ہتھکڑیوں کے ساتھ ڈکی بھائی کی نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔
ڈکی بھائی ان دنوں پولیس کی حراست میں ہیں انہیں اپنی ویلاگز میں جوا ایپ کو پروموٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کی گئی تھی۔
پولیس نے ڈکی بھائی کے خلاف قانونی ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈکی بھائی نے اپنی ویدیوز میں مداحوں کو بیٹنگ ایپس میں پیسہ لگانے کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کو مالی نقصان پہنچا۔
ڈکی اس وقت جسمانی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، جس کو 3 ستمبر 2025 کو منظور کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں ہتھکڑیوں میں دیکھا گیا۔
ان ویڈیوز پر جہاں سوشل میڈیا صارفین تنقید کر رہے ہیں وہیں کچھ مداح یوٹیوبر سے ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈکی اپنی ویڈیوز میں غیر ضروری مواد دکھاتے ہیں اور ان کی وجہ سے لوگ احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں جبکہ نوجوان نسل پڑھائی لکھائی میں دلچسپی لینے کے بجائے کانٹینٹ بنانے میں زیادہ لچسپی لے رہی ہے جس کی وجہ سے ان کا مستقبل خطرے میں ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا ڈکی بھائی
پڑھیں:
PTCLانتظامیہ اور CBAیونین کی ڈیمانڈ پر دستخط کی تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
طویل انتظار کے بعد وہ لمحہ آیا جب پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے ساتھ چارٹر آف ڈیمانڈ پر دستخط کرنے کی تقریب ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی۔ جس میں پورے ملک سے CBA سینٹرل کونسل کے اراکین کے ساتھ ساتھ یونین کے ریجنل رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ہال اپنی گیلری سمیت کارکنان سے بھرا ہوا تھا۔ یاد رہے کہ 2023 میں ریفرینڈم کے ذریعے پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان نے اجتماعی سودا کاری کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔ اس وقت سے اب تک مذاکرات ، تنازعات ، NIRC کی ثالثی پھر مذاکرات اور پھر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری۔ ان تمام مراحل سے گزر کر دونوں فریق آج اس تاریخی مرحلے پر پہنچے تھے۔ صبح سے یونین لیڈرز مرکزی یونین آفس میں جمع ہورہے تھے۔ نعروں کی گونج میں سیکرٹری جنرل
حافظ لطف اللہ خان ،صدر ضیاء الدین اور چیئرمین سردار اورنگزیب اپنی سنٹرل کونسل ارکان اور سیکڑوں حمایتیوں کے ہمراہ آڈیٹوریم میں داخل ہوئے۔ وہاں پر موجود لوگوں نے یونین لیڈرز کا پرتپاک استقبال کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاریکٹر انڈسٹریل ریلیشنز محمد فرقان سر انجام دے رہے تھے۔ تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ تقریب سے مینجمنٹ کی طرف سے ایڈوائزر ٹو پی ٹی سی ایل پریزیڈنٹ مظہر حسین، گروپ ایچ آر چیف عمر فرید، وائس پریذیڈنٹ آئی آر عمران فضل نے خطاب کیا جبکہ CBA کی طرف سے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان، صدر ضیاء الدین اور چیئرمین سردار اورنگزیب نے خطاب کیا۔ اس کے بعد دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ مینجمنٹ کی طرف سے وائس پریذیڈنٹ آئی آر عمران فضل اور سیکرٹری جنرل CBA حافظ لطف اللہ نے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے اور فائلز کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر CBA کے رہنماؤں نے ملازمین کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم ملازمین کی بہتری کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔