جی ایچ کیوحملہ کیس: عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے ایس او پیز جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
جی ایچ کیوحملہ کیس: عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے ایس او پیز جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی:(آئی پی ایس) انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیے۔
انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ویڈیو لنک کےذریعے حاضری سےمتعلق ایس او پیز لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کیے ہیں جس کی کاپی اے ٹی سی کورٹ کےاندراور باہر آویزاں کردی گئی ہے۔
ایس او پیز کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی اور سماعت کے دوران کوئی بھی شخص ریکارڈنگ نہیں کر سکے گا۔
ایس او پیر کے تحت عدالت کے اندر موبائل فون یاریکارڈنگ ڈیوائس لےجانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے پرفوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔
اس کے علاوہ کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کرسکے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، آزاد فلسطینی ریاست کیلئےکوششیں جاری رہیں گی: پاکستان غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، آزاد فلسطینی ریاست کیلئےکوششیں جاری رہیں گی: پاکستان غزہ میں قحط اور عالمی چیخ و پکار کے باوجود امریکہ نے جنگ بندی کی قرار داد چھٹی مرتبہ ویٹو کر دی وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ: کیا سعودی عرب کے بعد دیگر عرب ممالک بھی حصہ بنیں گے؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایس او پیز ویڈیو لنک
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک ٹرائل چیلنج، عمران خان کی عدالت طلبی کی درخواست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: بانی چیئرمین تحریک انصاف کے وکلا نے حکومت کی جانب سے جاری جی ایچ کیو حملہ کیس کے ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو انسداد دہشت گردی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو لنک ٹرائل فیئر ٹرائل کے خلاف ہے کیونکہ وکلا اپنے مؤکل سے براہ راست مشاورت کے بغیر مقدمہ نہیں لڑ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے بھی ویڈیو لنک پر پیش ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے اور زور دیا ہے کہ شفاف ٹرائل کے لیے عدالت میں براہِ راست پیشی ضروری ہے۔
عدالت نے اس دوران ویڈیو لنک سماعت کے ٹرانسکرپٹ حاصل کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اگر طاقت کے ذریعے بانی چیئرمین کو ویڈیو لنک پر لانے کی کوشش کی گئی تو وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز انہیں شام 5 بجے موصول ہوا تھا اور اب اسے ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا جائے گا۔
دریں اثنا راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ 700 سے زائد پولیس اور افسران تعینات تھے، جب کہ ٹریفک پولیس کے 50 اہلکار بھی ڈیوٹی پر تھے۔ کمشنر آفس سے ضلع کونسل گیٹ تک سڑک بند کردی گئی اور میڈیا و وکلا کے لیے بھی سخت پابندیاں عائد کی گئیں ۔ عدالت کے اندر موبائل فون اور ویڈیو ریکارڈنگ پر مکمل پابندی ہے۔
واضح رہے کہ آج کے دن 3 اہم گواہان کو طلب کیا گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 119 میں سے اب تک 27 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ تقریباً ڈھائی ماہ کے وقفے کے بعد یہ مقدمہ دوبارہ فعال ہوا ہے۔