کراچی: شہریوں کا اغوا برائے تاوان، ایک بار پھر پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف، ویڈیو منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
کراچی میں ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موبائل ویڈیو بنالی جب کہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے شخص نے خود کو ایس ایچ او کی "پرائیویٹ پارٹی" کا حصہ قرار دیا۔
منظرِعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھے گئے شخص نے اپنی شناخت باسط کے نام سے بتائی، باسط نامی شخص نے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ضمیر کھاوڑ کی پرائیویٹ پارٹی کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا۔
اس نے بتایا کہ سلیم چانڈیو صاحب کے ساتھ مل کر شہریوں کو اغوا کیا اور انہیں تھانے کے قریب ایک جگہ پر رکھا گیا۔
باسط نے یہ بھی اعتراف کیا کہ مغوی افراد کو دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا جب کہ پولیس کی مبینہ پرائیویٹ پارٹی میں شامل شخص باسط نے مغوی شہری کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہونے پر بھی لا علمی کا اظہار کیا۔
متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پو تھانہ شاہ لطیف کے اہلکاروں نے تاوان کی رقم اکاؤنٹ میں ارسال کرنے کا بھی بولا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ملیر خالق پیرزادہ نے فوری طور پر اس کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے متعلقہ پولیس افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے اور ڈی ایس پی ملیر سٹی کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر نے کہا ہے کہ اگر پولیس افسر واقعے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
https://cdn.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔یکم اکتوبر 2025 سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔اس جدید نظام کے تحت شہر بھر میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خودکار نگرانی کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں تصویری یا ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان جاری ہوگا۔شہریوں کو شفاف، منصفانہ اور مؤثر قانون نافذ کرنے کا ایک نیا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ آگاہی مہم کے دوران شہر کے مختلف اہم مقامات، بالخصوص ٹریفک سگنلز پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔رضاکار، لیڈی کانسٹیبلز اور تعلیمی اداروں کے طلباء ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی، روڈ سیفٹی اور نظام میں شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام کراچی شہر کو زیادہ محفوظ، منظم اور قانون پسند بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آپ کے سفر میں ہمسفر، کراچی ٹریفک پولیس۔