی ویڈیو میں تھا: شیر افضل مروت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت خان نے کہاہے کہ علیمہ خان پارٹی میں ہر شخص کو مشکوک بنانے کی کوشش کر ہی ہے ، عمران خان خود اپنی مرضی سے علیمہ بی بی سے ملاقات نہیں کر رہے ، انہوں نے علیمہ خان کو آنے سے خود روکا ہے ،بانی نے کہا اسے بلاک کر دو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ماضی میں علیمہ خان نے مجھے کہا کہ یہ تو وکیل ہی نہیں ہے ، محترمہ پی ٹی آئی ، پاکستانیوں اور ورکرز کو یہ وضاحت دیں کہ جب حسان نیازی پتلون لہرانے کے الزام میں آج بھی جیل ہے تو ویڈیو میں ساتھ ان کے...
لاہور (نیوز ٍڈیسک)معروف ٹک ٹاکر ایمل محمود مغل نے ایک نئی متنازعہ ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس میں وہ اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے کھلے عام قانون کو چیلنج کرتی نظر آ رہی ہیں۔ سائبر کرائم ڈائریکٹوریٹ (CCD) کی جانب سے لاہور میں خطرناک ماضی رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیے جانے کے دوران یہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایمل محمود احمد مغل ایک ہینڈ گن کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ پرسکون انداز میں اپنی گود میں پستول رکھ کر بیٹھی ہیں، جو کہ واضح طور پر حکومتی احکامات اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق، یہ عمل نہ صرف CCD کے قواعد...
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ماضی کے فیشن شو کے دوران ریمپ پر پیش آنے والے واقعے پر لب کشائی کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا تہلکہ خیز ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ خود کے ساتھ انڈسٹری میں ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف کر رہی ہیں اور کئی اسکینڈلز کی حقیقت واضح کر رہی ہیں۔ اس ہی ویڈیو میں علیزے شاہ نے بتایا کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران ان کا گرنا اتفاقیہ نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے دانستہ طور پر اُنہیں بار بار پکڑا اور دھکا دیا، جس سے وہ توازن کھو بیٹھیں۔ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ حرکت شازیہ...
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے گزشتہ دنوں صابری قوالوں کے لرزہ خیز قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوبیان میں کہا کہ جس بے دردی سے صابری خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف ناقابلِ برداشت ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ظلم کی بدترین مثال بھی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے سانحات پر وہ تمام آوازیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سماجی کارکنان کہاں ہیں جو دہشتگردوں کو مارنے پر بھی شور مچاتے ہیں؟ اداکار کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا صرف مخصوص حالات...
ایک جاری ویڈیو میں قتل ہونیوالی خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں نے غیرت کی خاطر بیٹی کو قتل کیا، جو روایات کے مطابق تھا۔ پاکستان علماء کونسل نے اس بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خاتون کی والدہ نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے اپنی بیٹی کے قتل کو درست قرار دے دیا، جبکہ پاکستان علماء کونسل نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے والدہ کے بیان کو قرآن اور سنت کے خلاف قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون بانو کی والدہ کا ویڈیو بیان منظر عام پر آیا ہے...
سٹی42: ماں نے بیٹی کے قتل کو صحیح قرار دے دیا اور قتل کا حکم دینے والے سردار کو بے گناہ قرار دے دیا۔ بلوچستان میں جہالت کے زمانے کی رسم کے تحت سیاہ کار قرار دے کر ماری گئی خاتون کی ماں نے غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کے قتل کو صحیح قرار دیا ہے جس سے اس کیس کے متعلق سوشل ڈسکورس مزید پھیلنے کا امکان ہے۔ ڈیگاری قتل واقعہ کی مقتول خاتون کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے لایا گیا ہے جس میں یہ عورت اپنی بیٹی کے قتل کو جائز قرار دے رہی ہے اور قاتلوں کو بے گناہ بتا رہی ہے۔ یہ ویڈیو بیان کون لوگ ریکارڈ کروا کر سامنے لائے یہ ابھی...

کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون بانو کی مبینہ والدہ گل جان کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے قتل کو ’بلوچی رسم و رواج‘ کے مطابق قرار دیتے ہوئے سرداروں اور معتبرین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں گل جان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی بانو کوئی کم سن لڑکی نہیں تھی بلکہ 5 بچوں کی ماں تھی۔ اس کے بچے نور احمد (18 سال)، واصد (14 سال)، فاطمہ (12 سال)، صدیقہ (9 سال) اور ذاکر (6 سال) ہیں۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل، ایف آئی آر میں کیا لکھا گیا؟ انہوں نے کہا کہ بحثیت بلوچ،...
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل...
ملزمان کی شناخت کررہے ہیں ، واقعہ عید الا ضحی کے دنوں میں پیش آیا ، بلوچستان حکومت ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری ہے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، واقعہ...
عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے عمران خان کی حمایت پر مبنی تقریر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ویڈیو کو پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میری ملائیشیا کی مسجد میں کی گئی تقریر کو سوشل میڈیا پر پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں تالیوں کی آواز اور سیاسی مفہوم شامل کر کے ویڈیو کا اصل پیغام بدل دیا گیا ہے۔ میری ملائیشیا کی مسجد میں کی گئی تقریر کو سوشل میڈیا پر پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے،...
ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے تیموریہ تھانے کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کولوٹ لیا۔ منگل کی صبح سویرے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلیے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین...
آسام(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست آسام کے رہائشی کے لیے ایک نیا دن تھا، اور اس دن کو منانے کا طریقہ بھی کچھ منفرد تھا۔ مانک علی نامی آسام کے شہری نے اپنی طویل عرصے سے منتظر ”آزادی“ کو ایک انوکھے طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا۔ مانک علی نے اپنی بیوی سے قانونی طور پر علیحدہ ہونے (طلاق لینے) کے بعد دودھ سے نہا کر جشن منایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک وائرل ویڈیو میں بھارتی شہری کو اپنے گھر کے باہر، پلاسٹک کی چادر پر، دودھ کی چار بالٹیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ شخص ایک کے بعد ایک دودھ سے بھری چھوٹی بالٹی اپنے اوپر ڈال کر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ ویڈیو میں...
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ای سی جی ڈیپارٹمنٹ میں عملے نے مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور مریضوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں موقع پر موجود عملے کو مریضوں کے ساتھ الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسپتال عملے کی نامناسب رویے کی وڈیو بنانے پر عملہ ایک مریض سے الجھ پڑا، اسپتال عملے نے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا۔ اسپتال انتظامیہ نے آر آئی سی میں پیش آئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور کہا کہ واقعہ اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے، واقعہ کی مکمل...

لاہور میں بارش کے بعد اعلیٰ شخصیات کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والا شہری گرفتار، معافی مانگ لی
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو روز قبل بارش کے پانی میں پھنسنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگر شخصیات کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے بزرگ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے شہری کو حراست میں لیا جس کے بعد اُس نے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں حکومت سے معذرت چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب، پاک فوج، پاکستان زندہ باد‘۔ مسلم لیگ ن کی رہنما نے شہری کا تازہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ واضح رہے کہ دو روز موٹرسائیکل کے ہمراہ جانے والے شہری لاہور کی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم لندن کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ بانی الطاف حسین کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی طبیعت کل کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔ کچھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے جبکہ ڈاکٹرز ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق ان کا علاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے بانی ایم کیو ایم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبروں کو افسوسناک قرار دیا۔ عمران خان کے بیٹے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے عمران خان کی موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا جمع کرنے اور بچوں کی آمد پر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں فرحان ورک کاکہناتھاکہ "نچن یاہو کی ساری موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا بنک اکٹھا کر لیا ہے، اب بس اسکے دونوں بچوں کا پاکستان آ کر یوتھی بھائیوں کو غلام بنانے کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ ویڈیوز لگا لگا کر انکو مزید شرمندہ کیا جائے"۔ نچن یاہو کی ساری موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا بنک اکٹھا کر لیا ہے اب بس اسکے دونوں بچوں کا پاکستان آ کر یوتھی بھائیوں کو غلام بنانے کا انتظار کر...
اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤں کے قبرستان میں کردی گئی جہاں اُن کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں حمیرا کے چچا محمد علی نے بتایا کہ حال ہی میں میری بہن کا انتقال ہوا تھا اور ہم سب بہت دکھ اور رنج کی حالت میں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حمیرا سے کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا اور ہمیں اُس کے گھر کے بارے میں بھی کچھ پتا نہیں تھا۔ حمیرا کے چچا نے مزید بتایا کہ وہ شوبز میں نام کمانا چاہتی تھی، اسی لیے کراچی گئی تھی لیکن والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ چچا محمد علی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہری نے انکشاف کیاہے کہ میو ہسپتال میں خیبرپختون خوا سے آدھا صوبہ علاج کیلئے آیا ہوا ہے ، کے پی کے کے ہسپتال میں تو ایک ڈسپرین بھی نہیں ملتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک اینکر پرسن شہریوں سے گفتگو کر رہاہے ، اسی دوران ایک شہری اینکر پرسن کو بتاتا ہے کہ پنجاب میں سہولیات ہیں ، کے پی کے میں علاج کی سہولت نہیں ہے ، میو ہسپتال میں آدھا کے پی کے علاج کیلئے آیا ہواہے ، وہ کہتے ہیں وہاں پر ڈسپرین کی گولی تک نہیں ملتی ،ہسپتال...
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)حیدرآباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے پولیس موبائل، وائرلیس اور کیپ کا استعمال کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔(جاری ہے) پولیس اہلکار نے ٹک ٹاکر فہمیدہ کی تھانہ حسین آباد کی حدود میں ویڈیو بنائی اور وائرل ہونے کے بعد پولیس نے موقف دینے سے انکار کردیا۔اعلی حکام نے پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
اسلام آباد (صغیر چودھری) صنعتی تنازعات کے حل کیلئے ملک کے 7 شہروں میں قائم این آئی آر سی کورٹس کو ویڈیو لنک سے منسلک کر دیا گیا۔ چیئرمین این آئی آر سی جسٹس( ر) شوکت عزیز صدیقی کی ہدایت پر تمام عدالتوں میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ وڈیو لنک کی سہولت کے باعث ججز کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں بننے والے لاکھوں روپے بچا لئے گئے۔ ٹی اے ڈی اے کی مد میں بچنے والی لاکھوں روپے کی رقم کو سٹاف کے جوڈیشل الاؤنس میں شامل کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی کی تمام کورٹس میں زیر...
پاکستان شوبز کے مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں فہد مصطفیٰ کو ایک سندھی ڈرامے میں کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیونکہ سندھی فہد کی مادری زبان ہے اس لئے وہ با آسانی محض 7 سے 8 برس کی عمر میں سندھی زبان میں بنے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر فہد مصطفیٰ کی حالیہ رنگ و روپ کا موازنہ کر رہے ہیں کیونکہ بچپن کی اس ویڈیو میں فہد کا رنگت کافی گہری ہے جبکہ اب وہ بےحد گورے ہوچکے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DL2At9PMS0V/?utm_source=ig_web_copy_link صارفین کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے شہری کی ویڈیو وائرل ہونے پر غفلت برتنے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے جانے والے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بارے میں پتا چلا ہے کہ شہری کو گھسیٹنے کا یہ واقعہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اس وقت پیش آیا، جب سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے پلوسی روڈ اور تہکال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نالہ کورنگ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔ ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نالے پر بنائے گئے پُل سے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزار رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے جب کہ نالہ کورنگ کے کنارے کچے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ نالہ کورنگ کے قریب رہنے والوں کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پہلے مزاحمت پھر مفاہمت، مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے: پرویز الہٰی
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں عملے کی غیر اخلاقی حرکات بے نقاب کردی۔ این سی سی آئی اے نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں تعینات دو ملازمین کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری حدود میں غیر اخلاقی سرگرمیوں اور قابل اعتراض ویڈیو مواد بنانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تحقیقات کا آغاز انکوائری نمبر 1541/25 کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ شکیل احمد (ریڈیولوجسٹ) اور زین العابدین (وارڈ سرونٹ) نے THQ اسپتال کہوٹہ میں اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون مریضہ کے ساتھ ریڈیالوجی وارڈ میں شدید غیر اخلاقی عمل کیا۔ واقعے کے دوران شکیل احمد...
جدید دور میں جہاں اسمارٹ فون ہماری زندگیوں کا اہم حصہ بن چکے ہیں، وہیں دو معروف موبائل برانڈز ”انفنکس“ (Infinix) اور ”ون پلس“ (OnePlus) پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جن سے صارفین کی پرائیویسی اور ذاتی معلومات شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ دونوں کمپنیوں پر خفیہ طور پر ڈیٹا چرانے، جاسوسی کرنے اور صارف کی اجازت کے بغیر حساس معلومات شیئر کرنے کے الزامات ہیں۔ Infinix: پہلے سے نصب میلویئر، خفیہ ایپ، اور ڈیٹا لیکس ”ٹرانسن ہولڈنگز“ (Transsion Holdings) کے تحت چلنے والے انفنکس فونز کے بارے میں ”سیکیور- ڈی“ (Secure-D) نامی سیکیورٹی ادارے نے 2020 میں انکشاف کیا تھا کہ ان فونز میں ”xHelper“ اور ”Triada“ جیسے خطرناک میلویئر پہلے سے انسٹال ہوتے ہیں۔ یہ ایپلی...
ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی وفات کے بعد ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ شوبز دنیا میں پائی جانے والی منافقت پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شوبز انڈسٹری کی شکایت کرتی نظر آئیں۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ انہیں شوبز میں کیا چیز سب سے زیادہ نا پسند ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’شوبز انڈسٹری میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو منافق ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش فلیٹ سے برآمد، پڑوسی کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انہوں...
لندن: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون ایک بار پھر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بن گئے جب ان کی اہلیہ خاتون اول بریژیت میکرون نے برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے کے آغاز پر طیارے سے اترتے ہوئے شوہر کا ہاتھ تھامنے سے گریز کیا۔ اس ایک لمحے نے دونوں کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیوں کو ایک بار پھر جنم دے دیا ہے، شاہی استقبال کے باوجود ایوان صدر کا یہ منظر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ صدر میکرون نے طیارے کی سیڑھیوں پر اہلیہ کی طرف ہاتھ بڑھایا، لیکن خاتون اول نے بلا جھجک نظرانداز کر دیا اور یہ لمحہ کیمروں نے محفوظ کر لیا۔ دوسری شرمندگی کچھ ہی گھنٹوں بعد پیش...