درندہ صفت رشتےدار کی17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے متعدد بار جنسی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
لاہور کے علاقے مانوالہ میں 17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے درندہ صفت رشتے دار شخص نے متعدد بار جنسی زیادتی کی جس کے باعث متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔
چیک اپ کروانے پر حمل کی تصدیق ہوئی، جس پر لڑکی نے بتایا کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کی، متاثرہ لڑکی کی والدہ کا بیان
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کیا، متاثرہ لڑکی، اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ چیک اپ کروانے پر حمل کی تصدیق ہوئی، جس پر لڑکی نے بتایا کہ ملزم ایاز نے متعدد بار زیادتی کی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایاز کو گرفتار کر لیا، حنا پرویز بٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے، ایسے درندہ صفت رشتہ دار انسان کہلانے کے لائق نہیں، ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ ظلم انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں خود اس کیس کی نگرانی کر رہی ہوں، انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ملزم کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: متاثرہ لڑکی
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔