ریپ سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اداکارہ صبر قمر نے انکشاف کیا ہے کہ جیو ٹی وی مقبول ڈرامے ’کیس نمبر 9 ‘ کی شوٹنگ کے دوران ریپ سے متاثرہ لڑکی کے جذباتی مناظر شوٹ کروانے کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
نجی ٹی وی کے ڈرامہ ریویو شو میں ڈرامہ سیریل ’کیس نمبر 9‘ کی کہانی اور اس کی مرکزی اداکارہ صبا قمر کو ان کی اداکاری پر خوب پذیرائی ملی۔
مذکورہ شو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، وائرل کلپ نے صبا قمر کی توجہ بھی حاصل کی تو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسے ری شیئر کیا۔
ریپ سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر
انسٹااسٹوری میں ری شیئر کئے گئے ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ نے ساتھی فنکاروں و مبصرین کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ریپ سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرنا میرے لیے آسان نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کردار کے لیے مسلسل جذباتی مناظر شوٹ کروانے سے میری ذہنی و جسمانی صحت بھی متاثر ہوئی کیونکہ جذباتی مناظر ذہن اور جسم پر بہت بڑا دباؤ ڈالتے ہیں لیکن میں اپنی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہوں۔
اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ میں جذباتی سینز شوٹ کروانے کی وجہ سے پیش آنے والے صحت کے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہوں اور خود کو ہمیشہ یاد دلاتی ہوں کہ مجھے مضبوط رہنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صحت کے مسائل
پڑھیں:
وفاق نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، مزید مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے، شازیہ مری
شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اگر بند کمروں میں پی ایس ڈی پی بنائیں گے تو ناانصافی ہوتی ہے، ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نہیں چاہتے ملک کے مزید مسائل میں اضافہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نےتحفظات دور کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے، ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پولیووائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھرمیں پولیوسےنمٹنے کے لیےعملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا توپاکستان مضبوط ہوگا، زراعت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ کہا زراعت کو مضبوط کرنا ہے، آج اگر کسانوں پر توجہ نہ دی تو کسی حکومت کا نہیں ملک کا نقصان ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کسان کومضبوط کریں گےتوملک کی معیشت مضبوط ہوگی،یہ بات بالکل درست ہےکہ (ن) لیگ کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، پی ایس ڈی پی مل کر بنانے کا وعدہ ہوا تھا۔ شازیہ مرضی نے مزید کہا کہ اگربند کمروں میں پی ایس ڈی پی بنائیں گے تو ناانصافی ہوتی ہے، ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دورکرانےکی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نہیں چاہتےملک کے مزید مسائل میں اضافہ کریں۔