2025-10-04@19:55:26 GMT
تلاش کی گنتی: 585

«نے لڑکی»:

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسرا کی بازیابی کے بعد صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے متاثرہ لڑکی یسرا کے گھر کا دورہ کیا اور متاثرہ سمیت اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق بھی انکے ہمراہ تھے۔ اپنے مبینہ اغوا، حبس بے جا میں رکھنے اور جنسی زیادتی سمیت اپنے ساتھ ہونے والے تمام مظالم کی داستان سناتے ہوئے یسرا نے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کو بتایا کہ اس کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے پر...
    کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔
    کراچی: اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسریٰ کو مبینہ اغوا کے ڈیڑھ سال بعد بازیاب کرالیا گیا۔  صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور یسریٰ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کے مطابق یسریٰ کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے کے بعد مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ اغواء کار حمزہ اور اس کی والدہ کی جانب سے مسلسل تشدد کے باعث یسریٰ شدید خوفزدہ رہی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے زبردستی جھوٹا نکاح نامہ بنوایا اور اسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتا...
    پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب گھر کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او پی آئی بی اشفاق نے بتایا کہ کہ متوفیہ کی شناخت 21 سالہ سیما دختر نعیم کے نام سے کی گئی ابتدائی طور پر اہلخانہ پولیس کا بتایا ہے کہ سیما چھت پر کپڑے دھونے کے بعد واپس نیچے اتر رہی تھی کہ ماربل سے بنی ہوئی سیڑھیوں پر پاؤں گیلے ہونے کی وجہ سے سلپ ہوگئی اور گرنے کی وجہ سے اسے سر پر گہری چوٹ لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    کراچی: لانڈھی شیرپاؤ کالونی سواتی محلے میں گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی سواتی محلے میں گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لڑکی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت ماریہ دختر دلبر کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او قائد آباد عنایت اللہ نے بتایا کہ متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق لڑکی نے گھریلو تنازع کی وجہ سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس متوفیہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروا رہی ہے تاکہ حتمی وجہ موت کا تعین ہو سکے۔...
    امریکا میں ایک حادثے کے بعد 19 سالہ طالبہ کرسٹا تسکاہارا کے والدین نے ٹیسلا کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ دعوے کے مطابق سائبر ٹرک درخت سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی لیکن ڈیزائن کے نقص کے باعث لڑکی دروازہ نہ کھول سکی اور آگ و دھوئیں سے ہلاک ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا ٹرکس میں تکنیکی خرابی، کمپنی نے گاڑیاں واپس منگوالیں مقدمہ کیلیفورنیا کی الامیڈا کاؤنٹی کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ کمپنی برسوں سے اس خامی سے آگاہ تھی مگر اس پر قابو پانے کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ حادثے میں کل 4 افراد سوار تھے جن میں سے 3، بشمول ڈرائیور، ہلاک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ماڑی پور کے علاقے سے 2 سگے بھائیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت، 4 ماہ سے لاپتا شہری شیراز بازیاب ہوکر عدالت پہنچ گیا۔ عدالت نے کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا اور جبری شادی کا کیس میں لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت کو بتایا گیا کہ ایک بھائی شیراز بازیاب ہوگیا ہے جس پر عدالت نے دوسرے بھائی سیلان کی بازیابی سے متعلق سے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی درخواست گزار وکیل کاکہنا تھا کہ جو شہری واپس آگیا ہے تفیشی افسر کو ہدایت کی جائے اس...
    اداکار گووندا سے طلاق کے حوالے سے ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا نیا بیان سامنے آگیا جس سے ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر تبصرے شروع ہوگئے۔ اپنے وی لاگ میں سنیتا آہوجا نے شوہر کے افیئرز سے متعلق زیر گردش خبروں پر کہا کہ اگر میں نے گووندا کو کسی لڑکے کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو میں یہ بات خود میڈیا کو بتاؤں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ افیئر تب تک ہی چلے گا جب تک پکڑ میں نہ آئے اور جس دن رنگے ہاتھوں پکڑ لوں گی تو اس دن میرا ہاتھ سنی دیول کی طرح 5 کلو کا ہوجائے گا۔ کسی لڑکی کا نام لیے بغیر سنیتا آہوجا نے کہا کہ آج کل کی...
    —فائل فوٹو کوٹ ادو کے علاقے چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔سی سی ڈی حکام کے مطابق 3 ملزمان کی چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔حکام نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
    کراچی: ماڈل کالونی میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا۔ گلی میں کھڑی لڑکی سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو موٹرسائیکل سوار ملزم نے خوفزدہ کیا اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے فوراً بعد (ملزم کے جاتے ہی )لڑکی نے پولیس کو اطلاع دینے کے لیے پرس سے دوسرا موبائل نکالا، لیکن اسی اثنا میں فرار ہونے والا ڈاکو دوبارہ آ گیا اور اس نے لڑکی سے اس کا دوسرا موبائل فون اور پرس بھی چھین...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 سالہ لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کم عمری کی شادی شریعت میں باطل نہیں، مگر قانون کے تحت جرم ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ مدیحہ بی بی نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں والدین کے پاس نہ جانے اور شوہر کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی، کرائسز سنٹر میں قیام کے دوران بھی لڑکی نے اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کا کہا، اگرچہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے، لیکن اسلام آباد چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی سے متعلق ایک اہم کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے 15 سالہ مدیحہ بی بی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگرچہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے، تاہم ملکی قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر میں شادی کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران مدیحہ بی بی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ والدین کے پاس واپس نہیں جانا چاہتی اور اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کی خواہاں ہے۔ کرائسز سنٹر میں قیام کے دوران بھی لڑکی نے یہی مؤقف...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق جبکہ لڑکا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی جاں بحق اور لڑکا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی نے آٹھ ماہ قبل کراچی میں پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مقتولہ اور زخمی لڑکے سے تعلق کا پتہ لگایا جا رہا ہے، معاملے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 سال کی لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کم عمری کی شادی شریعت میں باطل نہیں، مگر قانون کے تحت جرم ہے، مدیحہ بی بی نے عدالت میں دیے گئے بیان میں والدین کے پاس نہ جانے اور شوہر کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کرائسز سینٹر میں قیام کے دوران بھی لڑکی نے اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کا کہا، اگرچہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے۔عدالت نے کہا...
    سرگودھا کے علاقے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پولیس نے جن نکالنے کے نام پر لڑکی کے والدین سے 20 لاکھ روپے بٹورنے اور نازیبا ویڈیو بنانے والے درندہ صفت جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق چک 43 شمالی کا رہائشی جعلی عامل بلال گھر سے جادو ختم کرنے کے نام پر 17 سالہ لڑکی کا خون ، سر کے بال اور ناخن لے کر جنات کا توڑ نکالتا رہا اور لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق جعلی عامل نے یہ کہہ کر لڑکی سے شادی کے لیے رکھے گئے زیورات ہتھیا لیے کہ جنات کو زیور پسند ہیں اور آپ کے گھر میں مزید 3 ہزار جنات ہیں جن...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھابڑا بازار میں ٹیوشن سے گھر واپس جاتی طالبہ سے گلی میں نازیبا حرکات کرنے کا مقدمہ ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمہ لڑکی کے بھائی محمد علی قیصر قریشی کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں طیب نامی لڑکے کو ملزم نامزد کیا گیا۔ اوباش لڑکے کی طالبہ سے گلی میں نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، واقعہ 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔ ویڈیو میں لڑکے کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے اور بعد میں راستہ روکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لڑکی کے بھاگنے پر لڑکے کو تعاقب کرتے بھی دیکھا گیا۔ پولیس نے اندراج مقدمہ کے...
    سرگودھا میں جعلی عامل نے لڑکی سے جن نکالنے کیلئے 30 لاکھ لینے کے بعد مبینہ زیادتی کی بھی کوشش کی۔پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بتایا گیا ہےکہ جعلی عامل نےجن نکالنے کے لیے 30لاکھ روپےبھی لیے۔پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر مزید 20لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، اس کی تلاش جاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی چٹاگانگ ڈویژن میں قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، فسادات اور آبادیوں پر حملے سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جس کے بعد فوج نے کرفیو نافذ کردیا۔ویب سائٹ ’ایشین نیوز نیٹ ورک‘ کے مطابق ضلع خگراچھری کے گوئمارا علاقے میں اسکول کی طالبہ کے ریپ کے خلاف مقامی جمہ کمیونٹی کے احتجاج کے دوران فائرنگ اور ہنگاموں سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔چٹاگانگ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) احسن حبیب کے مطابق واضح نہیں ہے کہ ہنگاموں کے دوران کس نے فائرنگ کی، تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جمہ چھتر جنتا نامی تنظیم نے 23 ستمبر کو...
    سرگودھا میں جعلی عامل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق جعلی عامل نے جن نکالنے کےلیے 30 لاکھ روپے بھی لیے اور بعد میں لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر مزید 20 لاکھ روپے مانگے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
    سرگودھا میں منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر لڑکے نے لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر اعترافِ جرم کیا، ملزم اور مقتولہ کی منگنی 5 ماہ قبل ہوئی تھی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے ملاقات کے لیے بلایا اور مشروب میں زہر ملا کر خاتون کو دے دیا، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ Post Views: 1
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب شادی کی تقریب کے دوران مبینہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت فاطمہ دختر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو شادی میں شرکت کے لیے اپنے ماموں کے گھر آئی ہوئی تھی۔ مقتولہ فاطمہ کو گردن پر گولی لگی جو اس کی موت کا سبب بنی۔ لڑکی کے ماموں نثار نے پہلے گلی میں ہوائی فائرنگ کی اور پھر گھر کے اندر بھی فائرنگ کی جس کے دوران کچن میں کھڑی فاطمہ گولی کا نشانہ بنی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول تحویل میں...
    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو کے ذرائع کے مطابق فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 20 میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، لڑکی ایک طرف گردن جھکائے بیٹھی تھی، سمجھے کہ سو گئی، تقریب کے بعد بیٹی کو اٹھانے کی کوشش کی تو وہ گر گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا یا حادثاتی طورپر گولی لگی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کی گولیوں کے کچھ خول ملے ہیں، واقعے سے متعلق...
    کراچی:   ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 20 بی میں واقع رہائشی گھر کے اندر فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ خاتون کی لاش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی کی شناخت 17 سالہ فاطمہ دختر احمد کے نام سے کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی مبینہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہوئی۔ لڑکی کی لاش کے ہمراہ جناح اسپتال پہنچنے والے مقتولہ کے ماموں نثار نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔ تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب خالی پلاٹ سے نوعمر لڑکے کی لاش ملی جو 8 سے 10 روز پرائی بتائی جاتی ہے۔  لاش ملنے کی اطلاع پر زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ جس نے موقع پر پہنچ کر دستیاب شواہد حاصل کر کے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق ملنے والی لاش 12 سالہ لڑکے کی ہے جس نے شلوار اور قمیض پہنی ہوئی تھی تاہم ایم ایل او کے معائنے کے بعد ہی ذیادتی دیگر معاملات کی تصدیق ہو سکے گی۔  فوری طور پر وجہ موت کا بھی تعین نہیں ہوسکا...
    —فائل فوٹو پنجاب کے شہر سرگودھا میں شادی کے جھانسے میں آ کر ایک شخص لاکھوں روپے سے محروم ہو گیا۔سرگودھا میں غریب محنت کش شادی کے جھانسے میں آ کر لٹ گیا، لڑکی کے جعلی والدین بن کر فراڈیوں کے 5 رکنی گروہ نے پہلے منگنی کے نام پر 50 ہزار روپے ہتھیائے اور بعد میں شادی کی تیاریوں کے لیے 1 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔سرگودھا کے گاؤں 66 شمالی کے رہائشی محنت کاثمر حیات نے 2 خواتین سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں غریب محنت کش ہوں، ملزمان نے مجھے شادی کا جھانسہ دے کر ایک لڑکی دکھائی اور خود اس کے...
    لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ بظاہر خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جوہر آباد تھانے کے علاقے واٹر پمپ موٹرسائیکل مارکیٹ میں چبوترے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی، جو پُراسرارطور پر ہلاک ہوئی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ بظاہر خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات...
    پاکستانی نژاد چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر فین زیہے (Fan Zihe) کی کہانی نے چین اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ 20 سالہ فین زیہے بچپن میں پاکستان میں ایک کارڈ بورڈ کے ڈبے میں لاوارث حالت میں ملی تھیں، بعد ازاں انہیں ایک چینی جوڑے نے گود لے لیا جو اس وقت پاکستان میں ملازمت کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حسن سے آگے کی کہانی: مس پاکستان گلوبل مثبت تبدیلی کی مثال بن گئیں فین زیہے کو چین کے صوبہ ہینان کے دیہی علاقے میں پالا گیا، جہاں ان کی زندگی سادہ مگر محنت طلب رہی۔ ان کی قسمت کا دھارا اس وقت بدلا جب 2023 کے آخر میں ان کی ایک مختصر...
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جوہر آباد تھانے کے علاقے واٹر پمپ موٹرسائیکل مارکیٹ میں چبوترے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جو پراسرارطور پر ہلاک ہوئی تھی، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایچ اوجوہرآباد راشد الرحمن کے مطابق لڑکی کی عمر17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اورفوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ بظاہر خاتون کے جسم پرتشدد کے نشانات نہیں ہیں، موت کی حمتی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی گلزار مدینہ...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں واقع ایک کال سینٹر میں لڑکی کو حبس بے جا میں رکھنے پر ملزمان کے خلاف 6مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک کال سینٹر مالک نے ملازم لڑکی کو حبس بے جا میں رکھ کر اس کے گھر والوں پر فائرنگ بھی کی، پولیس نے کال سینٹر کے 5 مسلح افراد سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 6 مقدمات درج کر لیے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 رائفلز اور 3 پستول برآمد کیے گئے ہیں، مقدمات لڑکی کی عفت میں خلل، حبس بے جا کی دفعات کے تحت درج ہوئے ہیں، ایف آئی...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع سوفٹ ویئرہاؤس (کال سینٹر) میں لڑکی کو ہراساں کرنے اور فائرنگ کے واقعے کے مجموعی طور پر 6 مقدمات درج کرلیے گئے اور پولیس نے واقعے میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں سوفٹ ویئرہاؤس(کال سینٹر) میں  لڑکی کو ہراساں کرنے اورفائرنگ کے واقعے کے مجموعی طور پر 6 مقدمات درج کرلیے گئے، پہلا مقدمہ متاثرہ خاتون کے والد سید شعیب حسین کی مدعیت میں خاتون کو ہراساں کرنے، حبس بے جا میں رکھنے، جان سے مارنے اورجھگڑے سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ان کی بیٹی گزشتہ تین سال سے کال سینٹرمیں بحیثت کسٹمر لیڈر کام کررہی تھی، برانچ...
    سٹی42: ملتان کے علاقے چونگی میں ایک مالک مکان کی جانب سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے جس پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس  لیتے ہوئے  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔اقبال ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ  خواتین و بچیوں کیساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں ،  ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں سوفٹ وئیر ہاؤس میں لڑکی کو مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھنے اور ہراساں کرنے پر لڑکی کے اہلخانہ اور دیگر افراد میں اشتعال پھیل گیا۔ جہاں تلخ کلامی اور ہاتھا کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت نے بتایا کہ پولیس نے دونوں گروپ کے متعدد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خود کار ہتھیاروں سے مسلح افراد پولیس سے مزاحمت اور الجھتے ہوئے بھی دکھائی دیئے...
    لاہور کی اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلی میں کھڑی لڑکی کو ہراساں اور تنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا، اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے اوباش جیل جائیں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) پاکستان میں آئینی تحفظات کے باوجود شادی کی قانونی عمر کے حوالے سے صوبوں میں عدم توازن موجود ہے۔ صرف سندھ اور اسلام آباد میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر ہے جب کہ باقی صوبوں میں اس خلا کی وجہ سے لاکھوں لڑکیاں کم عمری میں گھریلو تشدد اور تعلیم سمیت دیگر محرومیوں سے دوچار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہر چھ میں سے تقریباً ایک لڑکی 18 سال کی عمر سے پہلے بیاہ دی جاتی ہے جبکہ لگ بھگ 48 لاکھ لڑکیاں 15 سال کی عمر سے پہلے ہی شادی کے بندھن میں جکڑ دی جاتی ہیں، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی سٹی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی معروف ٹک ٹاکر رضوان کو گرفتار کرکے  کم عمر لڑکی بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔ واقعہ...
    کراچی: بن قاسم پولیس نے 15سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا پر گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مغویہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں اور گھریلو ملازمہ ہیں، 19 ستمبر کو ان کی بیٹیاں 15 سالہ مائرہ اور 12 سالہ صبیحہ اسکول گئیں لیکن چھوٹی بیٹی نے اسکول سے واپسی پر بتایا کہ بڑی بہن کو ساڑھے 11بجے کے قریب 4 نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر ملزم ساجد پکڑا، جس کے بعد عوام نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر ساجد نے بتایا...
    راولپنڈی میں 19سالہ لڑکی پر سسرالیوں کی جانب سے تشدد کرنے اور اسے زہر دے کر مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے، والد نے مقدمہ درج کروادیا۔ تشدد کا شکارہونیوالی 19سالہ لڑکی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں دم توڑدیا۔مقتولہ کے والد سردار ندیم کی مدعیت میں تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، والد نے بتایا کہ یاسر سے بیٹی کی شادی ہوئی، روزانہ تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔پولیس نے شوہر اور سسرالیوں کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔   Post Views: 1
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے صنعتی و دیہی پس منظر رکھنے والے علاقے بن قاسم میں ایک کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ عینی شاہدین اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اطلاع کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جس میں دو سو سے زائد شہری بھی پولیس کے ساتھ مل کر لڑکی کی تلاش میں شامل ہوگئے۔
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری کو جرمن خاتون سے شادی کی پیشکش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں شہری نے واضح طور پر بتایا کہ اس کا مقصد جرمن شہریت حاصل کرنا، اپنے اہل خانہ کے لیے شینگن ویزے کی اسپانسرشپ کرنا اور برلن میں رہائش کا بندوبست کرنا ہے۔ ویڈیو میں اس شخص نے 2025 کے دور میں صنفی مساوات اور بھارت میں رائج شادی کے رواج کی بھی وضاحت کی ہے کہ ہم گرل فرینڈ بنانے کا انتظار نہیں کرتے بلکہ ارینج میرج بھی کرتے ہیں اور میرے پاس برلن میں کوئی اپارٹمنٹ نہیں ہے بلکہ وہ آپ مجھے دیں گی کیونکہ یہ 2025 ہے...
    ایک وقت تھا جب کراچی میں اموات کا تعلق ٹارگٹ کلنگ، بھتے، چیھنا جھپٹی اور سیاست و قومیت سے ہوتا تھا لیکن پھر کراچی بدلا اور اس کی نئی کہانیاں سامنے آنے لگیں۔ یہ بھی پڑھیں: صحافی خاور حسین کی موت: قتل یا خودکشی؟ اب کوئی ٹینکر کے نیچے آجاتا ہے کوئی سیوریج لائن میں ڈوب جاتا ہے، کسی کو موبائل فون کے چکر میں مار دیا جاتا ہے لیکن ان سب مسائل سے بچنے کے بعد بھی اگر موت ہوتی ہے تو وہ طبعی یا خود کشی ہوتی ہے۔ چند روز قبل گلشن اقبال سے ایک وکیل دوست کی کال آئی جنہوں نے بتایا کہ آپ لوگ یہ خبر چلائیں تاکہ یہ لڑکی مل سکے، میں نے نذیراللہ محسود سے...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 15 سال کی روزمیری نامی ملازمہ 3 ماہ سے پولیس سب انسپکٹر کے گھر پر کام کر رہی تھی۔ رانی پور، تشدد سے قتل کمسن ملازمہ کے والد کی پیسوں سے متعلق گفتگو سامنے آ گئیصوبہ سندھ کے شہر رانی پور میں ملازمہ تشدد و ہلاکت کیس میں بچی کے والد کی پیسوں کی لین دین سے متعلق گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش گھر کی پہلی منزل کی گرل کے ساتھ لٹک رہی تھی۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے،...
    شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے گھر سے ایک روز قبل ملنے والی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس سرجن کے مطابق نوعمرلڑکی کے پوسٹ مارٹم کے دوران زیادتی اور گلا گھونٹ کرقتل کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کوزبانی طورپرنوعمر لڑکی کوگلا گھونٹ کرقتل کیے جانے کا بتایا گیا ہے ، تاہم نو عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیرکو سرجانی ٹاؤن سیکٹر51 میں گھرکی چھت سےنوعمرلڑکی کی پھندا...
    کراچی  کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 51 سی میں گھر کی پہلی منزل سے نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر شواہد حاصل کرنے کے بعد عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن عرفان آصف نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 11 سالہ آسیہ کے نام سے کی گئی جس کی پڑوسی نے اپنی چھت سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفیہ کے والدین میں گزشتہ شب جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد...
    پاکستان کے سینیئر اداکار عثمان پیرزادہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے ڈرامے ’ڈائن‘ کے حوالے سے وضاحت پیش کی۔ کچھ عرصے سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ پی ٹی وی ڈراما ڈائن بالی ووڈ فلم ’خون بھری ماںگ’ کی کاپی ہے۔ عثمان پیرزادہ نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اداکار نے بتایا ’ایک غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی۔ میں ڈرامے میں گائناکالوجسٹ نہیں بلکہ پلاسٹک سرجن کا کردار ادا کر رہا تھا۔ اسپتال میں کئی ڈائریکٹرز تھے، اس لیے لوگوں کو کنفیوژن ہوا۔ ‘ یہ بھی پڑھیے: عثمان پیرزادہ اور ثمینہ پیرزادہ نے بھاگ کر شادی کیوں کی؟ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے...
    کراچی: شاہ فیصل کالونی کے علاقے الحیدر سوسائٹی ڈرگ روڈ میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ شاہ فیصل کالونی پولیس کے مطابق مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی، مقتول کی شناخت 26 سالہ ارتضیٰ علی ولد مظفر علی کے نام سے کی گئی جبکہ 18 سالہ ایمن دختر افتخار شاہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ فیصل تھانے کے ہیڈ محرر عثمان شاکر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی لڑکی مقتول ارتضیٰ کے نکاح میں تھی اور وہ اس سے ملنے گھر آیا تھا کہ گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔...
    غیرت کے نام پر 17 سالہ لڑکی کے قتل میں والدین، بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتے دار حقیقی ملزمان قرار دے دیے گئے۔ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں 17سالہ سدرہ بی بی کے غیرت کے نام پر قتل کے معاملے میں تفتیشی ٹیم نے مقدمے کا چالان پیش کر دیا۔ چالان ٹرائل کے لیے ماڈل کورٹ ٹرانسفر کردیا گیا، جس میں مقتولہ کا والد،والدہ،بہنیں،بھائی،پہلا شوہر،سسر،چچا حقیقی ملزمان قرار دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں  قتل کا فتویٰ دینے والا مسلم لیگ ن کا رہنما عصمت اللّہ خان بھی مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ چالان میں گورکن،لاش گھر سے شدید بارش میں لوڈر رکشہ پر قبرستان لانے والا ڈرائیور بھی ملزمان  قرار دیے گئے ہیں۔ چالان میں نامزد گرفتار9ملزمان...
    لاہور: شیراکوٹ پولیس نے جواں سال لڑکی کی شادی میں خلل ڈالنے والے بدمعاش کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او شیراکوٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کو گرفتار کیا، جواں سال لڑکی والد محمد احمد کے ساتھ بابو صابو بند روڈ میں رہائش پذیر تھی۔ ملزم بابر لڑکی کا ہمسایہ تھا، جو لڑکی کو پستول دِکھا کر ڈراتا، دھمکاتا اور ہراساں کرتا تھا۔ بدمعاش ملزم بابر جواں سال لڑکی کو اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ برائی کرنے پر اکساتا تھا۔ والد محمد احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزم سے پستول برآمد کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن...
    اسلام آباد، جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم پر بلیک میلنگ اور ہراسانی کا سنگین الزام ہے، ملزم نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دیں۔ملزم کی جانب سے واٹس ایپ پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا گیا۔تھانہ این سی سی آئی اے اسلام آباد میں مقدمہ درج کرکے ملزم مبشر یونس کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ پیکا...
    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم پر بلیک میلنگ اور ہراسانی کا سنگین الزام ہے، ملزم نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دیں۔ ملزم کی جانب سے واٹس ایپ پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا گیا۔ تھانہ این سی سی آئی اے اسلام آباد میں مقدمہ درج کرکے ملزم مبشر یونس کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
    صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا لباس پہننے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی اور پولیس نے خود کو لڑکی ظاہر کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ضلع صوابی کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے خواتین کے روپ میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاکر عبدالمغیز مختلف پوز بنا کر اور لڑکی کے روپ میں نازیبا ویڈیوز تیار کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا، جس کے باعث معاشرے میں شدید رنجش اور بے چینی پائی جا رہی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے فوری کارروائی...
    سوشل میڈیا پر مقبول اور خواتین کے روپ میں نظر آنے والے ایک ٹک ٹاکر کی حقیقت سامنے آ گئی۔ ’لڑکی‘ کا روپ دھارنے والا حقیقت مں ’عبدالمغیز‘ نامی نوجوان لڑکا ہے۔ صوابی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ یہ کیسا ڈراما؟ ضلع صوابی پولیس کے ترجمان کے مطابق عبدالمغیز نے مختلف پوز لے کر اور خواتین کے روپ میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کیں، جس نے معاشرے میں بے چینی پھیلائی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس، ملزم کی ضمانت منظور پولیس چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا، اور ابتدائی تفتیش میں عبدالمغیز نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔...
    امریکی ریاست پنسلوانیا میں نرسنگ کی طالبہ اس وقت خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جب وہ گاڑی چلاتے ہوئے برٹنی اسپیئرز کا مشہور گانا ہٹ می بے بی ون مور ٹائم” گاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی۔ گانا گاتے گاتے اچانک اس کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر پھسل گئی، کئی قلابازیاں کھائیں اور اُلٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: محفوظ ڈرائیونگ پر وی لاگز بنانے والے ٹریفک انسپیکٹر سوشل میڈیا پر وائرل یہ واقعہ کیٹلین مک کچن نامی طالبہ کے ساتھ پیش آٰیا، جس کے موبائل کیمرے میں سارا واقعہ ریکارڈ بھی ہوگیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ڈرائیو سے لطف اندوز ہورہی ہے، مگر چند ہی لمحوں بعد گاڑی تیزی سے سڑک پر...
    لاہور: سیشن عدالت نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں مجرم غلام نبی کو عمر قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف فراہم کردہ شہادتیں جرم کو مکمل طور پر ثابت کرتی ہیں۔ فیصلے کے مطابق سرکاری وکیل شہلہ چوہدری نے عدالت میں 13 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروائے، جن میں واضح ہوا کہ ملزم نے مدعی کی بیٹی کو مسلسل 3 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پیش کردہ شہادتیں اور ثبوت جرم کو بلا شبہ ثابت کرتے ہیں...
    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جبکہ گڈاپ میں قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 10 ون مینا بازار کے قریب گھر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او سرجانی پولیس عرفان آصف نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 19 سالہ درخشاں دختر عبدالرشید کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ متوفیہ کی طبعی موت واقع ہوئی ہے جو کہ سانس کی بیماری میں مبتلا تھی۔ ایک سوال...
    کورنگی کے علاقے میں گھر میں جوان لڑکی نے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کرخود کشی کرلی۔کورنگی انڈس چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران سیڑھیوں سے گر کرایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر3 سیکٹر 1/34 عرفات مسجد کے قریب گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پرجوان لڑکی ڈوب کرجاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ لڑکی کی شناخت 18 سالہ مسکان دختر رستم علی کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال کا کہنا ہے کہ متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ نے بتایاکہ متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور متوفیہ...
    قیوم آباد میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائی گئی نوجوان لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس بھی لڑکی کا بیان لینے اسپتال پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ڈیفنس حکم داد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے ہے اس کے چچا زاد کزن وقار نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا آفس لیجانے کے بہانے بلوایا اور گھر میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم، پولیس لڑکی کے بیان کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    لاہور: قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا کھڑی تھی، ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیشل نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی نے فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ ٹیم کو ٹک ٹاک پر دوستی سے ڈیفنس رایا تک کی آپ بیتی بیان کی۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہے، فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے فوری طور پر 15 سالہ مریم کے والدین سے رابطہ کیا۔ والدین و قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ ڈیفنس سی کی حفاظتی تحویل میں دے...
    راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں مجرمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ مجرمان کو 5/5  لاکھ روپے جرمانے اور 5/5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی سنائی گئی، مجرم محمد حسیب کو عمر قید،5 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ ‎ ‎مجرم سجاول  کو  عمر قید، 5  لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ جنوری 2025  تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
    لاہور: قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا کھڑی تھی، ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیشل نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی نے فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ ٹیم کو ٹک ٹاک پر دوستی سے ڈیفنس رایا تک کی آپ بیتی بیان کی۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہے، فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے فوری طور پر 15 سالہ مریم کے والدین سے رابطہ کیا۔ والدین و قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ ڈیفنس سی کی حفاظتی تحویل میں دے دیا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی،...
    آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں  اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی، پہلے پہل وہ بہترین...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سینئر فنکارہ پروین اکبر کے ایک حالیہ تبصرے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا، جو سوشل میڈیا پر خوب چرچا بن گیا۔ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پروین اکبر نے صنم سعید کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’’وہ مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، گویا ایک ٹام بوائے کی طرح‘‘۔ یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ اسی پس منظر میں صنم سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نیا اصطلاحی لفظ ’’آنٹی پرینیور‘‘ شیئر کیا، جو دراصل ’’آنٹی‘‘ اور ’’انٹرپرینیور‘‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب...
    کورنگی پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر 2 ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک لڑکی کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے ہمراہ 2 افراد بھی موجود تھے جو اسے ہوائی فائرنگ کی ترغیب دے رہے تھے۔ ویڈیو پر کورنگی پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں مدعی مقدمہ اے ایس آئی فیصل رحیم نے بیان دیا ہے کہ  مختلف واٹس ایپ گروپوں میں ایک ویڈیو جس...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)کراچی کی ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت نے لڑکی اغوا، گینگ ریپ اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم کو 50 سال قید کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت میں لڑکی سے گینگ ریپ، اغوا اور دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جج نصیر نور خان نے ملزم شہباز عرف شبی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 50 سال قید اور مجموعی طور پر 16 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکردیا۔استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ جون 2021 میں 15 سال کی لڑکی چیزیں خریدنے باہر نکلی تھی، ملزم نے اسے کہا کہ تمہارے باپ پر تشدد کیا جا رہا ہے، ساتھ چلو راستے میں...
    نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت 16 سالہ الویرا دختر جنید کے نام سے کی گئی جسے ناک کے اوپر گولی لگی تھی جبکہ ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر والد کے اسلحے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔
    مصنوعی ذہانت نے انسانوں کے جذبات اور تعلقات پر گہرا اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں چین میں پیش آنے والا ایک انوکھا واقعہ اس کی مثال ہے، جہاں ایک بزرگ شخص نے اے آئی سے تخلیق شدہ لڑکی کی محبت میں اپنی بیوی سے طلاق لینے کی ٹھان لی۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی کس طرح انسانی جذبات اور وابستگیوں کو بدل رہی ہے۔ چین کے 75 سالہ بزرگ جیانگ سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہوئے ایک ایسی لڑکی کی تصویر پر رُک گئے جو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔ اس لڑکی کا چہرہ اور حرکات اس قدر حقیقی معلوم ہو رہی تھیں کہ جیانگ، لاعلمی کی وجہ...
    پاکستان کی سینئر اداکارہ پروین اکبر کا کہنا ہے کہ اداکارہ صنم سعید مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہے۔پروین اکبر حال ہی میں ایک نجی شو میں شریک ہوئیں جس دوران سینئر اداکارہ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔صنم سعید کی تصویر دیکھ کر پروین اکبر کا کہنا تھا کہ صنم سعید بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن نے جانے کیوں یہ مجھے کیوں لڑکی کم لڑکا زیادہ لگتی ہیں؟پروین اکبر نے کہا کہ صنم سعید مجھے ٹام بوائے جیسی لگتی ہیں، سینئر اداکارہ نے صنم سعید کے ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا میں تسلیم کرتی ہوں کہ صنم سعید بہت اچھی آرٹسٹ ہیں۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد، ملزم نے سرعام لڑکی کو بار بار تھپڑ مارے، سڑک پر بھی گھسیٹتا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی جانب سے موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تشدد کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ملزم کی لڑکی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔لڑکی کی والدہ فرزانہ نے درج مقدمے میں بتایا کہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے میری بیٹی موٹر سائیکل پر گئی تو نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔والدہ کے مطابق ملزم نے بیٹی آمنہ کو تشدد کے ساتھ ساتھ اغوا کرنے...
    منجھی ہوئی سینیئر اداکارہ پروین اکبر کے اداکارہ صنم سعید کو ٹام بوائے کہنے پر سوشل صارفین میں بحث چھڑ گئی۔ ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کو انٹرویو میں ابھرتی ہوئی اداکارہ صنم سعید کی تعریف کی لیکن ان کا ایک لفظ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انھوں نے کہا تھا کہ صنم ایک بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کی پرفارمنس ہمیشہ مضبوط اور متاثر کن رہی ہے لیکن میرے نزدیک وہ لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں۔ پروین اکبر نے یہ بات ہلکے پھلکے انداز میں صنم سعید کو ٹام بوائے کہا تھا مگر جیسے ہی یہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوا۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ صنم سعید کو "ٹام بوائے” کہنا کچھ صارفین کو غیر...
    کراچی: بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ لڑکی سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہوں۔  ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 7 1 جولائی کو مہزور نامی شخص نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو دھوراجی میں  نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔ رات سوا 8 کے قریب...
    لاہور میں لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات، تشدد  اور اغوا کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں لڑکی پر تشدد اور اغواء کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی آمنہ کی والدہ فرزانہ کی درخواست پر چوہنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے مطابق آمنہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے موٹر سائیکل پر نکلی تو ایک نامعلوم شخص نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے مکے، تھپڑ مارنے کے ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا۔ واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔  ڈی...
    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی جانب سے موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تشدد کا شرمناک واقعہ پیش آٰیا ہے۔ ملزم کی لڑکی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ لڑکی کی والدہ فرزانہ نے درج مقدمے میں بتایا کہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے میری بیٹی موٹر سائیکل پر گئی تو نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ والدہ کے مطابق ملزم نے بیٹی آمنہ کو تشدد کے ساتھ ساتھ اغواء کرنے کی بھی کوشش کی۔ ملزم مکے اور تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے...
    کراچی: سعید آباد میں ذہنی طور پر پسماندہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سوتیلی ماں اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد کے علاقے سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ سعیدآباد میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم اور ساتھ دینے والی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، 16 سالہ متاثرہ لڑکی کو 10 اگست کے روز سوتیلی والدہ عائشہ اپنے ساتھ زینب کو سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ خالی مکان میں لیکر گئی جہاں پہلے سے موجود شہزاد نامی ملزم نے سوتیلی والدہ عائشہ کی موجودگی میں اسے جنسی زیادتی...
    خوشاب (ڈیلی پاکستان آن لائن )خوشاب میں پسند کی شادی پر لڑکی کے گھر والوں نے تیز دھار آلے سےمیاں بیوی کا  گلہ اور کان کاٹ دیئے۔ پولیس کےمطابق پسند کی شادی کرنے والے عبدالخالق کا تعلق راجن پور سے ہے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں  لاہور اسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ ملزمان واردات کےبعد فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا لڑکی کو زخمی کرنے کاواقعہ سرفرازٹاؤن میں پیش آیا،ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ مزید :
      آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی اوباشوں کے ڈر سے بھاگتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر جان کی بازی ہار گئی۔ واقعہ پیرچناسی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب کچھ اوباش نوجوانوں نے ایک کھڑی گاڑی میں موجود لڑکا اور لڑکی کو زدوکوب کیا۔ واقعے کے دوران لڑکی شدید خوف کا شکار ہو کر گاڑی سے باہر نکلی اور دوڑتے ہوئے کھائی میں جا گری، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ تحقیقات جاری، دو افراد گرفتار  پولیس کے مطابق یہ تاحال واضح نہیں کہ لڑکی خوف کے باعث خود گری یا اسے دھکا دیا گیا، اس پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر...
    کراچی؛ واٹر ٹینکر سے حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے بند کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس)فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں گزشتہ رات واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بھائی اور بہن کی ہلاکت اور ان کے والد کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو نذرِ آتش کر دیا، جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کا شدید احتجاج سامنے آیا۔ رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز پر پابندی پہلے ہی نقصان دہ ہے اور اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔ لیاقت محسود نے الزام لگایا...
    مظفرآباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد، بچنے کی کوشش میں لڑکی کھائی میں گرکر جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز مظفر آباد (آئی پی ایس)مظفرآباد میں کچھ نوجوانوں نے مبینہ طور پر لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق مظفر آباد کے علاقے میرا تنولیاں میں تشدد سے بچنےکیلیے لڑکی کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئی جبکہ تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    فوٹو: اسکرین گریب  راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی سدرہ عرب کے کیس میں 6 ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ملزمان میں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ خان، مقتولہ کا سابق شوہر ضیاء الرحمان، والد عرب گل، چچا صالح محمد، امانی گل اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے۔مقتولہ سدرہ عرب کو جرگے کے فیصلے پر 17جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا شادی شدہ خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے انکشاف کیا کہ اس نے جرگے کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ اس کی کزن تھی، تھانہ پیرو...
    راولپنڈی میں ایک پارک میں لگے جھولے کی کیبل ٹوٹنے کے نتیجے میں لڑکی اور بچی زخمی ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  ایوب پارک کے قریب پرائیوٹ پارک میں لگے جھولے کی کیبل ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی کیبل ٹوٹنے سے ایک لڑکی اور ایک بچی زخمی ہوئی، دونوں زخمی کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت خطرے سے باہر جبکہ بچی کی حالت تشویشناک ہے۔
    راولپنڈی  میں جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے مقدمے میں مزید دفعات کا اضافہ کر دیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے مقدمہ میں لڑکی کو اغوا کرنے کی دفعہ بھی شامل کرلی، نئی دفعہ لڑکی کو قتل کی نیت سے اغوا کرنے کے شواہد اور معلومات ملنے پر شامل کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے لڑکی کو قتل کرنے کے لئے کشمیر سے واپس لانے کا اعتراف کیا تھا، جرگہ سربراہ پہلے ہی لڑکی کو کشمیر سے لانے اور قتل کرکے پیرودہائی قبرستان میں دفن کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز ملزمان کی نشان دہی پر مقتولہ کا بیگ اور موبائل فون بھی پولیس نے برآمد کرلیا تھا، پولیس ذرائع نے کہا کہ  ملزمان سے کشمیر جانے اور آنے...
    بھارت میں ایک نوجوان خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے، جس میں وہ دفتر میں اوور ٹائم کرنے سے دوٹوک انکار کرتی نظر آتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر سمجھوتہ نہیں کریں گی، چاہے اس کے نتیجے میں نوکری ہی کیوں نہ ختم ہو جائے۔ شتاکشی پانڈے نامی یہ خاتون انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ ایک دن جب انہوں نے اپنا مقررہ کام مکمل کر کے دفتر سے نکلنے کی تیاری کی، تو منیجر نے انہیں کچھ اضافی کام کرنے کے لیے روکنے کی کوشش کی۔ شتاکشی کے مطابق، انہوں نے مؤدبانہ انداز میں جواب دیا کہ ان کے ڈیوٹی کے اوقات ختم ہو...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب مظفرگڑھ کے نواحی علاقے میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قوت گویائی اور سماعت سے محروم لڑکی کو 4 اگست کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے اسے اوراس کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کے جبری مذہب تبدیل کروانے اور پسند کی شادی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینش کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام قبول کرنے والی بینش عدالت میں پیش ہوگئی۔(جاری ہے) چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا دبائو کے تحت زبردستی آپ کا مذہب تبدیل کروایا گیا ہی آپ نے اپنی پسند...
    راولپنڈی: غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں جرگے کے سربراہ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر 21 سالہ سدرہ کے قتل  کے معاملے میں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے تفتیش کے دوران سننی خیز انکشافات   کیے ہیں۔ ملزم کا دوران تفتیش تینوں ملزمان کے ساتھ برادری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے دفنانے کا اعتراف جرم بھی سامنے آگیا ۔ پولیس نے سدرہ کو کشمیر سے لانے کے لیے استعمال ہونے والی کلاشنکوف رائفل برآمد کرکے عصمت اللّٰہ وغیرہ کے خلاف ایک مزید مقدمہ درج کرلیا ۔ یہ مقدمہ پولیس مدعیت میں ناجائز اسلحہ...
    سپریم کورٹ نے پولیس کو مذہب کی تبدیلی اور پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کےبروبرو مذہب کی تبدیلی اور پسند کی شادی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر لڑکی بینش پیش ہوئی، عدالت نے لڑکی کو روسٹرم پر طلب کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی پسند سے شادی کی ہے؟ لڑکی نے کہا کہ میں نے اپنی پسند سے شادی کی ہے، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی آپ کا بیان ریکارڈ کروالیں؟ آپ کی عمر کیا تھی جب آپ نے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔مظفرگڑھ میں بہری اور گونگی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔(جاری ہے) حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا انسان نہیں، درندہ ہے۔ ایسے مجرموں کو مثالی سزائیں دلوا کر نشان عبرت بنانا ہوگا۔ پولیس نے دفعہ 376 (iii) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر...
    راولپنڈی: غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر سدرہ بی بی قتل کیس میں پولیس نے عدالت سے تمام 6 گرفتار ملزمان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا جب کہ وکلائے صفائی کی جانب سے مسلسل تیسری بار جسمانی ریمانڈ کی شدید مخالفت کی گئی۔ دورانِ سماعت  تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے آلہ قتل تکیہ اور لاش لے جانے والا لوڈر رکشہ برآمد کرنا ہے۔ ملزمان بہت چالاک ہیں، تکیہ اور لوڈر رکشہ حوالے نہیں کر رہے ۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ گھسا پٹا تیسری...