اسلام آباد کے ہوٹل میں مبینہ قتل اور خودکشی کا افسوسناک واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آبادکے تھانہ ہمک کی حدود ماڈل ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہوٹل کے کمرے میں مبینہ قتل اور خودکشی کا واقعہ رونما ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق، دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہوٹل میں آئے، کچھ دیر بعد آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس پر عمران اصغر نامی لڑکے نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران نے پہلے عائزہ شہزاد نامی لڑکی کے سر پر گولی ماری اور بعد ازاں خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔
واقعہ کے بعد ساتھ آئے دیگر لڑکا اور لڑکی موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ چاروں نوجوان کسی فیکٹری میں کام کرتے تھے۔پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
طیفی بٹ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد امیر بالاج قتل کیس میں ایک اور بڑی پیش رفت
سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔