سلینا گومز اور بینی بلانکو شادی کے بندھن میں بندھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کیلیفورنیا کے علاقے ہوپ رینچ میں منعقد ہوئی جس میں تقریباً 170 مہمان شریک ہوئے۔
تقریب میں امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، گلوکار ایڈ شیئرن، پیرس ہلٹن، اداکار اسٹیو مارٹن اور مارٹن شارٹ بھی موجود تھے۔
سلینا نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید لباس میں اور بلانکو سیاہ ٹکسڈو میں نظر آرہے ہیں۔
A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں شادی کی تاریخ "9.
یاد رہے سلینا گومز اور بینی بلانکو نے دسمبر 2023 میں اپنے تعلق کا اعلان کیا تھا اور ایک سال بعد منگنی کی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں