نیپال کے مستعفی وزیراعظم ملک سے فرار؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ملک میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندیوں کے خلاف ملک گیر ہلاکت خیز احتجاج کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے نیپال کے وزیراعظم اب خاموشی سے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شرما ایک ہیلی کاپٹر میں سوار ہو رہے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر ملٹری ہیلی کاپٹر ہے۔
سرکاری طور پر مستعفی وزیراعظم کے ملک سے فرار ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ان کی منزل دبئی ہے۔
مقامی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ مستعفی وزیراعظم کی درخواست پر فوج نے انھیں بیرون ملک جانے کا محفوظ راستہ فراہم کیا۔
Nepal PM Flees in Chopper, Likely Heading to Dubai Amid Gen-Z Protests #nepalprotest #protest #genz #genzprotest #kathmandu #KathmanduProtest #SocialMediaBan #nepalnewsupdate #nepalnewstoday #nepalnews #NepalBreakingNews #nepalupdate #nepal #NepalGenZProtest #KPSharmaOli pic.
علاوہ ازیں ملٹری ہیلی کاپٹرز اور گاڑیوں میں ہی دیگر وزرا کو بیرکوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انھیں عوام کے غیظ و غضب سے بچایا جا سکا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عوام نے احتجاج کے دوران پارلیمنٹ، عدالت اور دیگر سرکاری عمارتوں کو آگ لگادی تھی۔
مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس، حکمراں جماعت کے دفاتر اور وزرا کے گھروں پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔
ادھر ملک کے صدر رام چندر نے نئے وزیراعظم کے چناؤ کے لیے مشاورت شروع کردی جب کہ سوشل پر عائد پابندیاں بھی اُٹھالی گئیں۔
واضح رہے کہ نیپال میں دو روز سے جاری عوامی مظاہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ 250 سے زائد زخمی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔