وقت ختم ہو رہا ہے، القسام کا صہیونیوں کے نام نیا ویڈیو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ویڈیو میں رہا ہونے والے صہیونی قیدی ایڈان الیگزینڈر کے الفاظ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس نے کہا تھا کہ وہ اگلے ماہ تل ابیب واپس آجائیں گے تاکہ وہ دوبارہ اپنی فوجی وردی پہن سکیں اور غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے بارے میں صیہنویوں کے نام ایک نئے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ وقت گزر رہا ہے اور آپ کی حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے بارے میں ایک نئے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ زندگی اور آزادی کے برابر ہے، لیکن عسکری دباؤ صہیونیوں کے لیے شکست اور موت کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ ویڈیو میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوران رہا ہونے والے صہیونی قیدیوں میں سے ایک ایڈان الیگزینڈر کے الفاظ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس نے کہا تھا کہ وہ اگلے ماہ تل ابیب واپس آجائیں گے تاکہ وہ دوبارہ اپنی فوجی وردی پہن سکیں اور غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔ ویڈیو میں قسام صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہے کہ وقت ختم ہو رہا ہے اور آپ کی حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قیدیوں کے
پڑھیں:
بنگلہ دیش برادر اسلامی ملک‘ پاکستان سے خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں: فضل الرحمن
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ڈھاکہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ اور اگر کوئی بھی نبوت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آئے تمام علماء کرام صرف ایک حاضری دینے کے لیے نہیں آئے بلکہ وہ پاکستان کے برادر اسلامی عوام کا خیر سگالی کا پیغام بھی بنگلہ دیش کے برادر مسلمانوں تک لے کر آئے ہیں۔ بنگلہ دیش کا مسلمان ہو یا پاکستان کا، وہ ایک مسلمان قوت ہے، ایک امت ہے، ایک جماعت ہے۔ ان شاء اللہ، دو برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے۔ اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ محبت کا یہ رشتہ ان شاء اللہ اور مضبوط ہوگا اور بہت مضبوط ہوگا۔