کراچی کے علاقے قیوم آباد سے پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے موبائل فون اور یو ایس بی ڈیوائس سے درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قائمہ کمیٹی: بچوں سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے لیے چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور

پولیس نے مقدمے میں چائلڈ پورنوگرافی اور پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرتے ہوئے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

قومی اخبار میں شائع ثاقب صغیر کی رپورٹ کے مطابق، ملزم کئی سال سے قیوم آباد میں مقیم تھا اور شربت کا ٹھیلا لگانے کے بہانے کم عمر بچوں اور بچیوں کو ورغلا کر اپنے گھر لے جاتا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، متاثرین کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

حکام کے مطابق تفتیشی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم 2011ء میں ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا اور 2016ء میں قیوم آباد منتقل ہونے کے بعد اس نے یہ مکروہ سلسلہ شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی: بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ایک بچی کی نشاندہی پر برآمد ہونے والی یو ایس بی ڈیوائس سے 100 سے زائد ویڈیوز ملی ہیں۔

ان کے مطابق ملزم کے پاس سے ایک ڈائری بھی ملی ہے جس میں متاثرہ بچوں کی تفصیلات درج ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی ایسے نوعیت کے مقدمات درج ہو چکے ہیں اور اب تفتیش مزید پہلوؤں سے کی جا رہی ہے۔

این سی آر سی کا شدید ردعمل

نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (این سی آر سی) نے کراچی میں کم عمر بچیوں سے مبینہ بدسلوکی کے ہولناک انکشافات پر گہری تشویش اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ سو سے زائد کمسن بچیوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات انسانیت کے لیے ناقابلِ برداشت ہیں۔

The NCRC expresses its deepest outrage over the horrifying revelations of serial child sexual abuse involving a sharbet vendor in Karachi.

The scale and nature of the crimes targeting over one hundred young girls, some as young as seven years old are beyond comprehension.

We… pic.twitter.com/9SRi2PA2Zd

— National Commission on The Rights of Child (NCRC) (@NCRC_Pakistan) September 13, 2025

این سی آر سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ جرائم نہ صرف بچوں بلکہ ان کے خاندانوں کے لیے ناقابلِ بیان صدمات اور تکالیف کا سبب بنے ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ ان مکروہ جرائم کے ذمہ دار شخص کو کسی بھی قسم کی رعایت دیے بغیر سخت اور فوری سزا دی جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کیس کو ایک واضح مثال بننا چاہیے تاکہ آئندہ بچوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں۔

کمیشن نے مطالبہ کیا کہ انصاف میں کوئی تاخیر یا کمزوری نہیں ہونی چاہیے۔

این سی آر سی نے متاثرہ بچوں اور ان کے اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن شفافیت، احتساب اور سب سے بڑھ کر انصاف کا مطالبہ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این سی آر سی بچوں سے زیادتی بدفعلی قیوم آباد کراچی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این سی آر سی بچوں سے زیادتی بدفعلی قیوم ا باد کراچی کے مطابق بچوں سے کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا