پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کا سلمان خان کی ویڈیو شیئر کر کے بھارتیوں کو معنی خیز پیغام
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے سلمان خان کی جانب سے شاباش دینے کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کیلیے معنی خیز پیغام جاری کردیا۔
ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہٹ دھرمی اور جارحانہ رویے کی گونج کے دوران شاہ زیب رند نے سلمان خان سے 2024 میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو دوبارہ شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ بھارتی ایم ایم اے فائٹر کو شکست دینے کے بعد سلمان خان نے مجھے مبارک باد دی اور سراہا تھا۔
شاہ زیب رند نے سلمان خان کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگوں کی عزت اور احترام ہمیشہ کیا جاتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Shahzaib “KING KHAN” Rind (@shahzaibrindofficial)
ایم ایم اے فائٹر نے لکھا کہ ’پاکستان لڑائی والے کھیل میں کبھی مایوس نہیں کرے گا‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’شاہ زیب رند ہمیشہ اپنی قوم کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا رہے گا۔
واضح رہے کہ شاہ زیب رند نے اپریل 2024 میں ایک فائٹ میں بھارتی فائٹر کو شکست دی تھی جس پر سلمان خان نے اُن سے ملاقات کر کے تعریف کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ زیب رند لکھا کہ
پڑھیں:
میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام روڈ میپ لانچ کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام میپ کے اجرا کا اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ فیچر صارفین کو نہ صرف نیا اور دلچسپ مواد دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں دوستوں اور پسندیدہ تخلیق کاروں سے جڑے رہنے کا بھی ایک نیا اور انٹرایکٹو طریقہ پیش کرتا ہے، جبکہ اس میں مضبوط پرائیویسی کنٹرولز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق انسٹاگرام میپ کا یہ نیا فیچر صارفین کے ڈی ایم ان باکس کے اوپر براہِ راست دستیاب ہوگا۔ اس کے ذریعے پاکستانی صارفین اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کہانیاں، ریلز، پوسٹس اور نوٹسز کو لوکیشن ٹیگز کے ذریعے ایکسپلور کر سکیں گے۔ اس طرح صارفین با آسانی جان سکیں گے کہ ان کے دوست یا مشہور کریئیٹرز مقامی کیفے، کنسرٹس یا دیگر مقامات سے کیا شیئر کر رہے ہیں۔
انسٹاگرام نے صارفین کے لیے یہ سہولت بھی رکھی ہے کہ وہ اپنی آخری فعال لوکیشن کے حوالے سے مکمل اختیار رکھتے ہیں۔ وہ چاہیں تو یہ معلومات صرف منتخب افراد، قریبی دوستوں کے ساتھ شیئر کریں یا کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں۔
پرائیویسی کے اسی تصور کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پلیٹ فارم پر موجود نوعمر صارفین کے والدین کو بھی یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی شیئرنگ ترجیحات دیکھ سکیں اور انہیں منظم بھی کر سکیں۔
میٹا نے انسٹاگرام میپ میں متعدد تکنیکی بہتریاں بھی کی ہیں، جن میں نقشے پر پروفائل فوٹوز کو ہٹانا، لوکیشن بند ہونے کی صورت میں واضح نشاندہی فراہم کرنا اور ٹیگ شدہ مواد کے ظاہر ہونے سے قبل اس کی پیشگی جھلک دکھانے جیسے فیچرز شامل ہیں۔
انسٹاگرام کے اس نئے فیچر کو صارفین کے لیے ایک ایسا ٹول قرار دیا جا رہا ہے جو نہ صرف مواد تک رسائی کو مزید آسان بنائے گا بلکہ سوشل میڈیا پر صارفین کے روابط اور تجربات کو بھی مزید ذاتی اور محفوظ بنا دے گا۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان