ایک طرف پاکستان کا مستقبل اور دوسری طرف نشئی، کراچی کے گراؤنڈ کی افسوسناک ویڈیو منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے دوران نشے کی حالت میں موجود افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مقامی کمیونٹی میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ جہاں بچے اپنی فٹبال کی مشقیں کر رہے ہیں، وہیں متعدد نشئی حضرات گراؤنڈ میں موجود ہیں جو کھیل کے ماحول کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئیے میں آپ کو پاکستان کی بربادی دکھاؤں، ایک طرف چھوٹے بچے گراؤنڈ میں میچ کھیل رہے ہیں اور وہیں پیچھے تمام نشئی حضرات بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور یہ تماشا چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں کافی عرصے سے چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکیڈمی کے کھلاڑی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ لیکن گراؤنڈ میں نشہ آور افراد کی موجودگی نے ماحول کو غیر محفوظ اور غیر موزوں بنا دیا ہے۔ متعدد بار نشئی افراد کو روکا گیا لیکن ان کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی، جس سے مقامی کمیونٹی سخت پریشان ہے۔
شہری نے حکومت پاکستان اور مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالیں کیونکہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ہمارے نہیں بلکہ آپ کے بھی بچے ہیں۔ جن کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چنیسر گراؤنڈ حکومت پاکستان فٹبال گراؤنڈ کراچی نشئی نشے کے عادی افراد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حکومت پاکستان فٹبال گراؤنڈ کراچی نشے کے عادی افراد رہے ہیں
پڑھیں:
ٹورنٹو سے لاہور آنیوالا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ، وجہ کیا بنی؟
— فائل فوٹوگزشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آنے والا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ ہوگیا۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے پر پڑی کوئی چیز طیارے کے انجن نمبر ون سے ٹکرائی جس کے بعد طیارے کے انجن کے تھرسٹ ریورسر کاؤلنگ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایئرلائن ذرائع نے بتایا کہ گراؤنڈ طیارےکی مرمت کے لیے پرزے اور آلات لے کر انجینئرز کی ٹیم کراچی سے لاہور پہنچ گئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق طیارہ گراؤنڈ ہونے سے آج لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 789 کئی گھنٹے تاخیرکا شکار ہے۔
ایئرلائن ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پرواز پی کے 789 کی متوقع روانگی کا وقت اب جمعہ کوعلی الصبح 3 بجے ہے۔