وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے منصوبے کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، خطے میں فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پیر کو امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یقین ہے صدر ٹرمپ اس معاملے کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کے لیے مکمل تیار ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور جنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی نمائندے کے کردار کو سراہتا ہوں، میرا پختہ یقین ہے خطے میں دیرپا امن یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی تجویز پر عمل درآمد ضروری ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ امن کے لیے کچھ خاص ہونے والا ہے۔ ہم یہ کام کر کے دکھائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔
ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے نیویارک میں عرب اور مسلم رہنماؤں کے ساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 21 نکاتی منصوبہ بھی پیش کیا تھا۔
صدرٹرمپ کے جنوری میں دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد نیتن یاہو کا یہ چوتھا دورہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنگ کے خاتمے کے لیے غزہ جنگ کے خاتمے ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے قاتل ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت مسترد کرتے ہیں، غلام حسین جعفری
اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کی عوام اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم نہیں کرتی اور ہر حال میں فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت مانتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر غلام حسین جعفری کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد غزہ پلان اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قاتل ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت کو مسترد کرتی ہے، یہ حمایت فلسطینی عوام کے خون سے غداری اور پاکستانی عوام کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں غلام حسین جعفری نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کی عوام اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم نہیں کرتی اور ہر حال میں فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت مانتی ہے، کسی حکومت کو عوامی جذبات کے برعکس کوئی فیصلہ کرنے کا حق نہیں۔ غلام حسین جعفری نے کہا کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ہر حال میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اسرائیل نواز کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔