کاہنہ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
لاہور:
کاہنہ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر جاکر اسکے خاندان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ درندہ صفت عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والے سندھ پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد میں ایف آئی اے نے کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے اور کرانے میں ملوث دو افراد، مجیب الرحمن اور زاہد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر جوئے کے گروہوں سے منسلک تھے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے دونوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے ہیں۔
گرفتار ملزم زاہد علی سندھ پولیس کا اہلکار ہونے کے ساتھ ساتھ پیشہ ور کرکٹر اور امپائر بھی رہا ہے۔ وہ 2021 تک کرکٹ کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ کرتا رہا۔ اس کے علاوہ، وہ آن لائن کرکٹ جوئے میں بھی ملوث رہا اور زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت کئی افریقی ممالک میں کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔
متن مقدمہ کے مطابق زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر پیش کرتا اور “ورلڈ کرکٹ لاء” کے نام سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے افراد سے رابطے رکھتا تھا۔ اسے آئی سی سی کی جانب سے بھی نوٹس جاری ہو چکا ہے۔
مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم نے کرکٹ جوئے کے لیے انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث رہا اور جعلی تعلیمی اسناد کی تیاری میں بھی ہاتھ رہا۔