انڈے کس نے برسائے؟ چاہت فتح علی خان ثبوتوں کے ساتھ سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
معروف گلوکار چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ جن افراد نے انہیں ایونٹ کے لیے بک کیا تھا، وہی ان پر انڈے پھیکنے والے واقعے میں ملوث ہیں۔
چاہت فتح علی خان کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آ رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ انڈے پھینکنے کا واقعہ 19 جون کو رات ساڑھے8 بجے سے 10 بجے کے درمیان بلیک برن کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ گلوکار کے مطابق، انہیں ایک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب اور پرفارمنس کے لیے مدعو کیا گیا تھا، تاہم شو کے اختتام پر پیش آنے والے واقعے نے انہیں شدید ذہنی اذیت سے دوچار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈوں سے حملے کے بعد چاہت فتح علی خان دلبرداشتہ، روتے ہوئے ویڈیو وائرل
چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ شو ختم ہونے کے بعد ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ان سے درخواست کی کہ وہ اسٹاف کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں۔ اس دوران ایک سیکیورٹی اہلکار ویڈیو بنا رہا تھا کہ دو افراد، جنہوں نے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، اچانک نمودار ہوئے اور ان پر انڈے پھینک دیے۔ ایک شخص نے ان کے سر پر ہاتھ بھی مارا۔ گلوکار کے مطابق اس واقعے کے بعد انہیں کئی روز تک سر میں شدید درد رہا۔
مجھ پر انڈے کس نے برسائے۔۔۔انڈے کھانے کے بعد چاہت فتح علی خان کا اہم ویڈیو پیغام#chahatfatehalikhan #latestnews #suchnews pic.
— SUCH News (@SUCHTVNews) September 18, 2025
انہوں نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے ویڈیو فوٹیج کا مطالبہ کیا تاکہ وہ پولیس میں رپورٹ درج کرا سکیں، تو انکار کر دیا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ کوئی ویڈیو ریکارڈ نہیں کی گئی۔ تاہم، تین ماہ بعد وہی ویڈیو ریسٹورنٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دی گئی، جسے بعد میں ڈیلیٹ بھی کر دیا گیا۔
چاہت فتح علی خان نے اس حرکت کو سراسر زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کے پاس واقعے کے ثبوت موجود ہیں، اور انہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔ گلوکار نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو عدالت میں لے کر جائیں گے اور ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’یہ تان سین کے ساتھ زیادتی ہے‘ چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن افراد نے انہیں ایونٹ کے لیے بک کیا تھا، وہی اس واقعے میں ملوث ہیں، کیونکہ وائرل ہونے والی ویڈیو انہی کے سیکیورٹی عملے کی جانب سے بنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تصویر بنوانے کے بہانے گلوکار کے قریب آتا ہے، اور اسی دوران دوسرا شخص دوڑتے ہوئے آ کر ان کے سر پر انڈہ پھینک دیتا ہے۔ کچھ لمحے بعد ایک اور نوجوان بھی پیچھے سے آ کر دوبارہ انڈہ مارتا ہے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور بحث کا باعث بن چکا ہے، جب کہ گلوکار کے مداحوں نے اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت نے سخت ایس او پیز جاری کردیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے معاملے پر ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔ عدالت عالیہ کے حکم کے پیرا 11 اور 12 پر مبنی یہ ایس او پیز انسداد دہشت گردی عدالت کے اندر اور باہر نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں گی۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی جب کہ کسی اور شخص کو اس کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت کے اندر موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے ایس او پیز میں واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ مزید برآں کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کر سکے گا۔