جعلی عامل نے لڑکی سے جن نکالنے کے 30 لاکھ بٹور لیے، نازیبا ویڈیو بھی بنالی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سرگودھا میں جعلی عامل نے لڑکی سے جن نکالنے کیلئے 30 لاکھ لینے کے بعد مبینہ زیادتی کی بھی کوشش کی۔پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بتایا گیا ہےکہ جعلی عامل نےجن نکالنے کے لیے 30لاکھ روپےبھی لیے۔پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر مزید 20لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، اس کی تلاش
جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے لڑکی
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔