Jasarat News:
2025-11-18@21:24:34 GMT

بنگلہ دیش، قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

بنگلہ دیش، قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی چٹاگانگ ڈویژن میں قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، فسادات اور آبادیوں پر حملے سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جس کے بعد فوج نے کرفیو نافذ کردیا۔ویب سائٹ ’ایشین نیوز نیٹ ورک‘ کے
مطابق ضلع خگراچھری کے گوئمارا علاقے میں اسکول کی طالبہ کے ریپ کے خلاف مقامی جمہ کمیونٹی کے احتجاج کے دوران فائرنگ اور ہنگاموں سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔چٹاگانگ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) احسن حبیب کے مطابق واضح نہیں ہے کہ ہنگاموں کے دوران کس نے فائرنگ کی، تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جمہ چھتر جنتا نامی تنظیم نے 23 ستمبر کو آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ریپ کے خلاف احتجاج کرنا شروع کردیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد مظاہروں اور ہنگاموں میں تبدیل ہوا۔علاقہ مکینوں کے مطابق نقاب پوش افراد نے بازار میں دکانیں اور گھر لوٹے، جس کے بعد انہوں نے کاروباری مراکز سمیت گھروں کو بھی آگ لگادی۔مقامی افراد کے مطابق ہنگاموں اور مظاہروں میں مقامی مرما کمیونٹی کی دکانیں اور گھر زیادہ متاثر ہوئے جبکہ موٹرسائیکلیں بھی جلائی گئیں، دکانداروں پر چھریوں سے حملے بھی کیے گئے۔حالات کشیدہ ہونے کے بعد انتظامیہ کو علاقے میں کرفیو نافذ کرنا پڑی جب کہ سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔بنگلہ دیشی فوج کے میڈیا ونگ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق یونائیٹڈ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (یو پی ڈی ایف) نے سیکشن 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کیں اور فائرنگ کی، جس سے 10 فوجی اور ایک بی جی بی گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم فوج نے حالات پر قابو پالیا۔وزارت داخلہ نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی جب کہ امن کو برقرار رکھنے کے لیے علاقے میں فوج تعینات رہے گی۔مذکورہ کشیدگی 23 ستمبر کو سنگینیلا میں اسکول کی طالبہ کے گینگ ریپ کے واقعے سے شروع ہوئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار بھی کر رکھا ہے۔مذکورہ واقعے میں سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے نے بھی حالات کو بگاڑا، قبائلی کمیونٹیز نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے، جس سے لوگوں میں اشتعال پیدا ہوا۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق ریپ کے کے بعد

پڑھیں:

اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی

بنگلہ دیش کی برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور مشیر سجیب واجد نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوامی لیگ پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو پارٹی کے حامی فروری 2026 کے قومی انتخابات میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

سجیب واجد نے کہا کہ عدالت جلد ٹیلی ویژن پر فیصلے کا اعلان کرے گی اور ان کے مطابق ممکنہ طور پر حسینہ کو موت کی سزا دی جا سکتی ہے، تاہم شیخ حسینہ بھارت میں محفوظ ہیں اور بھارت ان کی مکمل حفاظت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ کے خلاف متوقع فیصلے سے قبل ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں فوجی دستے تعینات

شیخ حسینہ نے مقدمے کو سیاسی طور پر متاثرہ قرار دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کیے ہیں۔ وہ اگست 2024 میں بنگلہ دیش سے فرار ہو کر نئی دہلی میں مقیم ہیں۔

عبوری حکومت کے ترجمان نے مقدمے کو سیاسی قرار دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت شفاف طریقے سے کام کر رہی تھی اور مشاہدین کو موقع فراہم کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 15 جولائی سے 5 اگست 2024 کے مظاہروں میں قریباً 1,400 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، زیادہ تر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے، جو بنگلہ دیش میں 1971 کی جنگ کے بعد سب سے بدترین سیاسی تشدد تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

مقدمے میں 5 الزامات شامل ہیں، جن میں قتل کو روکنے میں ناکامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ حسینہ کے ہم شریک ملزم سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال اور سابق پولیس چیف چوہدری عبداللہ الممون ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش سجیب واجد شیخ حسینہ

متعلقہ مضامین

  • نائیجیریا: مسلح افراد کا اسکول پر حملہ‘ 25 طالبات اغوا
  • بنگلہ دیش میں کریک ڈاؤن؛ 24 گھنٹوں میں 1,649 افراد گرفتار
  • کراچی:جوہر، گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • بنگلہ دیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم دے دیا
  • بنگلہ دیش کا بھارت سے مفرور ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا
  • خاندان کا ادارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیوں؟
  • اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی
  • سرائے مغل؛ مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، طلائی زیورات و نقدی لوٹ کر لڑکی کو بھی اغوا کرلیا
  • کاہنہ کاچھا انٹرچینج رنگ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق
  • سری نگر میں پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا‘ 9 افراد ہلاک‘ 32 زخمی