یکطرفہ محبت اور ناکام شادی؛ اداکارہ فرح نے لڑکیوں کو اہم مشورہ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
اداکارہ اور معروف اینکر فرح سعدیہ ڈائریکٹر اقبال حسین سے محبت اور پھر ناکام شادی کا زکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، نوجوان لڑکیوں کو مشور بھی دے ڈالا۔
اپنے شائستہ و باوقار اندازِ میزبانی سے شہرت حاصل کرنے والی باکمال اداکارہ فرح سعدیہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔
فرح کی پہلی محبت اداکار اور ڈائریکٹر اقبال حسین تھے اور ان سے اداکارہ نے شادی بھی کی۔ جوڑے کے دو بچے بھی ہی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔
نجی ٹی وی پر حالیہ انٹرویو میں اداکارہ فرح نے معروف شاعر امجد اسلام امجد کی نظم "میرے چارہ گر" پڑھی اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
فرح سعدیہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ شادی کے فیصلے میں والدین کی رائے کو نظر انداز نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کسی رشتے سے خوش نہیں ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ اللہ کی طرف سے اشارہ ہے۔
اداکارہ فرح نے مزید کہا محبت کی شادی بری نہیں لیکن لڑکے کو ضرور پرکھیں تاکہ یقین ہو کہ وہ سچا ہے یا نہیں۔
فرح سعدیہ نے یکطرفہ محبت کو "بے وقوفی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ محبت کا اصل مطلب عزت ہے اور اگر عزت کا جواب عزت سے نہ ملے تو یہ جذبات کی توہین ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان زندگی میں ایک سے زیادہ بار محبت کرسکتا ہے لیکن آج کے دور میں سچی محبت ایک بار ملنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ فرح
پڑھیں:
بھارت کی معروف اداکارہ 94 برس کی عمر میں چل بسیں
بالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ سندھیا شنتارام طویل علالت کے بعد آج داغ مفارقت دے گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سندھیا شنتارام مراٹھی اور ہندی سینما کا ایک بڑا نام تھیں انھیں کلاسیکل رقص پر بھی عبور حاصل تھا۔
ان کی جاندار اداکاری اور کلاسیکل رقص کے باعث بھارت بھر میں پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئیں۔
فلم ’پنجرہ‘ سے ان کے حصے میں وہ لازوال شہرت آئی جو آج بھی فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنائے ہوئے ہے۔
پنجرہ کے علاوہ سندھیا شنتارام نے ’جھنک جھنک پائل باجے‘ اور ’دو آنکھیں بارہ ہاتھ‘ بھی ناقابل فراموش فلمیں ہیں۔
وہ عمر رسیدگی کے باعث کمزوری، نقاہت اور مختلف بیماریوں کا شکار تھیں۔ انھوں نے متعدد فلمی ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔
وہ معروف فلم ساز وی شنتارام کی اہلیہ بھی تھیں۔ اعلیٰ حکومتی حکام، شوبز شخصیات اور مداحوں کی ان کی رحلت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔